Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈنگہ کی خبریں 4/6/2014

June 5, 2014 0 1 min read
News
News
News

ڈنگہ : موجودہ حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی اتنی زیادہ ہو گئی ہے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے اپنے انتخابی مہم کے دوران مزدوروں کی تنخواہیں 15ہزار سے زائد کرنیکا دعویٰ کیا تھا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود ن لیگ کی نام نہاد حکومت نے مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے کی بجائے مہنگائی کے ذریعے عام مزدور طبقے کو زندہ درگور کر دِیا ہے ،15 ہزار روپے تنخواہ سے زائد بڑھانا تو دور کی بات موجودہ حکومتی دعوئوں کے بغیر ہی غریب آدمی 500 روپے یومیہ مزدوری کر رہا ہے جس کا ماہانہ 15 ہزار روپے ہی بنتا ہے ، لیکن موجودہ حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرنا مزدور طبقہ کے بس سے باہر ہو چکا ہے ، اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کے حصول سے قاصر ہو چکا ہے ، مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی اور اشیاء خورد و نوش عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں ، موجودہ حکومت ماضی کے حکمرانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریبی کا خاتمہ کرنے کی بجائے غریبوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، اُنہوں نے مزید کہا کہ حکمران ٹولہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ مخلص ہے اور پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے خیرا خواہ ہیں تو سب سے پہلے بیرونی ممالک میں اپنا موجود سرمایہ پاکستان لے کر آئیں پھر دوسروں کو سرمایہ کاری کی تلقین کریں ، اشیاء ضروریہ کی مہنگائی نے متوسط طبقے اور غریب افراد کا جینا محال کر دِیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،چوہدری ثاقب چیچی
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) چیچیاں کے ممتاز زمیندار چوہدری ثاقب چیچی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، دن بدن لوگوں کی مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے ، رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کی آمد ہو یا بجٹ کی تیاری کا زمانہ ، منافع خور بغیر کسی خوف کے اشیائے صرف کے نرخوں میں اتنا اضافہ کر دیتے ہیں کہ لوگوں کی چیخیں نکلنے لگتی ہیں ، یوں معلوم ہو رہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے ، کرپشن اور جرائم کا گراف سیلاب کے ریلے کی طرح بڑھتا ہی جا رہا ہے ، لاقانونیت کو کنٹرول کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی اور اب تو سٹریٹ کرائم نے لوگوں کی نیندیں اُڑا دی ہیں ، اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بڑے بڑے دعوے اور میٹرو ٹرین کے منصوبے بنانے کی بجائے لوگوں کو دو وقت کی روتی اور اُن کی عزت و ناموس کے تحفظ کو یقینی بنانے کی طرف توجہ دیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ و گرد و نواح میں بیمار جانوروں کی فروخت عامہ ہوگئی
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ و گرد و نواح میں بیمار جانوروں کی فروخت عام ، بعض قصاب دیہاتوں میں بیمار جانور کو رات کے اندھیرے میں لا کر صبح فروخت کرنے لگے ، لاغر و بیمار جانوروں کا گوشت بھی انسانوں کے لیے دستیاب ، وٹرنری ڈاکٹر ، سلاٹر ہائوس سے غائب ، قصاب گھروں اور گندی نالیوں پر گوشت کر نے کے بعد سر عام فروخت کرنے میں مصروف عوام پریشان ، متعلقہ احکام فی الفور نوٹس لیں ، تفصیلات کے مطابق ڈنگہ و گرد و نواح جونہی کوئی جانور کسی بیماری کی وجہ سے مر جائے یا ذبح کیا جائے تو علاقہ بھر میں بکھرے قصابوں کے ٹائوٹ فوری طور پر قصابوں کو اطلاع دے دیتے ہیں جس پر قصاب جا کر چند ٹکوں میں بیمار اور لاغر جانور بھینس ، گائے ، بکری ، بھیڑ خرید لیتے ہیں ، عوامی سماجی حلقوں نے متعلقہ احکام سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت عوامی توقعات پر پورا اُترنے میں بری طرح ناکام ہو ئی ،چوہدری اخلاق احمد رنیاں
