Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

زہریلی مٹھائی، سماجی رویے اور سانحہ کے اصل ذمہ دار

May 10, 2016 0 1 min read
Poisonous Sweets Shop
Poisonous Sweets Shop
Poisonous Sweets Shop

تحریر: محمد صدیق پرہار
ہمیں اپنے رویوں پر نظرثانی کرناہوگی۔ ہمیں اپنے سماجی کردار پر پھر سے غور کرنا ہوگا ۔ہمیں اپنے سماجی برتائو کو بھی پھر سے دیکھنا ہو گا۔ مارے معاشرے میں، ہمارے ریوں میں، ہمارے کردار میں ایسے ایسے المیے پائے جاتے ہیں کہ جنہیں کوئی المیہ ماننے کو تیار ہی نہیں۔ ان سماجی المیوں میں سے ایک المیہ کی وجہ سے ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ کے تھانہ فتح پورکے چک نمبرایک سوپانچ ایم ایل اورگردونواح چکوک میں ایک اورالمیہ نے جنم لیا۔جس میں تیس سے زائدافرادجاں بحق جبکہ ٧٠ سے زائد متاثر ہوئے۔پولیس اور دیگرانکوائری کمیٹیوں نے مختلف پہلوئوں کے حوالے سے وقوعہ کی تفتیش اورتحقیق کی۔ تاہم اس پہلوپرکسی نے نہ توتفتیش کی اورنہ ہی تحقیق۔جیسا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلیہ کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء نے اسی وقوعہ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے اول روزسے ہی اپنی تفتیش کادائرہ وسیع رکھا۔اوردوران تفتیش تمام تر پہلوئوں کو مدنظر رکھاگیا۔سب سے زیادہ متاثرہ عمر حیات کے خاندان کی علاقہ میں موجودسابقہ رنجشوں،ہوٹل مالک کے علاقے میں موجود کسی سے عداوت،مذہبی پہلوئوں سمیت ہرزاویے سے وقوعے جائزہ لیاگیا۔ان کاکہناتھا کہ حقائق کوجاننے کیلئے انتہائی قابل پولیس افسران پرمشتمل سات رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تفتیش کی ہرلمحے براہ راست نگرانی میںنے خودکی جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی کرائم سین یونٹ کی معاونت بھی حاصل رہی۔دوران تفتیش ٣٥ پارسل تیارکرکے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے رزلٹ حاصل کئے گئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے وقوعے کی حساسیت کومدنظررکھتے ہوئے ہربھیجے گئے پارسل کارزلٹ فوری فراہم کیا۔

ڈی پی اونے کہا کہ طارق ہوٹل کے نزدیک واقع دکاندار خوشی محمد، محمدارشد،غلام یٰسین ، عبدالغفارکوبھی انٹیروگیٹ کیا۔دوران انٹیروگیشن عبدالغفارڈیلر پیسٹی سائیڈ نے انکشاف کیا کہ اس نے کچھ پیسٹی سائیڈ طارق ہوٹل پررکھی تھیں۔وقوعہ سے ایک روزقبل جب وہ اپنی پیسٹی سائیڈ اٹھانے گیا تواس نے دیکھا کہ اس کی ایک پیسٹی سائیڈ بوتل کھلی اورخالی پائی گئی جس کااس نے کسی سے تذکرہ کئے بغیراپنے سورج مکھی کے کھیت میں بوتل کوچھپادیا۔پولیس نے پیسٹی سائیڈ بوتل ایکسیڈ جس میں زہر” کلوروفیناپائر” پایا جاتا ہے برآمدکرلی۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے رزلٹ کے مطابق لڈو اوروفات پاجانے والے افرادکے جسم میں بھی زہر” کلوروفیناپائر” کاہونا پایا گیا۔اس وقوعہ کے حقائق جاننے کیلئے پولیس نے جس طرح اورجن پہلوئوںکومدنظررکھ کرتفتیش کی اس نے ایسا ہی کرناتھا اوریہی پولیس کی ذمہ داری بھی تھی۔جس پہلوکی ہم بات کررہے ہیں اس پرغورکرناصرف پولیس نہیں معاشرے کے ہرفردکی ذمہ داری ہے۔ اس پہلوکوسمجھنے کیلئے ہمیں ان واقعات کوسامنے رکھناہوگا۔لاہورمیں روٹی گول نہ پکانے پرباپ اوربھائی نے لڑکی کومارمارکرقتل کردیا۔ پھراس کی لاش مردہ خانہ کے باہرڈال آئے۔اس کارازسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج نے کھولا۔فیصل آبادمیں ایک برف فروش نے برف کھانے پردس سالہ لڑکے کوقتل کردیا۔

