Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 9/6/2014

June 10, 2014 0 1 min read

میں ترقی تو نظر نہیں آسکی لیکن وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے روز بروز بجلی پیدا کرنے والے پراجیکٹس کا افتتاخ PTIکی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں،رمریم شاہین

گجرات (جی پی آئی) پاکستا ن مسلم لیگ ن امریکہ کی صدرمریم شاہین نے ایک بیان میں کہا کہ KPKمیں ترقی تو نظر نہیں آسکی لیکن وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے روز بروز بجلی پیدا کرنے والے پراجیکٹس کا افتتاخ PTIکی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرکے نیلسن منڈیلا کا ماسک پہن کر میدانِ سیاست میں حصہ لینے والے بھول جائیں کہ اب کوئی نیلسن منڈیلا PMLNکے جاری تعمیر و ترقی کے آگے پیدا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا پوری دنیا کو ایک مخصوص ٹرسٹ کے نام پر لوٹنے والے لیڈر کے رفعقائِ کار بھی لوٹ مار کی سیاست میں پیش پیش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں امریکہ میں مقیم فرخ فہیم بٹ نے امریکن گورنمنٹ سے 50لاکھ ڈالر قرض لے کر پاکستان روپوش ہوگیا او رگجر خاں سے PTIکا امید وار بن کر الیکشن میں حصہ لیا ۔ جس کو کے آج بھی امریکن مالیاتی ادارہ پولیس کے ہمراہ نادہندہ ہونے پر جگہ جگہ اور فرخ فہیم بٹ کی ہمشیرہ کے گھر چھاپے مار رہا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ راجہ جاوید اخلاص ،افتخار احمد وارثیMPA عوام کی امنگوں پر پورا اترے اور کامیابی ان کا مقدر بنی ۔ انشاء اللہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گجر خاں کی عوام کی دیرینہ خواہش عنقریب ضلع کا اعلان کریں گے۔احتجاجی سیاست کرکے ثابت کیا جارہا ہے کہ لوٹ مار کے پیسے غریب عوام پر لگانے کے لیے تو نہیں ہیں ۔ لیکن احتجاجی سیاست پر لگانے کے لیے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ میں نمایاکمی کے بعد احتجاجی سیاست کا تابوت دفن کرنے کے لیے مخالفین کو جگہ نہیں مل رہی ۔ مستقبل میں PMLNکی کامیابی کا راز تعمیر و ترقی کے کام ہیں ۔جس پر رکاوٹ عوام گلی گلی ، قریہ قریہ ، مخالفین کی مخالفت میں دن بدن اضافہ کرتا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہانہ محفل گیارویں شریف پیر طریقت رہبر شریعت صوفی باصفا صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ علیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی ‘

گجرات ( جی پی آئی ) آستانہ علیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ شریف میں ماہانہ محفل گیارویں شریف پیر طریقت رہبر شریعت صوفی باصفا صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی سجادہ نشین آستانہ علیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی ‘ تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ محمد عدیل نے حاصل کیا ‘ جبکہ ممتاز ثناء خواں قاری شفقت اللہ قادری ‘ مظہر عزیز قادری ‘ غلام حسین لوراں ‘ محمد ایوب قادری ‘ صوفی محمد اقبال ‘ مظہر اقبال قادری ‘ حافظ عبدالطیف و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا ‘ جس کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری ‘ حضرت علامہ سید فیض الحسن شاہ اور حضرت علامہ محمد مظہر نقشبندی نے خصوصی خطاب فرمایا ختم شریف دروردو اسلام کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری نے خصوصی دعا فرمائی اور لنگر شریف تقسیم کیا ‘ محفل پاک میں سینکڑوں پیر بھائیوں ‘ مریدوں اور عقیدت مندوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے ایک وفد نے چوہدری جمشید اقبال کی سربراہی میں مہر مشتاق احمد کے آفس جا کر ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ‘

گجرات ( جی پی آئی ) آرائیں موومنٹ ضلع گجرات کے ایک وفد نے چوہدری جمشید اقبال کی سربراہی میں مہر مشتاق احمد کے آفس جا کر ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ‘ فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ دے اور مہر مشتاق احمد و حاجی مہر ممتاز احمد کویہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور طاقت عطا کر ے ‘ وفد میں مہر سعید انور سونی ‘ مہر بلال اجمل شیرانی ‘ مہر افتخار احمد ‘ مہر اللہ دتہ ‘ مہر تنویر احمد مکھن اور عامر چوہدری شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافی کالونی کے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے سرکاری افسران اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ لیاقت علی چٹھہ

