Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شاعر جذب و حقیقی عشق خواجہ عزیز الحسن مجذوب

February 8, 2016 0 1 min read
Kashkol e Majzoob
Kashkol e Majzoob
Kashkol e Majzoob

تحریر : ایم پی خان
سال 2005میں بالاکوٹ اور خیبرپختونخواہ کے دیگرعلاقوں میں قیامت خیز زلزلے کے بعددل و دماغ پر افسردگی کے ایسے بادل چھائے ہوئے تھے کہ ہرپل زندگی کی بے ثباتی کاتصوراوردنیاکے فناہونے کی سوچ دامن گیررہتی تھی ، ایسے میں ایک دن مولاناطارق جمیل صاحب کی زبانی کچھ ایسے دل آویز اوردلنواز اشعارسنے ،جوبے حدپسند آئے۔لہذا دلچسپی اورذوق شوق کے ساتھ اتنی دفعہ سنے کہ ازبرہوگئے اورپھرجب کبھی میرے تصورمیں بالاکوٹ زلزلے کے مناظر آتے تھے توبے اختیارمیری زبان پر یہ اشعارآتے تھے۔

تجھے پہلے بچپن میں برسوں کھلایا
جوانی نے پھرتجھ کو مجنوں بنایا
بڑھاپے نے پھرآکے کیاکیاستایا
اجل تیراکردے گی بالکل صفایا
جگہ جی لگانے کی دنیانہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشانہیں ہے

چونکہ میں ادب کاطالب علم تھااوراشعارسننے اورزبانی یادکرنے کے ساتھ ساتھ اسکے ماخذمعلوم کرنے کی جستجوہمیشہ رہتی تھی ۔لہذا میں نے پہلے شاعرکاکھوج لگایاتوپتہ چلاکہ یہ ”خواجہ عزیزالحسن مجذوب صاحب” کے اشعارہیں، جومولانااشرف علی تھانوی صاحب کے مریدخاص اورخلیفہ گزرہے ہیں ۔ لہذا بہ نسبت حکیم الامت مولانااشرف علی تھانوی صاحب اشعار میں دلچسپی کے ساتھ ساتھ مجھے شخصیت سے بھی عقیدت ہونے لگی۔ پھرمیں نے ان کی زندگی کامطالعہ شروع کیا۔جتنے اشعار انکی نسبت سے میرے حاشیہ خیال تک پہنچتے ، تووہ یاداشت کے بیاض پر ایسے بکھرتے کہ پھرکبھی محونہ ہوئے۔
کوئی مزا،مزانہیں کوئی خوشی خوشی نہیں
تیرے بغیر زندگی، موت ہے زندگی نہیں
میکشو، یہ تومیکشی ، رندی ہے میکشی نہیں
آنکھوں سے تم نے پی نہیں ،آنکھوں کی تم نے پی نہیں

Ashraf us Swaneh
Ashraf us Swaneh

خواجہ عزیزالحسن غوری، جن کاتخلص مجذوب تھا، اورئی ، ہندوستان میں 1881میں پیداہوئے ۔ انکی شخصیت میں مقناطیسی جاذبیت اورکشش تھی ۔ خوبصورت لمبے قد، سفید داڑھی اورشگفتہ مزاج آدمی تھے۔مجذوب صاحب ایک زمانے میں ڈپٹی کلکٹررہے ، پھرمستعفی ہوکر محکمہ تعلیم (یوپی) میں اسسٹنٹ انسپکٹررہے اورپھرانسپکٹرآف سکولز کے عہدے پرپہنچ کر سبکدوش ہوگئے۔وہ سخت قسم کے متشرع بھی تھے اورصوفی شاعربھی تھے۔ایک دفعہ خانقاہ تھانہ بھون میں کچھ بے اصولی کی بناء پر مولانااشرف علی تھانوی صاحب کے عتاب کانشانہ بنے اورخانقاہ سے نکال دئے گئے۔ بس ہوناکیاتھا، باہرجاکر فٹ پاتھ پر لیٹ گئے ۔ ایک شخص نے کہاکہ حضرت نے آپکونکال دیاہے تویہاں کیوں ٹہرے ہو۔کہنے لگے کہ وہ حضرت کی خانقا ہے اوریہ سرکارکی زمین۔میں خانقاہ میں نہ ٹہراتوفٹ پاتھ ہی ٹھیک ہے اوریہ اشعارزبان سے نکلے۔