Sweets Shop
Sweets Shop

ایک دکان پرایک لڑکاکام سیکھتا تھا۔ دکاندار نے اس لڑکے کوکسی کام پربھیجا ۔لڑکاکام کرکے جب واپس آیا توریل گاڑی گزررہی تھی وہ دکاندار بھی دیکھ رہا تھا کہ ریل گاڑی گزررہی ہے اور لڑکا لائن کے دوسری طرف انتظارمیں کھڑا ہے۔اس کے باوجوداس نے اس لڑکے کے ساتھ جوکیا وہ انتہائی ناقابل برداشت رویہ تھا۔ایک اوردکان پر ایک لڑکا دیہات سے کام سیکھنے آیاکرتا تھا۔بارہ تیرہ سال کے اس لڑکے کے جسم پرسخت سردیوں کے موسم میں بھی فقط قمیض اور شلوارہی ہوتے تھے۔پائوںمیں جوتا بھی سادہ ہوتا تھا۔ دوسرے لفظوںمیں اس بیچارے کے پاس نہ تو گرم کپڑے تھے اورنہ ہی پائوںکوسردیوں سے بچانے کیلئے بوٹ۔سخت سردیوں کے دنوںمیں ایک دن اس لڑکے کودکان پرآنے میں چندمنٹ دیرہوگئی ۔راقم الحروف کی موجودگی میں دکاندار نے اس لڑکے کوانتہائی غصے میں فون پرکہاکہاں پر ہے ، ٹائم دیکھا ہے،اس کے علاوہ اس نے جوالفاظ کہے وہ تحریر نہیں کیے جاسکتے۔راقم الحروف نے اس سے کہا کہ اتنی سخت سردی میں اس کودیرہوبھی گئی ہے توکیاہوا۔ وہ سادہ کپڑوںمیں کتنی دورسے سردی میں آتا ہے۔ آج تو دھندبھی ہے ۔دکاندارکہنے لگا کہ اتنے گاہک بیٹھے ہیں۔راقم الحروف نے کہا کہ تجھے گاہکوںکی فکرہے اس لڑکے کااحساس نہیں۔ایک اوردن اس دکاندارکوکہاگیا کہ اس شاگردکوگرم کپڑے توخریدکردے تووہ کہنے لگا کہ اس کوسردی نہیںلگتی۔جیسے وہ لڑکاپلاسٹک نہ بناہوا ہو۔ہم ایک دفترمیںکام کرتے تھے۔