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) حکومت عوامی توقعات پر پورا اُترنے میں بری طرح ناکام ہو ئی ہے ، اِن خیالات کا اظہار چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے ڈیرہ ڈنگہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام کو بہت سبز باغ دکھائے تھے ، لیکن خیالی دودھ کی نہریں بہتی تو درکنار عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے اور ارباب اختیار اپنی ہی حکومت کے ہوتے ہوئے مہنگائی بڑھنے کا رونا رو رہے ہیں تو عوام کی آشک شوی کون کریگا ، حلقہ بندیوں کو مسئلہ بنا کر جس طرح بلدیاتی انتخاب کا بستر گول کر کے عوامی حق پر نہ صرف ڈاکہ مارا گیا بلکہ شرفاء کی تذہیک بھی کی گئی ، موجودہ بجٹ بھی الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے جس میں عام آدمی ریلیف ملنے کی کوئی توقع نہیں جس طرح ڈالر کی قیمت میں کمی سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل پایا ہے ، اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی تنخواہوں میں کم از 25 فی صد اضافہ اور مزدور کی اجرات کم از کم 20 ہزار مقرر کی جائے ، رمضان کی آمد سے پہلے پہلے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے انتظامات کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری راصف آہیر نے ممتاز صحافی و جنرل سیکرٹری ٹریولز ایسوسی ایشن بشارت علی طاہر کو ادائیگی عمرہ پر مبارکباد دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چیف ایڈیٹر کھلا راز،جنرل سیکرٹری ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ چوہدری راصف آہیر نے ممتاز صحافی و جنرل سیکرٹری ٹریولز ایسوسی ایشن بشارت علی طاہر کو ادائیگی عمرہ پر مبارکباد دی۔وہ وفد کے ہمراہ جن میں ڈاکٹر محمد عنایت،اسجد شہباز صدیقی،شہباز بٹ و دیگر کے ہمراہ بشارت علی طاہر کی رہائش گاہ پر گئے انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی،بشارت علی طاہر نے ان کی آب زم زم اور کھجوروں کے ساتھ تواضع کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پوری توانائیوں سے خدمت خلق فلاح عامہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے،حاجی شاہد محمود بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر شاہد محمود بٹ چیف ایگزیکٹو حاجی ٹریولز نے کہا ہے کہ نور فاطمہ ہسپتال ڈنگہ کا قیام حاجی برادران نے ایک مشن سوچ انسانیت کی فلاح اور سب سے بڑھ کر خدا کی رضا کیلئے عمل میں لایا ہے ابھی تو ابتداء ہوئی ہے ہمارے پاس سب کچھ خدا کا دیا ہوا ہے،اور اس کے دیئے ہوئے کو خدا کی خوشنودی کیلئے فلاح عامہ انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی بساط سے بڑھ کر خرچیں گے افتتاح نے ثابت کر دیا ہے کہ اس نیک مقصد کی تکمیل پر خدا کی ذات کس قدر خوعش ہے سات دن لگاتار ریکارڈ گرمی پڑی افتتاح کے وقت رحمت الٰہی برسنے سے ماحول خوشگوار ہو گیا اور دن بھر خوش گوار موسم رہا،اور ریکارڈ عوام نے اس نیک مقصد میں شرکت کی، ہمیں ایک شخصیت کی آمد سے دلی خوشی ہوئی اور ہماری کوشش رہی کہ حاجی برادران آنے والے معزز مہمانان گرامی کو انکے شایان شان عزت دے سکے ہم آئندہ بھی عوام الناس کے خادم ہیں اور پوری توانائیوں سے خدمت خلق فلاح عامہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سات جون کو سیالکوٹ میں آنے والا سونامی بڑا جلسہ ہوگا،میاں افتخار احمد آف کولیاں شاہ حسین
