Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 10/6/2014

June 11, 2014 0 1 min read

گجرات پولیس کاسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،6افراد گرفتار کرلئے
گجرات(جی پی آئی)گجرات پولیس کاسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،6افراد گرفتار کرلئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات کی سربراہی میں گجرات پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6افراد کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ رحمانیہ پولیس نے 2کس ملزمان قاسم اور عبدالخالق ساکن ڈھیروگھنہ سے 6کپیاں شراب برآمد کرلیں۔تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ملزم نعیم احمد سکنہ گیگیاں سے 119گرام چرس برآمد کی ۔تھانہ ٹانڈہ پولیس نے دوران گشت 2کس ملزمان احتشام اور فلک شیر سکنہ شاہ جہانیاں سے 2عدد رائفل 44بور اور 12بور برآمد کرلیں۔تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے ملزم اشفاق احمد سکنہ کوٹلہ قاسم خاںسے پسٹل 9MMبرآمد کرلی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف موضع لنڈ پور کی رہائشی
گجرات(جی پی آئی)سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف موضع لنڈ پور کی رہائشی ڈنڈا بردار خواتین کا سوئی گیس دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بلاک کر دی محکمہ سوئی گیس کے خلاف نعرے بازی شہر کی درجنوں خواتین سوئی گیس کی بندش سے تنگ آ کر سڑکوں پر نکل آئیں خواتین نے ڈنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ سوئی گیس کی بندش کے خلاف زبردست نعرے بازی کر رہی تھیں خواتین کا مطالبہ تھا کہ جب تک گھریلو گیس بحال نہیں کی جاتی احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر خواتین کے ساتھ مردوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے سوئی گیس دفتر کو گھیرے میں لے رکھا تھا بعد ازاں سوئی گیس حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوشن نہ پڑھنے پر نجی سکول کے ٹیچر کا چھٹی کلاس کے طالبعلم پرٹھڈوں
گجرات(جی پی آئی)ٹیوشن نہ پڑھنے پر نجی سکول کے ٹیچر کا چھٹی کلاس کے طالبعلم پرٹھڈوں ، مکوں گھونسوں سے وحشیانہ تشدد تفصیل کے مطابق مدینہ بازار کے رہائشی تاجر عرفان حفیظ کھوکھر کے چھٹی کلاس کے طالبعلم حمزہ عرفان کو سکول ٹیچر جمشید نے ٹیوشن پڑھنے سے انکا ر پر لاتوں ، گھونسوں اور مکوں سے پیٹ ڈالا جس پر بچہ درد سے چیخ اُٹھا والدین مقدمہ اندراج کیلئے پولیس چوکی شاہین پہنچ گئے مگر بااثر ٹیچر کیوجہ سے مقدمہ اندراج نہ ہو سکا کمسن طالبعلم حمزہ کا کہنا ہے کہ میرا ہوم ورک بھی مکمل تھا مگر ٹیچر نے ٹیوشن نہ پڑھنے پر ایسا کیا ہے یاد رہے کہ ڈی سی او گجرات نے سکولز مالکان کو موسم گرما کے پیش نظر طلباء و طالبات کو چھٹیاں دینے اور سکولز فیسیں نہ وصول کرنے کے احکامات جاری کررکھے تھے جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذکورہ سکول میں کلاسیں جاری تھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیویشن آفیسرنعیم نوشاہی کے گجرات سے حافظ آباد تبادلہ
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیویشن آفیسرنعیم نوشاہی کے گجرات سے حافظ آباد تبادلہ اور ان کے پیش رو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیویشن آفیسر رانا دلشاد کی گجرات آمد کے موقع پر عملہ نے الوادعی اور ویلکم گرینڈ ڈنر کا اہتمام بھیا پیزا پر کیا گیا جس میں مختلف نواع کے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے نعیم نوشاہی ڈی پی پی نے کہاکہ میں نے 7سات کا طویل عرصہ گجرات میں گزارا دوران ڈیوٹی میں نے تمام عملہ کو اپنی فیملی کی طرح رکھا اور دن رات صرف اور صرف گجرات کی عوام کیلئے کام کیا نعیم نوشاہی نے خاور کلیم ، ناصر عباس،علی رضا، فیصل ریاض ودیگر دفتری عملہ کی گجرات سے ان کے اعزاز میں شاندار