ایک دن واپڈا والے دفترکابجلی کامیٹرکاٹنے آگئے۔ہم دفترکے مالک کوباربارفون کرتے رہے اس نے فون نہ اٹھایا۔واپڈاوالوںکومیٹراتارنے سے بھی روکتے رہے۔ انہوںنے کچھ دیرانتظارکیا پھرمیٹراتارکرچلے گئے۔کا دفترمالک شام کودفترآیا تومجھ پرپوری قوت سے چڑھائی کردی۔توانہیںکہتا کہ فلاںکادفتر ہے۔اللہ نے اس وقت مجھے برداشت عنائت کی جس کی وجہ سے کوئی نقصان نہ ہوا۔ راقم الحروف ایک اور دکان پرکام کرتا تھا۔ایک دن راقم الحروف گھرپرتھا کہ دکاندارغصہ میںلال پیلاہوکر آیا اورگرجدارآوازمیں کہا کہ فلاں چیزکہاں ہے۔راقم الحروف نے کہا کہ فلاں جگہ پڑی ہے۔ دکاندارپھراسی گرجدارآوازمیں کہنے لگا وہاںنہیں ہے ۔ چل میرے ساتھ وہ چیزتلاش کرکے دے۔راقم الحروف اس کے ساتھ گیا اوراپنی بتائی ہوئی جگہ سے ہی وہی چیزاٹھاکردے دی ۔ ایک نوجوان ایک دکان پرکام کرتا تھا وہ صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک دکان پرکام کرتا۔اس کودن اوررات کاکھانابھی بروقت نہیں ملتا تھا۔ایک د کاندار اس نوجوان کے بھائی سے کہنے لگاکہ بھائی سے کہوکہ دکان پروقت دیاکرے۔اس دکاندارکیلئے گویا کم سے کم روزانہ سولہ گھنٹے کوئی وقت ہی نہیں تھا وہ اس نوجوان کے بھائی کوبھائی کے دکان پرکم وقت کام کرنے کی شکایت کررہا تھا۔اس نوجوان کو وہ دکاندار روزانہ ایک سوروپے دیاکرتاتھا۔

Social Behavior
Social Behavior

راقم الحروف نے واقعات لکھے ہیں کرداروں کے نام نہیں لکھے اس لیے قارئین کو سماجی رویوں کی یاددہانی کرانا مقصود ہے کسی کی تشہیرکرنا نہیں ۔قارئین ان واقعات میں چھپے ہوئے المیوں اوررویوںپرغورکریں اورپھر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ کی اس بات کوغورسے پڑھیں آپ کووہ پہلونظرآجائے گاجس کی طرف ہم توجہ دلاناچاہ رہے ہیں۔ڈی پی اونے مزیدبتایا کہ طارق اورخالددونوں مٹھائی کی دکان پرکام کرتے تھے۔جن کاوالد دوسال قبل وفات پاگیا۔طارق محمودچھوٹے بھائی کی تذلیل اورڈانٹ ڈپٹ کرتارہتا تھا۔سترہ اپریل کوطارق نے اپنے بھائی خالدکوفون پرگالیاں دیں۔جس کا خالدکوبہت زیادہ رنج پہنچااوراس نے تذلیل کابدلہ لینے کیلئے زہریلی پیسٹی سائیڈ ایکسیڈ جوکہ عبدالغفارکی ملکیتی تھی اپنے بڑے بھائی طارق کی طرف سے تیارکیے گئے لڈوکے خام مال میں ڈال دی۔دوران تفتیش پیسٹی سائیڈبوتل کاڈھکن ، سیل اور بوتل کھولنے کیلئے استعمال کی گئی چھری کوبھی برآمدکرلیاگیا۔ان کاکہناتھا کہ ملزم خالدمحمودنے عدالت کے روبروپیش ہوکر اپناجرم تسلیم کرلیا۔ڈی پی اونے کہا کہ جب طارق نے لڈوتیارکیے تواسے بخوبی اندازہ ہوگیا کہ اس کاتیارکیاگیا خام مال خراب ہوچکا ہے لیکن محض ہزارپندرہ سوروپے کی لالچ میں آکرخام مال کوضائع کرنے کے بجائے اس کے لڈوتیارکرکے فروخت کردیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے کہا کہ بھائیوںکی معمولی رنجش نے ہنستے، بستے گھراجاڑ دیئے۔