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ صحافی کالونی کے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے سرکاری افسران اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اے سی گجرات افشاں رباب’ ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ‘ ڈی او روڈز ‘ علی نواز ‘ ٹی ایم او خرم محمود ‘صدر پریس کلب وسیم اشرف بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے اے سی گجرات کو ہدایت کی کہ صحافی کالونی میں بجلی کے کنکشن کی بحالی کیلئے متعلقہ افسران سے فوری رابطہ کر کے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ صحافی کالونی میں سیوریج سسٹم کی درستگی اور چاردیواری کی فوری تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے صحافی کالونی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے بھی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گجرات کے صحافی اپنے ذمہ دارانہ اور موثر صحافت کے ذریعے نہایت جامع انداز میں ضلع کی خدمت کر رہے ہیں اور ان کی نشاندہی پر ضلعی حکومت شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا جرنلسٹ کالونی میں جلد تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنا دی جائیگی تاکہ صحافی بھائی وہاں اپنے گھروں کی تعمیر کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ ڈنگہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،شراب کی چالو بھٹی پرچھاپہ مار کر 2افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

گجرات(جی پی آئی)تھانہ ڈنگہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،شراب کی چالو بھٹی پرچھاپہ مار کر 2افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ پولیس نے شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر 2افراد کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ملزمان فیاض احمد اور طاہر اقبال دیہہ شیرگڑھ میں شراب کشید کرکے فروخت کرتے تھے ۔پولیس نے ایک گیلن لعن اور سامان چالو بھٹی قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہ تمام کمپلینٹ سنٹروں پر ٹھنڈے پانی کے کولر اور گلاس رکھے جائیں اور شکایت کنندہ و عملہ کے بیٹھنے کیلئے ٹوٹی پھوٹی کرسیوں کی بجائے مناسب فرنیچر کا بندوبست کیا جائے

گجرات (جی پی آئی )وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی محترمہ نرگس سیھٹی کی ہدایت پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو منیر احمد میاں کے گجرات سرکل کے کمپلینٹ سنٹروں اور ایس ڈی اوز کے دفاتر پر چھاپے ۔انہوں نے گجرات ڈویژن ون،ڈویژن ٹو،کھاریاں ،منڈی بہاوالدین اور پھالیہ ڈویژن کے تمام دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔چیف ایگزیکٹو نے کمپلینٹ سنٹروں پر موجود عملہ کو ہدایت کی کہ صارفین کے ساتھ نہایت عزت کے ساتھ بات کریںاور ان کی شکایت کا فی الفور ازالہ کریں۔انہوں نے ایس ای گجرات کو ہدایت کی کہ تمام کمپلینٹ سنٹروں پر ٹھنڈے پانی کے کولر اور گلاس رکھے جائیں اور شکایت کنندہ و عملہ کے بیٹھنے کیلئے ٹوٹی پھوٹی کرسیوں کی بجائے مناسب فرنیچر کا بندوبست کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گیپکو کے تمام دفاتر بالخصوص کمپلینٹ سنٹرز کو صاف ستھرا رکھیں،عملہ ڈیوٹی پر حاضر ہو ،ٹی اینڈ پی اور گاڑیاں موجود ہوں جبکہ سٹاف کو اپنے علاقہ کے لوڈ شیڈنگ شیڈول سے مکمل آگاہی ہو۔انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ سستی اور نالائقی کی پرانی روش کو ترک کر کے خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیں۔صارف کا فون سنتے وقت پہلے اسلام و علیکم کہیں اور مسئلہ کی مکمل نوعیت جاننے کے بعد کم از کم وقت میں بجلی ٹھیک کر کے شکایت کنندہ صارف کو خود اطلاع کریں اور اس سے فیڈ بیک لیں۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اگر کوئی افسر یا ملازم غفلت اور کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔صارفین کے ساتھ اپنا رویہ شائستہ رکھیں خود کو کسٹمرز کا مددگار ثابت کریں۔چیف ایگزیکٹو نے جن دفاتر کا دورہ کیا ان میں ریپڈ ریسپانس سنٹر پاور ہاوس سب ڈویژن ،لالہ موسیٰ رورل و سٹی،ڈنگہ ون ٹو،شہانہ لوک،منڈی بہاوالدین رورل و اربن،ملک وال،پھالیہ،مانو چک،پاہڑیانوالی،کنجاہ سمیت دیگر دفاتر و گرڈ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔چیف ایگزیکٹو منیر احمد میاں نے مجموعی طور پر ریپڈ رسپانس سنٹرز کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دریں اثناء انہوں نے روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پانے والے ڈنگہ سب ڈویژن لائن مین محمد عامر کے گھر مونگ رسول جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتا ز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ شریف میں حاضری دی