گرینڈ ڈنر کا اہتمام کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اس موقع پر نئے آنے والے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیویشن آفیسر رانا دلشاد نے بھی دفتر کے عملہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنے پیش رو نعیم نوشاہی کی طرح ہی عملہ کے ساتھ پیار و محبت و تعاون کو یقینی بنائیں گے تقریب میں ڈی پی پی قیصر نعیم ، AOPPانجم سرفراز ، محمد سلمان رندھاوا ، بشیر باجوہ ،تصور عباس کھاریاں و دیگر تمام عملہ بھی موجود تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرائیویٹ سکولوں کی ضلعی انتظامیہ کے آنکھ مچولی شدید گرمی میں بھی سکولوں میں چھیناں
گجرات(جی پی آئی)پرائیویٹ سکولوں کی ضلعی انتظامیہ کے آنکھ مچولی شدید گرمی میں بھی سکولوں میں چھیناں نہ دینے کا ازخود فیصلہ اور گورنمنٹ کی پالیسی رول سے بچنے کی خاطر بچوں کی سکول آمد کو سمر کیمپ سے منسوب کر کے معصوم جانوں کے ساتھ جان لیوا کھیل کھیلا جانے لگا تفصیلات کیمطابق ڈی سی او گجرات کی ہدایت پر ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر نے ڈسٹرکٹ میں تمام سرکاری و نیم سرکاری سکولوں کو ایک ہینڈ آئوٹ لیٹرنمبری 146/2014میں تمام سکولوں کو سخت وارننگ دی کہ کوئی بھی سکول 10جون کے بعد کھلا پایا گیا تو سیل کر دیا جائے گا جبکہ اس کے برعکس حکومتی دعویٰ اور ڈی سی او گجرات ،ای ڈی او ایجوکیشن کے احکامات سب دھرے کے دھرے رہ گے جب نیم سرکاری سکولوں میں سمرکیمپ و خود ساختہ امتحانی عمل کا انعقادسات بجے تا 10:30بجے تک کر دیا گیا اور سکول کھلے عام اعلان کیا کہ وہ اچھا رزلٹ چاہتے ہیں اس لیے تمام بچوں کا سکول میں حاضر ہونا ضروری ہے جبکہ گورنمنٹ کے مراسلہ کے مطابق رمضان تک سمر کیمپ میں صرف اور صرف گوجرانوالہ بورڈ میں امتحانات دینے والے بچے ہی آسکتے ہیں جبکہ نرسری سے لیکر 1,2,3,4,6,7کلاسوں کے بچوں کو بھی سکول آنے پر مجبور کیا جارہا ہے والدین نے کہاکہ اگر فوری طور پر تمام امتحانات منسوخ کرکے بچوں کو چھٹیاں نہ دیں گے وہ احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ڈی سی او گجرات فوری طورپر نوٹس لیکر تمام سکولوں میں امتحانات ختم کروا کے گرمی کی چھٹیوں کو یقینی بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستا ن مسلم لیگ ن امریکہ کی صدرمریم شاہین نے ایک بیان میں کہا کہ KPKمیں ترقی تو نظر نہیں
گجرات(جی پی آئی) پاکستا ن مسلم لیگ ن امریکہ کی صدرمریم شاہین نے ایک بیان میں کہا کہ KPKمیں ترقی تو نظر نہیں آسکی لیکن وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے روز بروز بجلی پیدا کرنے والے پراجیکٹس کا افتتاخ PTIکی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرکے نیلسن منڈیلا کا ماسک پہن کر میدانِ سیاست میں حصہ لینے والے بھول جائیں کہ اب کوئی نیلسن منڈیلا PMLNکے جاری تعمیر و ترقی کے آگے پیدا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا پوری دنیا کو ایک مخصوص ٹرسٹ کے نام پر لوٹنے والے لیڈر کے رفعقائِ کار بھی لوٹ مار کی سیاست میں پیش پیش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں امریکہ میں مقیم فرخ فہیم بٹ نے امریکن گورنمنٹ سے 50لاکھ ڈالر قرض لے کر پاکستان روپوش ہوگیا او رگجر خاں سے PTIکا امید وار بن کر الیکشن میں حصہ لیا ۔ جس کو کے آج بھی امریکن مالیاتی ادارہ پولیس کے ہمراہ نادہندہ ہونے پر جگہ جگہ اور فرخ فہیم بٹ کی ہمشیرہ کے گھر چھاپے مار رہا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ راجہ جاوید اخلاص ،افتخار احمد وارثیMPA عوام کی امنگوں پر پورا اترے اور کامیابی ان کا مقدر بنی ۔ انشاء اللہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گجر خاں کی عوام کی دیرینہ خواہش عنقریب ضلع کا اعلان کریں گے۔احتجاجی سیاست کرکے ثابت کیا جارہا ہے کہ لوٹ مار کے پیسے غریب عوام پر لگانے کے لیے تو نہیں ہیں ۔ لیکن احتجاجی سیاست پر لگانے کے لیے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ میں نمایاکمی کے بعد احتجاجی سیاست کا تابوت دفن کرنے کے لیے مخالفین کو جگہ نہیں مل رہی ۔ مستقبل میں PMLNکی کامیابی کا راز تعمیر و ترقی کے کام ہیں ۔جس پر رکاوٹ عوام گلی گلی ، قریہ قریہ ، مخالفین کی مخالفت میں دن بدن اضافہ کرتا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو اشیاء خوردو نوش سستی اور معیاری فراہم کی جائیں گی