اُدھروہ درنہ کھولیں گے اِدھر میں درنہ چھوڑوں گا
حکومت اپنی اپنی ہے کہیں ان کی کہیں میری
مولانااشرف علی تھانوی صاحب کو جب پتہ چلاتوخانقاہ لے آئے، کیونکہ انکوپتہ چلاکہ مجذوب صاحب کے اندرسچی طلب ہے اورپھریوں ہواکہ اپناخلیفہ بناکر رخصت کیا۔خانقاہ سے رخصت ہوتے وقت یہ اشعارانکی زبان پرتھے۔
نقش بتاں مٹایادکھایاجمال حق
آنکھوں کو آنکھ دل کو میرے دل بنادیا
آہن کو سوزدل سے کیانرم آپ نے
ناآشنائے دردکو بسمل بنادیا

Khanka Ashrafia
Khanka Ashrafia

بعض محققین کہتے ہیں کہ خواجہ صاحب شروع میں” حسن” تخلص فرمایاکرتے تھے جبکہ بعدمیں مولانااشرف علی تھانوی صاحب نے انہیں ”مجذوب” کاتخلص عطاکیا۔خواجہ عزیزالحسن مجذوب کی برکت سے اردوکے مایہ نازشاعر جگرمرادآبادی کی زندگی بدل گئی تھی۔جگر مجذوب صاحب سے پہلی ملاقات میں حضرت سے ملنے کی خواہش کااظہارکیا، چونکہ جگرمرادآبادی کی بلانوشی کی وجہ سے مجذوب صاحب نے اپنے مرشدسے ملوانے کی جرات نہ کی۔ جب مجذوب صاحب نے حضرت سے ذکرکیاتووہ بہت ناراض ہوئے اورفرمایا”تم نے انہیں آنے سے کیوں روکا، یہ درست ہے کہ میری ہاں سختی اورپابندی ہے لیکن جگراس سے مستثنیٰ ہے، کیاعجب ہے کہ یہاں آنے سے انکی اصلاح ہوجاتی۔

لہذا دوسری دفعہ مجذوب صاحب نے انہیں حضرت کی خدمت میں حاضرکیااوریوں جگرمرادآبادی کے دل کی دنیابدل گئی۔اسکے بعدشراب نوشی سے تائب ہوگئے اوربقیہ زندگی شریعت کے مطابق گزاردی۔ جگرمرادآبادی شاعری میں مجذوب صاحب کو اپنااستادتسلیم کرتے تھے۔ مجذوب صاحب نے اپن پیرومرشد حکیم الامت مولانااشرف علی تھانوی صاحب کی سوانح حیات تحریرفرمائی ، جوکہ تین جلدوں پر مشتمل ہے اوراسکے آخری حصے میں مجذوب صاحب نے اپنے حالات بھی قلمبند کئے ہیں ۔ اس دورکے جلیل القدرعلماء اورشعرانے مجذوب صاحب کو ”حافظ عصر” کاخطاب عطاکیاہے۔خواجہ صاحب بہت بلند مرتبے کے شاعرتھے اوربڑے بڑے شعرائ، سخن شناس اوراہل ذوق آپکے معتقدتھے۔ جوایک دفعہ مجذوب صاحب کاکلام سن لیتا، آپکادیوانہ ہوجاتا۔خوداپنے بارے میں یوں رقمطرازہیں۔

یہ معانی ، یہ حقائق ، یہ روانی ، یہ اثر
شاعری تیری ہے یامجذوب یاالہام ہے؟
پروانہ ہے بلبل کاسااندازنہیں ہے
جان بازہے مجذوب سخن سازنہیں ہے

Khanka Ashrafia
Khanka Ashrafia

مجذوب کے ابتدائی ایام کی شاعری میں حسن پرستی اورشوخی کے اثرات بھی پائے جاتے ہیں ۔ ذیل کے اشعارانکی چلبلی طبیعت کی غمازی کرتے ہیں۔
جانے توتمہیں دیں گے نہ اب تابہ سحرہم
شب ہائے جدائی کے نکالیں گے کسر ہم
پیری میں حسینوں سے لڑائے تونظرکیا؟
دزدیدہ مگرڈال ہی لیتے ہیں نظرہم