گجرات ( جی پی آئی ) ممتا ز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ شریف میں حاضری دی اور پیر سید فضل حسین بخاری قادری المعروف سیدالعارفین شہنشاہ فضل رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف کے دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ شریف پیر سید محمود الحسن بخاری قادری سے ملاقات کی اور دعا ئیں لیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلوبل پریس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی

گجرات ( جی پی آئی ) گلوبل پریس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی ‘ جس کی صدارت چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے کی جبکہ مہمان خصوصی آستانہ شہنشاہ ولایت سے تعلق رکھنے والے پیر سید محمد حسین شاہ تھے ۔ محفل میں ممتاز کاروباری شخصیت شہباز سیٹھی کی والدہ محترمہ اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کے والد محترم کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا ‘ جس کا شرف محسن رضا قادری حاصل کیا ۔ خصوصی خطاب قاری مقصود احمد نے کیا ۔ جبکہ نعت رسول مقبول ۖ مظہر عزیز بٹ ‘ اکبر برلاس و دیگر نے پیش کی ۔ اس موقع پر خصوصی دعا پیر سید محمد حسین شاہ گجراتی نے کی محفل میں صدر پنجاب کونسل شیخ عرفان پرویز ‘ شہباز سیٹھی ‘ کلیم اللہ غفاری ‘ سمیع اللہ غفاری ‘ محمد فیاض ‘ محمد سادات ‘ محمد شہباز ‘ عمران شاہد قادری ‘ عامر چوہدری ‘ غلام مرتضیٰ غفاری ‘ رانا مشرف علی ناز ‘ و دیگر نے شرکت کی ۔ شرکاء کو لنگر غوثیہ کھلایا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں لوڈ شیڈنگ میںبے انتہاء اضافہ کر دیا گیا

گجرات ( جی پی آئی )گجرات میں لوڈ شیڈنگ میںبے انتہاء اضافہ کر دیا گیا ‘ جس سے عوامی مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے ‘ سخت لو چلنے اور گرم ہوائوں کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ‘ محکمہ سوئی گیس اور بجلی کے احکام نے اپنی روایات کے مطابق لوڈ شیڈنگ سلسلہ جاری رکھ ہوا ہے ‘ بغیر شیڈول کے لوڈ شیڈنگ کی جار ی رہی ہے ‘ جس سے عوامی مسائل بے انتہائی اضافہ ہو گیا مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ گئی ہے ‘ خواتین کھانے پکانے سے عاجزآ گئی ہے ‘ گجرات کے مختلف مقامات پر لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج مظاہرے بھی کئے گئے ‘ سرگودھا روڈ پر خواتین نے سٹرک بلاک کر کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری ختم کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ‘ تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکیں ‘ اور بچے گرمی سے محفوظ رہے سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فضل کی سربراہی میں ٹریفک پولیس گجرات نے سی این جی گاڑیوں کے چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

گجرات ( جی پی آئی ) ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فضل کی سربراہی میں ٹریفک پولیس گجرات نے سی این جی گاڑیوں کے چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ‘ اور تمام سی این جی گاڑیوں کو چیک کیا جائے گا ۔ اور جن گاڑیوں کے سلنڈر متعلق محکمہ سے منظور شدہ نہ ہوئے ‘ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لایا جائے گی ۔ اس سلسلہ میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے گئی ہے ‘ جو کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں گی ۔ اور عوامی کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محلہ مسلم آباد ٹی ایم اے کے ٹینکی پارک کے گیٹ کا پلر گر نے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا

گجرات ( جی پی آئی ) محلہ مسلم آباد ٹی ایم اے کے ٹینکی پارک کے گیٹ کا پلر گر نے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ مصطفی پارک میں کھیل رہا تھا کہ اچانک گیٹ کا پلر گر گیا جس سے مصطفی جاں بحق ہو گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نادرا آفس جلالپورجٹاں ملازمہ کو اُس کے خاوند سمیت قتل کر دیا گیا

گجرات ( جی پی آئی ) نادرا آفس جلالپورجٹاں ملازمہ کو اُس کے خاوند سمیت قتل کر دیا گیا تفصیلات کے میونوال کی رہائشی ثاقبہ نورین کو اُس کا خاوند حسن رضا دفتر چھوڑنے کیلئے جا رہا تھا نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دونوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ‘ ثاقبہ نورین نادرا آفس جلالپورجٹاں میں بطور آپریٹر ملازم تھیں ‘ پولیس نے تھانہ جلالپورجٹاں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معاشرہ میں امن ، اتحاد اور یگانگت کی فضا کو پروان چڑھانے کے لیے مختلف گروہوں کے مابین مکالمہ کے اجراء کا فروغ بہت ضروری ہے، ڈاکٹر محمد نظام الدین

گجرات(جی پی آئی)معاشرہ میں امن ، اتحاد اور یگانگت کی فضا کو پروان چڑھانے کے لیے مختلف گروہوں کے مابین مکالمہ کے اجراء کا فروغ بہت ضروری ہے ۔ قومی یکجہتی کے حصول کے لیے معاشرہ کے ان تمام طبقات اور گروہوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی جتنی ضرورت اس وقت ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی ۔ پاکستانی معاشرہ اس وقت تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے۔ اس کڑے وقت میں سماجی و عمرانی علوم اور معاشرہ میں ان علوم کے سنہری اصولوں کی تبلیغ وقت کی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے ۔ حکومت اور جامعات کا بنیادی فرض ہے کہ وہ سماجی و عمرانی علوم کی ترقی و ترویج کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے ترقی و ترویج سماجی علوم کا بنیادی مقصد مختلف جامعات کے اہل حل و اقتدار کو ایک جگہ اکٹھا کرنا اور مختلف قومی مسائل کے بارے سوچ و بچار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات اور چیئر مین IUCPSSپروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے ترقی و ترویج سماجی علوم کے ایگزیکٹو اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعات کے اساتذہ کا کام صرف طلباء و طالبات کو پڑھانا نہیں بلکہ سماجی و روحانی سطح پر ان کی ذہنی تربیت بھی ہے تاکہ عملی زندگی میں وہ معاشرہ کے ذمہ دار اور ہمدرد شہری ثابت ہوں۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ ایک متمدن معاشرہ کے قیام کے لیے سوشل سائنسز کی ترقی بہت ضروری ہے ۔ پاکستان میں اس وقت سوشل سائنسز کی ترقی و ترویج کے لیے حالات سازگار نہیں مگر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ سائنسی علوم کے ساتھ ساتھ سماجی علوم بھی معاشرہ کی فعالیت کے لیے اشد ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ GCU فیصل آباد کنسورشیم کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد مختار نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی تہذیب و ثقافت میں حد درجہ تنوع پایا جاتا ہے ۔ مختلف علاقوں کی تہذیب و ثقافت کو باہم روشناس کروانے اور مختلف قومیتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے IUCPSS اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ اسی طرح پاکستان کو در پیش مختلف مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی کنسورشیم اپنی خدمات ایک تھنک ٹینک کی صورت پیش کر سکتا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ یونیورسٹی آف سوات محمد طارق نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر معاشرہ کو مزید بگاڑ سے بچانے کے لیے سماجی و عمرانی علوم کی ترویج اور اس سلسلہ میں اساتذہ اور طلباء و طالبات کی ذہنی تربیت بہت اہم ہے ۔ انہوں نے پشاور میں IUCPSS کا ایک سب آفس قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی ۔ جامعہ گجرات لاہور کیمپس کے چیئر مین میاں فرحت علی نے تمام مہمانان گرامی و شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ گجرات نے اپنے قیام کے مختصر عرصہ میں علمی ترقی کا معیار قائم کیا ہے ۔ جامعہ گجرات صحیح معنوں میں ایک جدید یونیورسٹی بن چکی ہے ۔ جہاں سائنسی علوم کے ساتھ ساتھ سماجی و عمرانی علوم کے شعبہ میں بھی علمی تحقیق و ندرت کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے ۔ کنسورشیم کے سیکرٹری مرتضیٰ نور نے بتایا کہ مختلف بین الاقوامی ادارے ICUPSS کے ذریعے پاکستانی جامعات کے ساتھ تعاون و اشتراک کے لیے تیار ہیں اور UNDP بھی اس سلسلہ میں بھرپور امداد دینے کے لیے تیار ہے ۔ کنسورشیم کے اس ایگزیکٹو اجلاس میں جامعہ گجرات کے ڈائریکٹران، صدور شعبہ جات ، فیکلٹی ممبرز کے علاوہ لاہور کیمپس کی انتظامیہ کے اراکین او راساتذہ نے بھاری تعداد میں شرکت کی ،۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سماجی علوم کی ترویج دراصل انسانیت کا نقطۂ ارتقاء ہے ۔ سماجی و عمرانی علوم نے انسانی معاشرہ اور ذہن انسانی کی بالیدگی میں اہم کردار ادا کیا ہے