گجرات(جی پی آئی)رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو اشیاء خوردو نوش سستی اور معیاری فراہم کی جائیں گی اور اس مقصد کیلئے ضلع بھر میں 14رمضان بازار بھی قائم کیے جائیں گے ، جہاں خریداری کیلئے آنے والوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی فاروق رشید سندھو ، ڈی او سی احمد رضا سُرا ، اے سی گجرات افشاں رباب ، اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ ، ٹی ایم او گجرات خرم ترہنگی ، ٹی ایم او سرائے عالمگیر قیصر وڑائچ ، ای ڈی او ایگری کلچر خالد محمود ، محکمہ لائیو سٹاک کے افسران ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے ممبران ، ، صدر فروٹ منڈی و سبزی منڈی و دیگر موجود تھے ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ میں سب کمیٹی بنائی جائے گی ، جن میں اے سیز، مجسٹریٹ ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور صدر منڈی ہونگے ، جو دوسرے اضلاع میں طے کر دہ ریٹس کو مد نظر رکھ کے ضلع گجرات میں اشیاء خورد و نوش کے نرخ مقرر کریں گے انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے مقررہ کردہ نرخوں پر سخت سے عمل درآمد کروایا جائیگا ، اور تاجر حضرات اپنی دکانوں پر اشیاء خورد و نوش کی ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزاں کریں گے ، جبکہ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دکانداروں اور تاجروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ، ڈی او لیاقت علی چٹھہ نے اے سی ز اور مجسٹریٹ کو ہدایت جاری کی کہ وہ بازار میں بازار میں تاجروں اور شہریوں کے ساتھ رابطہ رکھیں تا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ تمام اے سیز کے دفاتر کو کنٹرول روم بنایا جائیگا ، جن کے فون نمبرز اخبارات میں شائع اور بازاروں میں آویزاں کیے جائیں گے ، تا کہ شہری مصنوعی مہنگائی کے حوالہ سے اپنی شکایات ان نمبروں پر درج کروا سکیں ، اجلاس میں شریک تاجروں نے یقین دلایا کہ ضلع میں اشیاء خورد و نوش کو گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹس پر ہی فروخت کیا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف چلائی گئی
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم میں اے سی افشاں رباب نے ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور اشیاء خوردو نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا دیا گیا ہے ، جبکہ 7قصابوں سمیت 8دکانداروں پر مجموعی طور پر 30ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ، اے سی گجرات افشاں رباب نے گزشتہ روز علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی جلالپور جٹاں کی اچانک چیکنگ کی ، اس دوران 5افراد ، محمد احسن ، الطاف حسین ، ندیم افضل ، محمد اشفاق ، ملک سرفراز کے خلاف سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر پھل فروخت اور نرخ کارڈ آویزاں نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طو رپر ان فروٹ ایجنٹز کے خلاف تھانہ صدر جلالپور جٹاں میں مقدمہ درج کروادیا ، دوران چیکنگ اشیاء خورد و نوش مہنگی فروخت کرنے کے مرتکب پائے جانے پر اے سی نے بھیا ٹریڈرز کے مالک مشتاق احمد پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ، بعد ازاں انہوں نے ڈی او لائیوسٹاک کے ہمراہ مچھلی بازار میں قصابوں کی دوکانوں کی اچانک چیکنگ کی اور صفائی کے ناقص انتظامات ، گوشت کو مناسب طریقے سے نہ ڈھانپنے پر 7قصابوں کو مجموعی طور پر 10,500روپے جرمانہ عائد کر دیا ، اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا کہ دکاندار اور قصاب حضرات مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء خوردو نوش کی فروخت یقینی بنائیں اور افزانِ صحت کے اصولوں کا خیال رکھا جائے ،بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سانحہ مسلم آباد میں پیش آنے والے واقعہ