اس واقعہ کے اس پہلو اوراس تحریرمیں لکھے گئے دیگرواقعات کوملاکرپڑھیں توبھائیوں کی رنجش نے نہیں اس المیہ اوررویہ نے ہنستے بستے گھراجاڑے ہیں جوان واقعات میں چھپے ہوئے ہیں۔ہمارے معاشرے میں یہ رویے وافرمقدارمیں پائے جاتے ہیں کہ کسی اورکادس لاکھ روپے کابھی نقصان ہوجائے توہم کہتے ہیںکوئی بات نہیں ۔نقصان ہوجایا کرتے ہیں۔اس کے برعکس ہمارا پچاس روپے کابھی نقصان ہوجائے تویہ بہت بڑانقصان اورناقابل برداشت ہوتا ہے۔دکانوں، مارکیٹوںمیں کام کرنے والے لڑکے معمول سے چارگھنٹے بھی زیادہ دکان پرکام کرلیں تو دکاندارکیلئے معمولی بات ہوتی ہے اگروہی لڑکا وقت سے صرف آدھا گھنٹہ پہلے چلاجائے تودکاندارکیلئے یہ برداشت سے باہرہوتا ہے۔خالدکے ساتھ طارق نے جورویہ اپناہواتھا ۔ وہ صرف طارق نے ہی نہیں اپنایا ہوا۔یہی رویہ ہراس شخص نے اپنارکھا ہے جس کے ماتحت ایک یااس سے زیادہ افرادکام کرتے ہیں۔نوبت تویہاں تک پہنچی ہوئی ہے کہ شیشے کاگلاس بھی ٹوٹ جائے تودکاندارآپے سے باہراورلال پیلے ہوجاتے ہیں۔جودکاندارشیشے سے اس گلاس جومعمولی سی ٹھوکر بھی برداشت نہیںکرسکتاکاٹوٹنابرداشت نہیںکرسکتے وہ اورنقصان ہونے پردکانوںپرکام کرنے والوں کے ساتھ کس طرح پیش آتے ہوں گے اس کااندازہ لگاناکوئی مشکل نہیں۔۔

Poisoned Sweets Death
Poisoned Sweets Death

چک نمبرایک سوپانچ ایم ایل اوردیگرچکوک میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہونے والی اموات کے ذمہ دارنہ تومٹھائی بنانے والے ہیں نہ وہ پیسٹی سائیڈ ڈیلر ہے جس نے اپنی پیسٹی سائیڈ مٹھائی والی دکان پررکھی تھی اور نہ ہی وہ لڑکا ہے جوبھائی کی طرف سے آئے روزکی ڈانٹ ڈپٹ اوراپنی تذلیل سے دل برداشتہ ہوکر پیسٹی سائیڈ لڈئوں کے خام مال میں ڈال دی۔اس المناک واقعہ کے اصل ذمہ دار ہمارے وہ رویے ہیں جوہم اپنے ماتحت کے ساتھ روا رکھے ہوئے ہیں۔ہم انہیں معمولی نقصان کی سزابھی بڑے سے بڑے نقصان سے بھی زیادہ دیتے ہیں۔ معمولی سے نقصان پرآپے سے باہرہوتے وقت اورلال پیلے ہوتے وقت ہم یہ کبھی نہیں سوچتے کہ وہ بھی توانسان ہیں ان سے بھی نقصان ہوسکتا ہے ،ہم یہ بھی نہیں سوچتے کہ ان کی بھی عزت نفس ہے۔دکانوں، مارکیٹوں، ورکشاپوں ، کاریگروں کے پاس کام کرنے والوں کی عزت نفس روزانہ پامال ہوتی ہے۔اس کانہ توکسی کواحساس ہے اورنہ ہی ادراک۔جب بھی کسی ماتحت سے نقصان ہوجائے تویہی تصورکرلیاجائے کہ یہی نقصان دکاندار، کاریگرکے اپنے ہاتھ سے ہوجاتا تووہ اس کی سزاکس کودیتااوروہ کیاکرتا۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میںنے دس سال تک رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کی ہے۔ گھرکے کام کاج کیے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک باربھی مجھے اف نہیں کہا۔