گجرات(جی پی آئی)سماجی علوم کی ترویج دراصل انسانیت کا نقطۂ ارتقاء ہے ۔ سماجی و عمرانی علوم نے انسانی معاشرہ اور ذہن انسانی کی بالیدگی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ سماج ہی وہ بنیادی اکائی ہے جو کسی معاشرہ میں علم و ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ سماجی علوم کی تاریخ بہت قدیم ہے ۔ سماجی علوم کی ترقی دراصل انسانی معاشرہ کی ترقی و بہتری کا ایک اہم باب ہے ۔ سماجی علوم کا مطالعہ ہمیں معاشرہ کے بہتر شہری بننے کی جانب راغب کرتا ہے ۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کے چھوٹے شہروں میں بھی اب معیاری جامعات بن رہی ہیں۔ تحقیقی میدان میں پاکستانی اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی اشد ضرورت ہے ۔ اساتذہ کی بہترین راہنمائی اور تربیت کے ذریعے ہم توقع کر سکتے ہیں کہ پاکستان میں طلباء و طالبات کی تعلیم و تربیت معیاری بنائی جا سکتی ہے ۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جونیئر فیکلٹی کی تربیت کے لیے ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جہاں غیر ملکی اساتذہ ان کی تربیت کا فریضہ سر انجام دیں گے ۔ ہمارا مقصد پاکستان میں تعلیمی ترقی کی رفتار کو مزید بہتر بنانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مشہور دانشور و مصنف، صدر امریکن انسٹی ٹیوٹ برائے مطالعہ پاکستان، و ڈائریکٹر سائوتھ ایشیا سنٹر یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن ڈاکٹر کامران اسدر علی نے جامعہ گجرات کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب اعزاز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ جامعات کے مابین بین الاقوامی سطح پر اشتراک پاکستان میں علمی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستان میں سماجی اصلاحات صحیح معنوں میں نافذ نہیں ہو سکیں۔ کنسورشیم برائے ترقی و ترویج سماجی علوم کا مقصد سماجی و عمرانی علوم کی سرپرستی کرنا ہے ۔ ڈاکٹر کامران اسدر علی غیر ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور سکالرز کو تعلیمی میدان میں آسانیاں فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ ممتاز مصنف و دانشور فحر زمان نے کہا کہ پاکستان میں امن کے پرچار کی اشد ضرورت ہے ۔ ادب نے معاشرہ میں امن و آشتی کے فروغ کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان معاشرہ کی مختلف قومیتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ دانشور و علماء حضرات اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ LUMS کے وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل نقوی نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں معیار قائم کرنا بہت ضروری ہے اس مقصد کے لیے مختلف سطحوں پر سٹرکچرل پروگرام متعارف کروانے کی ضرورت ہے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے تعلیمی میدان میں کئی منصوبہ جات شروع کروائے۔ علمی میدان میں ریسرچ کی اہمیت واضح کرنے اور اس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔ اسی سلسلہ میں جامعات اور بین الاقوامی اداروں کے مابین تعاون و اشتراک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں مزید ترقی حاصل کرنے کے لیے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی خود مختاری اور اپنے ذرائع پر انحصار کرنے کی پالیسی ایک شاندار روایت ہے۔ مجھے امید ہے کہ کنسورشیم برائے ترقی و ترویج سماجی علوم مستقبل میں پاکستان میں سماجی و عمرانی علوم کی حالت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ سابق سفیر اور ممتاز دانشور توحید احمد نے کہا کہ پاکستان میں سماجی و عمرانی علوم کا مستقبل روشن ہے اور ان علوم کی حالت زار کو بہتر بنانے میں انٹر یونیورسٹی کنسورشیم بھی اپنی خدمات منظم طریقہ سے بجا لا رہا ہے ۔ یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس کے چیئر مین میاں فرحت علی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی ترقی کے لیے تبادلہ خیال بہت ضروری ہے کیونکہ مختلف طبقات کے درمیان مکالمہ بہت سے معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر کامران اسدر علی کے اعزاز میں اس پر شکوہ تقریب میں جامعہ گجرات لاہور کیمپس کے اساتذہ، سینئر انتظامیہ کے علاوہ جامعہ گجرات کے ڈائریکٹران، صدور شعبہ جات اور اساتذہ نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان ا سلامک میڈیکل ایسوسی ایشنPIMA ضلع گجرات کے زیر اہتمام شوگر کے موضوع پر تقریب