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سانحہ مسلم آباد میں پیش آنے والے واقعہ میں مرتکب ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے 7بچے غلام مصطفی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ڈی سی فاروق رشید سندھو ، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، ڈی او سی او محمود اقبال گوندل ، ای ڈی او ورکس علی نواز ، پی ایس او ندیم بٹ و دیگر موجود تھے ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جاں بحق ہونے بچے کے والد یاسر بٹ کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں درج تمام ملزمان کو قرار داد واقعہ سزا دی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں میں مڈل و سکینڈری درجوں میں زیر تعلیم طالب
گجرات(جی پی آئی)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں میں مڈل و سکینڈری درجوں میں زیر تعلیم طالب علموں کے ماہانہ واجبات میں ستمبر سے اضافہ کرے گی اس فیصلے کی بورڈ آف ڈائریکٹر نے منظوری دے دی ہے ، ستمبر سے مڈل لیول میں فی طالب علم 50روپے جبکہ سکینڈری درجے کے لیے 100روپے فی طالب علم اضافہ کیا جائیگا ، جبکہ پرائمری درجہ کے پارٹنر سکولوں کے ماہانہ واجبات میں اضافہ کے لیے سٹڈی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ بات پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس سلیمان انور ملک نے ضلع کونسل ہال گجرات میں پارٹنر سکولوں کے پرنسپلز کے اجلاس سے خطاب میں کیا تقریب میں گوجرانوالہ ، گجرات سیالکوٹ ، منڈی بہائوالدین ، نارووال اور جہلم کے اضلاع سے فائونڈیشن اسٹیڈ سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کے پرنسپلز نے شرکت کی ، انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن صوبے میں 15لاکھ مستحق بچون کو مفت اور معیاری تعلیم دے رہی ہے ، اس فلاحی منصوبے کی اجازت ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جا چکا ہے ، مفت تعلیم کے منصوبوں کو مزید وسعت دی جا رہی ہے ، تا کہ پنجاب کے ہر بچے تک تعلیم کا حق پہنچے اور کوئی بے وسیلہ بچہ غربت کی بناء پر تعلیم سے محروم نہ رہ سکے ، سلیمان انور ملک نے اجلاس کو بتایا کہ فائونڈیشن اسٹیڈ سکول پروگرام کے توسط سے صوبے میں 13لاکھ مستحق بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، اسی پروگرام میں توسیع کرتے ہوئے مزید 200سکولوں سے پارٹنر شپ کی گئی ہے ، جس سے مزید مستحق بچوں کو مفت تعلیم ملے گی ، انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن غریب بچون کے لیے امید کی کرن ہے ، اس فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں کے ذریعے بے وسیلہ بچوں کو مفت علیم میں اہم نعمت دی ہے ، اس طرح ان طالب علموں کو نصابی کتب بھی مفت مہیا کی جاتی ہیں ، انہوںنے بتایا کہ برطانوی فائونڈیشن کو غریب بچوں کی تعلیم کیلئے 70ملن پائونڈ کی خطیر رقم مہیا کرے گا ، اس رقم سے 22لاکھ آئوٹ آف سکول بچوںکو انکے متعلقہ اضلاع میں مفت تعلیم دلائی جائے گی ، اس مقصد کے لیے ایڈمیشن پالیسی وضع کر لی گئی ہے ، تریب سے ڈائریکٹر ندیم مسعود ، ایڈیشنل ڈائریکٹر افتخار ربانی اور دیگر افسران نے بھی خطاب کیا اور پارٹنر سکولوں کو کوالٹی انشورنس سٹیٹ اور سکول مینجمنٹ بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کیا اس موقع پر پارٹنر سکولوں کے پرنسپلز نے اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تعلیمی منصوبوں کو سراہا اور اسے جہالت کے خاتمے میں اہم پیش رفت قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ کے نواحی گاوں کوٹ قطب دین سے 19سالہ دوشیزہ کوتین پٹھانوں