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی113میاں افتخار احمد آف کولیاں شاہ حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سات جون کو سیالکوٹ میں آنے والا سونامی بڑا جلسہ ہوگا،انہوں نے کہا حلقہ بھر سے تحریک انصاف کے رہنمائوں و کارکنوں اور عام آدمی جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے،انتظامیہ چاہے کچھ بھی کر لے کارکنان موٹر سائیکلوں، سائیکلوں، ذاتی گاڑیوں پر سیالکوٹ جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار تین سو میگا واٹ ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار تین سو میگا واٹ ہو گیا،شہری علاقوں میں دس اور دیہی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے رہا،وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب سولہ ہزار چھ سو اور سپلائی تیزہ ہزار تین سو ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بجٹ نے عوام کا کچومر نکال دیا،چوہدری اخلاق احمد رنیاں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما مسلم لیگ ق حلقہ پی پی113،سابق ناظم یو سی کرنانہ،رئیس رنیاں چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجٹ نے عوام کا کچومر نکال دیا،عام آدمی کومایوسی ہوئی،انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی خدمت کے دعوے تو بہت کرتی ہے مگر صرف زبانی جمع خرچ کے سوا بجٹ میں کچھ نہیں کیاگیا،کوئی ریلیف نہیں ملاموجودہ حکمران جنرل پرویز مشرف سے معاہدہ کر کے بیرون ملک چلے گئے تھے اب یہ دوبارہ سفر کی تیاریاں کر رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے106کا سیالکوٹ جلسہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،صدارت مبین افضل حیات نے کی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے106کا سیالکوٹ جلسہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت راہنما این اے106 میاں مبین حیات کولیاں شاہ حسین نے کی اجلا س میں اراکین و عہدیداران کی کثیر تعداد شریک تھی،شرکت کرنے والوں میں چوہدری عدنان افضل پنجن،چوہدری مناسب حسین پوڑانوالہ،چوہدری علی ریاض ایڈووکیٹ،چوہدری رضوان چوہان فتہ بھنڈ،ملک بابر اعوان،میاں محسن ممتاز،میاں حمزہ،تجمل حیات مکڑ،عرفان ملوانہ سمیت موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پچاس سے زائد گاڑیوں اور ہزاروں افراد کا قافلہ لے کر سیالکوٹ جلسہ میں شرکت کریں گے،تمام افراد کی ذمہ داریوں کاتعین کر دیا گیا اور کارکنان جلسہ میں شرکت کرنے کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری مبشراحسان کی نماز جنازہ اور ختم قل میں ہزاروں افراد امڈ آئے،حافظ ادریس نے دعائے فرمائی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کے ممتازنامورزمیندارالحاج چوہدری محمدروشن گجر کے معصوم پوتے سابق چیئر مین تھانہ امور کونسلر بلدیہ ڈنگہ چوہدری پرویز گجر مسلم لیگ ن جاپان کے صدر چوہدری عرفان گجر کے بھتیجے چوہدری احسان گجر جاپان کے فرزند ارجمند چوہدری مبشراحسان گجر آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ اور ختم قل میں ہزاروں افراد کی شرکت،ریلوے آبادی ڈنگہ کے گجر خاندان کے چشم وچراغ چوہدری احسان گجر کے صاحبزادے ،چوہدری مبشرگجر کی المناک موت پر پورا علاقہ سوگوار ہو گیا،نمازجنازہ اٹھانے اورتدفین کے موقع پر فیملی کے ہرفرد کی طرح ہر شخص کی آنکھ پرنم اوراشکبارتھی الحاج چوہدری محمدروشن گجر کے پوتے چوہدری پرویز گجر چوہدری عرفان گجر کے بھتیجے چوہدری احسان گجر کے صاحبزادے معصوم پھول چوہدری مبشراحسان گجر کی نمازجنازہ ریلوے گرائونڈمیں اداکی گئی جبکہ ختم قل کی روحانی تقریب حویلی گجراں امیدوارچیئر مین میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری پرویزگجر ریلوے روڈ پر منعقد ہوئی،نائب امیر جماعت حافظ ادریس نے دعافرمائی علامہ مولانا قاری اشتیاق احمد سیالوی اور دیگر علماء کرام نے ایمان افروزخطاب ذیشان فرمایا،چوہدری شعیب گجر کی نمازجنازہ اورختم قل میںشرکت ،علاوہ ازیں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شر کی،جن میں میاں محمد اسلم،میاں امجد محمود،میاں مبین افضل حیات،چوہدری اخلاق احمدرنیاں،الحاج محمدصادق بٹ،چوہدری غلام رسول دھکڑانوالی،قاضی عبدالحفیظ،چوہدری مشتاق کسانہ،حاجی شاہد محمودبٹ،چوہدری مشتاق احمد دھکڑانوالی،میاں افتخاراحمد،حاجی محمداعظم