گجرات (جی پی آئی پاکستان ا سلامک میڈیکل ایسوسی ایشنPIMA ضلع گجرات کے زیر اہتمام شوگر کے موضوع پر تقریب زیر صدارت ڈاکٹر عبدالستار ریجنل صدرPIMA کے ہوئی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ ضلعی صدر PIMA گجرات نے سرانجام دیئے تقریب کے مقرر ڈاکٹر علی شاہ نے حاضرین کو شوگر کی علامات ،بچائو اور علاج کے متعلق تفصیل سے بتایا تقریب میںضلع بھر سے ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر اظہر محمود صدرPIMA یونٹ تحصیل گجرات، ڈاکٹر حفیظ الحق صدرPIMA یونٹ کھاریاں،ڈاکٹر جاوید اقبال صدرPIMA یونٹ لالہ موسی،ڈاکٹر خالد محمود صدرPIMA یونٹ ڈنگہ،ڈاکٹر ثاقب مرزا صدرPIMA یونٹ جلالپور جٹاں، ڈاکٹر نثار ملک، ڈاکٹرسعود افضل ضلعی صدرYDA ،ڈاکٹر احسان ا للہ ضلعی صدر جماعت اسلامی ، ڈاکٹر محمد اکرم ایم۔ایسTHQ کھاریاں، ڈاکٹر آصف محمود سابق جنرل سیکرٹری YDA،ڈاکٹر عامر حمید،ڈاکٹر احتشام الحق سیکرٹری اطلاعاتYDA ،ڈاکٹر آفتاب ا حمد،ڈاکٹر محمد عباس گلیانہGSپی ایم اے ضلع گجرات،ڈاکٹر خرم نثار، ڈاکٹر شکیل رضا سابق GSپی ایم اے ضلع گجرات، ڈاکٹر شاہد نسیم،ڈاکٹر بشارت آف کوٹلہ،ڈاکٹر مقصود زاہد،ڈاکٹر اسماعیل راشد،ڈاکٹر سالک،ڈاکٹرتقی بٹ،ڈاکٹر سہیل شہزاد،ڈاکٹرسفیان،ڈاکٹر ، ممتاز احمد جنجوعہ، ڈاکٹر عبدالستار کٹپر،ڈاکٹر حافظ جمیل،سرجن ڈاکٹر طاہر اقبال،ڈاکٹر انوار احمد آف لالہ موسی و دیگر ڈاکٹرز شامل ہیں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ کی معروف شخصیت صدیقی برادری کنجاہ کے صدر غلام احمد ساہی کی اہلیہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں

کنجاہ (جی پی آئی)کنجاہ کی معروف شخصیت صدیقی برادری کنجاہ کے صدر غلام احمد ساہی کی اہلیہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں ، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں سابق ناظم و سابق چیئرمین بلدیہ کنجاہ رانا مقصود احمد، مسلم لیگ ن کنجاہ کے چیئرمین شہزادہ طاہر یوسف، کنجاہ پریس کلب کے سابق صدر یاورعباس، ممتاز تاجر رہنما میر شکیل احمد کپڑے والے ، حاجی محمد اختر گاکھڑیا، محمد نواز صدیقی، منشی محمد انور صدیقی ، محمد شریف صدیقی ، محمد اشرف آف مری، رضا صاحب آف پھالیہ ، حاجی محمد ارشد بجری والا، حاجی محمد نواز ٹینٹ سروس والے ، فیض احمد ساہی ، گلزار احمد ساہی ، مہر غلام نبی ڈرائیور، نذیر احمد ، محمد اکرم نمبردار سمیت علاقہ بھر کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل آج مورخہ 9جون بروز سوموار صبح 10بجے مسجد غوثیہ محلہ چاہ مغلاں کنجاہ میں پڑھا جائے گا اور 11بجے دعا کروائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ نے شہریوں کے مسائل سننے کے لئے میونسپل کمیٹی کنجاہ کادورہ کیا۔

کنجاہ (جی پی آئی) DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ نے شہریوں کے مسائل سننے کے لئے میونسپل کمیٹی کنجاہ کادورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی اوگجرات لیاقت علی چٹھہ کابلدیہ کنجاہ پہنچنے پرچیف آفیسرسیدنویدحیدر۔نائب صدرمسلم لیگ ن تحصیل گجرات میاں محمدسلیم کپڑے والا۔صدرتاجراتحادگروپ کنجاہ شہزادہ طاہریوسف۔جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کنجاہ حاجی محمدیونس چشتی۔چوہدری محمداسحاق آرائیںصدرانجمن آرائیاں کنجاہ۔ صدرپریس کلب کنجاہ محمدبلال بٹ ۔سابقہ صدرحاجی محمدصدیق بٹ اورکنجاہ کی سیاسی سماجی شخصیات نے ان کاپرتپاک استقبال کیاگیااورانہیں پھولوں کے ہارپہنائے۔اس موقع پرشہریوں کی بہت بڑی تعداداپنے مسائل پیش کرنے کے لئے موجودتھی۔DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کے مسائل سننے کے لئے آیاہوں۔یہاں کے لوگ بڑے پڑھے لکھے اوردانشوارہیں ۔اورانہوں نے پوری دنیامیں ملک وقوم کانام روشن کیاہے۔عوامی فلاحی کاموں میں یہاں کے لوگ بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہیں۔کنجاہ کے شہریوں نے مسائل کے انبارلگادئیے۔میاں محمدسلیم کپڑے والا۔مرزااشتیاق احمد۔بلال بٹ ۔حاجی محمدصدیق بٹ ۔شفران اقبال نے ڈی سی اوگجرات سے مطالبہ کیاکہ کنجاہ میں نوجوانوں کے لئے پلے گروانڈبنایاجائے۔عملہ صفائی کی تعدادمیں اضافہ کیاجائے۔بچوں کے لئے پارک بنایاجائے۔سیم نالہ کی صفائی کابندوبست کیاجائے۔کنجاہ پیرسبزغازی قبرستان کی چاردیواری بنائی جائے۔سٹریٹ لائٹس۔واٹرسپلائی کے نظا م کوبحال کیاجائے۔نکاسی آب کابندوبست کیاجائے۔کنجاہ قینچی روڈکوتعمیرکیاجائے۔کنجاہ لاری اڈاپرسائے اورپانی کابندوبست کیاجائے۔گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول نمبر3کی عمارت تعمیرکی جائے۔کنجاہ لاری اڈاپرپڑی ہوئی جگہ کوکنکریٹ کرکے عوام الناس کے استعمال میں لایاجائے۔تاہم ڈی سی اوگجرات نے کہاکہ فنڈزملنے پرکنجاہ کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے۔

Share this:
Tags:
AMERICAN elections gujarat news police politics progressive الیکشن امریکن پولیس ترقی خبریں سیاست گجرات
Previous Post ایم ایس الائیڈ ہسپتال بدمعاشی
Next Post وزیراعلیٰ بلوچستان کا امن و امان بحال کرنے کا عزم
Abdul Malik Baloch

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close