گجرات(جی پی آئی)کنجاہ کے نواحی گاوں کوٹ قطب دین سے 19سالہ دوشیزہ کوتین پٹھانوں نے اغواء کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایک پٹھان افطارعلی ساکن مردان جوکہ کوٹ قطب دین میں مستریوں کے ساتھ کام کرتاتھا۔اس نے اپنے دوپٹھان ساتھیوں کے ہمراہ 19سالہ دوشیزہ (ک)کوکوٹ قطب دین سے اغواء کرلیااور کسی نامعلوم مقام کی طرف لے کرروانہ ہوگیا۔جس سے علاقہ بھرمیں خوف وہراس پھیل گیا۔یادرہے کہ تھانہ کنجاہ جرائم کی آماجگاہ بن چکاہے چوری ڈکیتی ۔اغواء ۔راہزانی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔جس سے علاقہ بھرکی عوام عدم تحفظ کاشکارہے۔کنجاہ پولیس نے مغویہ کے چچازاہدعمران کی رپورٹ پرایک نامزداوردونامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی آئی سی ایمرجنسی کے 7روز سے بندش پنجاب حکومت کی صحت دشمن پالیسوں کا نتیجہ ہے ،خدیجہ عمر فاروقی
گجرات(جی پی آئی))پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کو مسلسل 7یوم سے بند رکھے جانے کے واقعہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی صحت دشمن پالیسیوں کی سزا مریضوں کو مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی امراض قلب کا انتہائی اہم ہسپتال ہے ،پنجاب حکومت کی سفاکی کی انتہاہے کہ7یوم سے ایمرجنسی بند ہے اور حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ ایمرجنسی کی بندش کے سنگین واقعہ پر وزیر صحت پنجاب کو معطل کردینا چاہیے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف کے مطالبات جائز ہیں وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں تاہم ان سے درخواست ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بناء پر ایمرجنسی کو بند نہ کریں کیونکہ اس سے دور دراز کے اضلاع سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے صدر چوہدری شہزاد اجمل نے محلہ باغ باوا جاکر گذشتہ روز پارک
گجرات(جی پی آئی) اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے صدر چوہدری شہزاد اجمل نے محلہ باغ باوا جاکر گذشتہ روز پارک کے پلر کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے بچے غلام مصطفٰی کے والدین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میصیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شہزاد اجمل نے کہا کہ اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن معاشرے میں کرپشن کے ناسور کے ختمہ کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔اگر آج ٹی ایم اے کے ارباب اختیار پلر تعمیر کرنیوالاٹھیکیدار کرپشن کا ارتکاب نہ کرتے تو یون آج معصوم غلام مصطفٰی پلر کے نیچے دب کر جاں بحق نہ ہوتا۔معاشرے میں موجود کرپشن کے ناسور نے ہمارے تمام سرکاری اداروں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ہم ضلعی انتطامیہ بالخصوص DCOگجرات ایڈمنسٹر ٹی ایم اے گجرات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یاد کر کے اسی گیٹ کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار اور اسی کو پاس کرنے والے انجینئرز اور افسران کے خلاف معصوم غلام مصطفٰی کے قتل کی FIRدرج کی جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔تاکہ اائندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے اور غریب والدین کی یون ہنستی بستی گود نہ اجڑے۔غم کے ان لمحات میں ہم مثاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ مرخوم غلام مصطفٰی کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اینٹی کرپشن اینڈاینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن ضلع گجرات کرپشن اور نارکوٹکس کے خلاف عملی جدوجہد جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ کے نواحی گاوں کوٹ قطب دین سے 19سالہ دوشیزہ کوتین پٹھانوں