اس حدیث مبارکہ سے ہمیں درس ملتا ہے کہ ہمیں اپنے ماتحتوںکے ساتھ کس طرح کابرتائوکرناچاہیے۔نقصان ہوجایاکرتے ہیں اوروہ بھی انسان کے ہاتھوں ہی ہوتے ہیں۔نقصان ہوجانا بڑی بات نہیں نقصان کوبرداشت کرنابڑی بات ہے۔جس سے نقصان ہوجائے اس کوٹیکنیکل طریقے سے بھی سمجھایاجاسکتا ہے۔زہریلی مٹھائی سے ہونے والی اموات کے اصل مجرم عدم برداشت،ہمارے رویے ، ماتحتوں کے ساتھ ہمارا برتائو،غصہ، ماتحتوں کی عزت نفس کاعدم تحفظ اورلالچ ہیں۔نقصان ہونے پرسرزنش کرنی بھی ہوتواتنی کریں کہ اسے نقصان کااحساس ہو جائے اورجونقصان ہوجانے پرپہلے ہی شرمندہ ہواس کی سرزنش کرنا عقل مندی نہیں۔ہم یہ بھی نہیں کہتے کہ کام کرنے والوں اورسیکھنے والوںکوکھلی چھٹی دے دی جائے چاہے وہ کتناہی نقصان کیوںنہ کرلیں انہیں کچھ نہ کہا جائے۔ ہروقت ڈانٹ ڈپٹ بھی اچھی نہیں۔ایسے لوگ بھی ہیں جوشاگردوں، ماتحتوںکوکوئی چیز اٹھانے یاپانی پلانے کابھی کہیں گے توہ بھی غصے سے کہیں گے۔

ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی شاگردیاماتحت کوکوئی کام یابات سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے اوراس وقت اس کوسمجھ نہیں آرہی ہوتی تواس کی پٹائی شروع کردی جاتی ہے۔ کسی بھی شاگردیاماتحت کوکوئی کام یابات سمجھاتے وقت اس کوسمجھ نہ آرہی ہوتواس وقت نہ سمجھانا ہی بہتر ہوتا ہے۔جب دیکھیں ذہن ٹھیک کام کررہا ہے تواس وقت سمجھادیا جائے۔زمینی حقائق کونظراندازکرکے کسی نقصان کی سزادینا یاڈانٹ ڈپٹ کرنا بھی عقل مندی نہیں۔اس بات کویوں سمجھنے کی کوشش کریں کہ راستے میں پھسلن ہے اورکوئی لڑکاگلاس لے کراس راستے سے آتے ہوئے گرجاتا ہے اس کے ہاتھ پانی کاگلاس بھی گرجاتا ہے ۔تواس لڑکے کوکہا جائے کہ دیکھ کرنہیں چل سکتے تھے، تمہاری آنکھیں نہیں ہیںکیا۔ اب یہ زمینی حقائق کونظراندازکرنانہیں توکیا ہے۔جب راستہ ہی ایسا ہے تواس لڑکے نے گرنا ہی تھا۔اس میں لڑکے کاکیاقصور ہے۔ آئے روزکی ڈانٹ ڈپٹ، سرزنش، گالم گلوچ ہرایک سے برداشت نہیںہوتی۔ایک نہ ایک دن برادشت جواب دے جاتی ہے پھروہ ایسا کرگزرتا ہے جیسا مٹھائی فروش کے بھائی نے کیا۔زہریلی مٹھائی سے رونماہونے والے سانحہ کی تحقیقات کرنے والوں، اس پرتبصرہ کرنے والوں اورتجزیہ نگاروںکوان رویوں، المیوں اور برتائو کو بھی مدنظررکھناہوگا۔آئندہ اس طرح کے سانحات سے بچنا ہے تواس طرح کے رویوں کو ترک کرنا ہوگا۔

Siddique Prihar
Siddique Prihar

تحریر : محمد صدیق پرہار
siddiqueprihar@gmail.com

Share this:
Tags:
character Mohammad Siddique Poisonous sweets responsive social behavior tragedy ذمہ دار زہریلی مٹھائی سانحہ کردار محمد صدیق
Previous Post گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں
Next Post پاکستان سے محبت کی سزا، بنگلا دیش میں مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی
Mateeh Rahman Nazamee

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close