اس قسم کی شوخی مجذوب صاحب کے رگ وپے میں رچی ہوئی تھی ، جسکی لگام مجذوب خودبھی کسے رہتے تھے اورجب شدت حد سے بڑھنے لگتی تواپنے پیرومرشدمولانااشرف علی تھانوی صاحب کو اس کیفیت کی اطلاع کرتے تھے۔ وہاں سے مناسب ہدایت آجاتی تھی ،جس پر مجذوب صاحب عمل پیراہوتے ۔ وہ زمانہ مجذوب صاحب کے لئے سخت مصیبت اورکشاکش کاہوتاتھاکیونکہ اس میں شعرخوانی کی ممانعت کردی جاتی تھی۔دوسروں کے لئے بھی یہ ممانعت بہت مصیبت ہوتی تھی کیونکہ لوگ طرح طرح سے اصرارکرتے اورمجذوب کہاکرتے تھے ۔”آپ لوگوں کوکیاعلم ہے۔ یہاں سینے پر چھریاں چل رہی ہیں”۔ایک دفعہ یہی توبے کازمانہ تھا۔ سب لوگ سنانے کاتقاضاکررہے تھے کہ مفتی عبدالقادرصاحب نے موقعہ کاشعرپڑھ دیا۔

بات ساقی کی نہ ٹالی جائے گی
کرکے توبہ توڑڈالی جائے گی
کہناکیاتھاکہ مجذوب صاحب بے قابوہوگئے، توبہ ٹوٹنے کوتھاکہ ضبط کرنے لگے اوراٹھ کرچل دئے۔ شام کوجوآئے توجھومتے اوررقص کرتے ہوئے ، اسی طرز پر نئی غزل سنانے لگے ، جس کے کچھ اشعاریہ ہیں۔
زاہدوں پر مے اچھالی جائے گی
جان ان مردوں میں ڈالی جائے گی
شیخ پینے کااردوہ توکرے
خوض کوثرسے منگالی جائے گی
اورتونکلے ہی گے خرقے سے کام
اس میں بوتل بھی چھپالی جائے گی

Majzoob
Majzoob

اس قسم کے اشعارکے لئے مجذوب صاحب کسی قسم کی ریاضت اورمشق نہیں کرتے تھے بلکہ ایک ابال کی طرح انکے جذبات ابلتے اورموزوں قالب اختیارکرتے چلے جاتے تھے۔کبھی کبھی جذبات کادھاراتناتیز ہوتاکہ ایک زمین میں ڈھیرسو، دوسواشعارتک کہتے تھے اوربلاانتخاب سناتے چلے جاتے تھے ۔مجذوب صاحب کے ایک مشہورزمانہ شعر،جسے سن کر انکے مرشدتھانوی صاحب نے کہاتھا کہ میرے پاس ایک لاکھ روپے ہوتے تواس شعرکے بدلے مجذوب کودے دیتا۔
ہرتمنادل سے رخصت ہوگئی اب توآجااب توخلوت ہوگئی

اس شعرکے بارے میں حضرت فرماتے تھے کہ مجھے جب یہ شعریادآتاہے تومیں توکم ازکم میں اسے تین دفعہ ضروردہراتاہوں۔اس شعرکووہی سمجھ سکتاہے ، جس نے اپناسب کچھ اللہ کے لئے قربان کردیاہو۔ حضرت کی نظرمیں مجذوب صاحب کاکلام حال ہی حال ہے ، قال کانام ونشان نہیں ،کیونکہ قال میں یہ اثرہوناناممکن ہے۔

اردوادب اورتصوف کی دنیاکے اس عظیم شاعرکو وہ مقبولیت اورپذیرائی نہ ملی ، جسکے وہ صحیح معنوں میں حقدارہے اوراد ب کے اکثراساتذہ اورطلبہ خواجہ عزیزالحسن مجذوب کے نام سے بہت کم واقف ہیں۔ لہذا ضرورت اس امرکی ہے کہ مجذوب کے کلام کا تحقیق اورتنقید کی روشنی میں مطالعہ کیاجائے اورنئی نسل کو انکی شاعری ،تصوف اورنظریات سے واقف کردیا
جائے۔

M P Khan
M P Khan

تحریر : ایم پی خان

Share this:
Tags:
life Love Poetry بالاکوٹ دماغ زندگی شاعر عشق
Previous Post راولپنڈی : بینظیر بھٹو قتل کیس، رحمان ملک عدالت میں پیش نہ ہوئے
Next Post سیکیورٹی المیہ
School Security

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close