
رو رو کہ مانگی تھی جو
بابا آپ سے گڑیا
پیاری سی
نیلی آنکھوں والی گڑیا
میری سہیلی میری ہم جولی
تھی وہ میرے بچپن کی گڑیا
سوتی تھی لیپٹ کہ جس سے
کھیکتی تھی ہر وقت جس سے
بابا آپ ہی
لائے تھے نہ وہ گڑیا
لوٹ آئیں نہ بابا
کہ یاد دلاتی ہے
بہت رلاتی ہے
آپ کی لائی گڑیا
شاعرہ کنول خان