گجرات(جی پی آئی)کنجاہ کے نواحی گاوں کوٹ قطب دین سے 19سالہ دوشیزہ کوتین پٹھانوں نے اغواء کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایک پٹھان افطارعلی ساکن مردان جوکہ کوٹ قطب دین میں مستریوں کے ساتھ کام کرتاتھا۔اس نے اپنے دوپٹھان ساتھیوں کے ہمراہ 19سالہ دوشیزہ (ک)کوکوٹ قطب دین سے اغواء کرلیااور کسی نامعلوم مقام کی طرف لے کرروانہ ہوگیا۔جس سے علاقہ بھرمیں خوف وہراس پھیل گیا۔یادرہے کہ تھانہ کنجاہ جرائم کی آماجگاہ بن چکاہے چوری ڈکیتی ۔اغواء ۔راہزانی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔جس سے علاقہ بھرکی عوام عدم تحفظ کاشکارہے۔کنجاہ پولیس نے مغویہ کے چچازاہدعمران کی رپورٹ پرایک نامزداوردونامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دور حاضر میں تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کے لیے کیریئر کونسلنگ
گجرات(جی پی آئی)دور حاضر میں تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کے لیے کیریئر کونسلنگ بہت اہمیت اختیار کر چکی ہے کیونکہ طلباء و طالبات کو ان کی ذہنی ہم آہنگی کے مطابق تعلیم فراہم کر کے ہم اپنے معاشرہ کو بہترین صلاحیتوں سے مزین افرادی قوت مہیا کر سکتے ہیں۔ موجودہ دور میں دنیا کے باقی تعلیمی نظاموں سے مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں تنوع اور تبدیلیاں لانے کی اشد ضرورت ہے ۔ طلباء و طالبات کے ذہنی افق کو وسیع کرنے کے لیے تعلیمی نظام کو از سر نو تشکیل دینا ہو گا ۔ اس مقصد کو کماحقہ حاصل کرنے کے لیے ہمیں تعلیمی نصاب اور تعلیم کے شعبہ میں تکنیکی مہارتوں پر خاص توجہ دینا ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کے زیر اہتمام کیریئر کونسلنگ اور سکالر شپ کے مواقع کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر میں تعلیم کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے اور موجودہ زمانہ میں وہی قومیں ترقی کے مدارج تیزی سے طے کر رہی ہیں جنہوں نے اپنی نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کا بندوبست صحیح نہج پر کیا ۔ کسی بھی طالب علم کو کسی بھی ڈسپلن میں تعلیم مہیا کرنے سے پہلے اس کے ذہنی رجحانات کی جانچ پرکھ بہت ضروری ہے ۔ سیمینار کے مہمان خصوصی پاکستان کے معروف کالم نگار او رماہر کیریئر کونسلنگ سید عابدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی قوموں نے کیریئر کونسلنگ کو اہمیت دیتے ہوئے تعلیمی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں مگر شومئی قسمت سے ہم ابھی تک کیریئر کونسلنگ کو وہ اہمیت دینے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ کیریئر کونسلنگ کی وجہ سے طلباء و طالبات کی دماغی صلاحیتوں کا جائزہ لیکر مختلف شعبہ جات میں ان کی قابلیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گائیڈ ینس اور کونسلنگ میں بنیادی فرق یہ ہے کہ راہنمائی آپ کہیں سے بھی مثلاً کتاب یا انٹرنیٹ سے حاصل کر سکتے ہیں مگر کونسلنگ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ آپ کی صلاحیتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیکر آپ کو تعلیمی حوالہ سے آپ کے خاص میلان کی طرف راغب کیا جائے۔ کیونکہ کسی خاص شعبہ میں اختصاص حاصل کرنا ہی جدید دنیا کی سب سے اہم ضرورت بن چکی ہے ۔ سید عابدی نے اس طرف بھی توجہ دلائی کہ تعلیم کے مروجہ میدانوں کو چھوڑ کر طلباء و طالبات کو ان شعبہ جات کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے جو جدید دنیا کی مانگ بن چکے ہیں ۔ رجسٹرار UOG ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ جامعہ گجرات ایک پبلک سیکٹر یونیورسٹی ہے اگر یہاں کیریئر کونسلنگ کا مرکز قائم کیا جائے اور طلباء و طالبات کو ان کے مزاج کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا جائے تو ہمیں مختلف میدانوں میں کامیاب ماہرین مل سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر SSC محمد یعقوب نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلباء وطالبات کی بھلائی اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا SSC کا بنیادی کام ہے ۔ کیریئر کونسلنگ کے ذریعے ہم سینکڑوں طلباء و طالبات کو بہتر اور روشن مستقبل مہیا کر سکتے ہیں۔ اس سیمینار میں جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کے صدور و اساتذہ، طلباء و طالبا ت کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدینہ سیداں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید امیر حسن شاہ کو چیئرمین زکوا ة و عشر کمیٹی مدینہ سیداں نامزد کر دیا گیا۔
گجرات(جی پی آئی)گزشتہ روز سید امیر حسن شاہ کو چیئرمین زکوا ة و عشر کمیٹی مدینہ سیداں نامزد کر دیا گیا۔ ضلعی چیئرمین زکوا ة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے ضلع کونسل ہال گجرات میں ایک تقریب میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس سے قبل سید امیر حسن شاہ تھانہ صدر گجرات میں ممبر مصالحتی کمیٹی اور اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ضلعی نائب صدر گجرات کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔اہل علاقہ نے اس بات کی خوشی منائی اور کہا کہ حکومت نے یہ زمہ داری بلکل اہل ہاتھوں میں سونپی ہے امید ہے کہ سید امیر حسن شاہ اپنی زمہ داری کو پوری ایمانداری سے سر انجام دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان عوامی تحریک کھاریاں کے زیر اہتمام دھنی میں عوامی اجتماع
گجرات(جی پی آئی) پاکستان عوامی تحریک کھاریاں کے زیر اہتمام دھنی میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری سمیع اللہ وڑائچ نے کہا کہ انقلاب پاکستانی قوم کا مقدر بن چکا ہے دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے بدمست حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے والی ہے پاکستان عوامی تحریک کے انقلابی ریلے کو روکنے حکمران جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلیں انقلاب کو روکنا انکے بس کی بات نہیں رہی انقلاب عوام کے دلوں میں بس چکا ہے ۔ بلال مصطفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری نے غریب عوام کے حقوق کے لیے جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا اسکا فائنل مرحلے کا وقت آگیا ہے ڈاکٹر طاہر القادری جب فائنل کال دیں گے تو اس ملک کے کروڑوں عوام انکے ساتھ نکل کر لٹیروں سے اقتدار چھین اہل اور ایماندار لوگوں تک پہنچائیں گے ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10نکاتی ایجنڈا سے پوری قوم متفق ہوچکی ہے یہی ایجنڈا حقیقت میں کروڑوں غریبوں کے دل کی آواز ہے ۔ دھن دھونس دھاندلی کے ذریعے برسر اقتدار آنے والے اپنے اقتدار کو بچانے والے کے لیے جتنا مرضی شور مچالیں ، پاکستان کے غیور عوامی اب جان چکے ہیں انکا اصل دشمن کرپٹ نظام اور اسکے محافظ ہیں اب اس ملک کی بقاء اور سلامتی صرف اور صرف انقلاب میں ہے انقلاب کے ذریعے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی اور غریبوں کو ان کے حقوق دہلیز پر میسر آئیں گے ۔اجتماع سے سید فرحت عباس شاہ، شیرخاں طاہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا

Share this:
Tags:
gujarat news notification sui gas اعلانیہ پولیس خبریں سوئی گیس گجرات گرفتار لوڈشیڈنگ
Heat
Previous Post آئندہ 5 روز تک گرمی کی لہر جاری رہے گی؛ محکمہ موسمیات
Next Post امریکی ریاست اوریگن کے اسکول میں فائرنگ، کئی افراد زخمی
Firing

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close