بٹ،چوہدری مہدی خاںبجاڑوالا،لیاقت قریشی،الحاج چوہدری محمداقبال منج،چوہدری خادم حسین منج،چوہدری عارف ڈوگہ،میاں طارق محمود ڈھلیان،محمدشریف چشتی،چوہدری عنایت خان،چوہدری شریف باغانوالہ،چوہدری افضال احمدچھماں،چوہدری افضال احمد،چوہدری افضل شاہی،چوہدری عبدالعزیز گجر،چوہدری ضیاء اللہ،سلیم عابدپیرزادہ،چوہدری مشتاق احمدٹوپہ،میاں ادریس احمد،مہر خالدحسین،میاں محمد اشرف،ملک اعجازاحمد،چوہدری احسان قادر،چوہدری ساجدحسین،میاں اسدممتاز،میاں ممتازاحمد،چوہدری شہباز نمبردار،چوہدری مظہر اقبال،چوہدری خالدمحمود،خالد سہیل بلو،ظفراقبال ڈار،مرزاشاہد علی،قیصراسحاق مغل،احسان الٰہی بٹ،محمداسلم بسوی،محمدشریف،آصف پرویز،چوہدری مختیاراحمد،ایوب مغل،چوہدری محمداکرم،ریاض احمدبٹ،حاجی محمدنواز،مبین خاور بسوی،چوہدری محمداسلم گمٹی،چوہدری محمد وارث،چوہدری شفاقت حسین،بائو افضل،سیدمشتاق علی شاہ،حاجی محمد فاضل،چوہدری اجمل ٹوپہ، سکندر خان صراف،حاجی سرورصراف،حاجی محمداسلم صراف،ناصر بھٹی،عمران بھٹی،شبیر مغل،مہر انور ناز،ملک سلیم چوہدری خالدسعید،چوہدری اعظم ڈوگہ ،اے ایس آئی شوکت ساہی،چوہدری غلام حیدرباہوانہ،چوہدری لال خان چھماں،میاں الیاس علی چک لشکری،طار ق قریشی،چوہدری اشفاق ٹوپہ،میاں عارف کولیاں،چوہدری عدنان افضل،حاجی منور حسین گل،وسیم اقبال،بائو افضل،مرزانور حسین،چوہدری حیات گجر،حاجی یونس ڈار،محمداکرم پپو،راناقاسم حسنین،چوہدری علی ایڈووکیٹ،چوہدری حسن ریاض،میاں خادم حسین،مسلمین جٹ،چوہدری قیصر،جاوید صراف،گلزاراحمدبھٹو،اسد اللہ کھوکھر،عبدالشکور،عبدالعزیز سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :معصوم چوہدری مبشراحسان کی ناگہانی موت شہید کی موت ہے،حافظ ادریس احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)الحاج چوہدری محمدروشن گجر کاپوتا ،چوہدری پرویز گجر،چوہدری عرفان گجر کا بھتیجا،چوہدری وقاص پرویز گجر کاکزن چوہدری احسان گجرکے فرزند ارجمند معصوم پھول چوہدری مبشراحسان گجر پورے خاندان کی بخشش کا سبب بنے گا،حافظ ادریس احمد کا ختم قل کی روحانی محفل سے خطاب انہوں نے کہا کہ مبشر کے معنی ہیں خوشخبری کی بشارت دینے والا،چوہدری مبشراحسان کی ناگہانی موت شہید کی موت ہے ویسے بھی وہ گناہوں سے پاک معصوم پھول تھا جواپنے خاندان کی مغفرت اوربخشش کاذریعہ بنے گا،ہم سوگوار خاندان کے غم میںبرابر کے شریک ہیںہماری دعا ہے کہ اللہ کریم معصوم پھول کے صدقے انکے خاندان اورہماری بخشش فرمائے اورمرحوم کے خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اوراستقامت عطافرمائے اورمعصوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موٹرسائیکل مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موٹرسائیکل مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیا دوسرے کوزخمی کردیا،تفصیل کے مطابق گائوں شہانہ لوک میںدن دیہاڑے چارموٹر سائیکل مسلح افراد نے حکیم عبدالمبارک ولدمحمد خان کی دکان میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر تے ہوئے حکیم عبدالمالک کو قتل جبکہ اسکے ساتھی عمران شہزاد کو شدیدزخمی کردیا پولیس تھانہ صدرمنڈی بہائو الدین نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ : پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں آمریت کے خاتمہ اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی،قمر زمان کائرہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ نے سابق کوارڈی نیٹر ٹی ایم اے ڈنگہ مظہر نور کی رہائش گاہ پر حاجی یونس ڈار،صفدر اقبال مغل،ملک اعجاز احمد،گلزار احمد بھٹو،محمد اسلم،ملک نصیر احمد،امتیاز بٹ،منشی مظہر اقبال،حاجی غلام حسین،چوہدری محمد یوسف محمد نعیم کے ہمراہ اخبار نویسوں سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں آمریت کے خاتمہ اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی اوراتحادبنائے ہماری جماعت آئندہ بھی اسی اصول پر قائم رہے گی پیپلزپارٹی حکومت کے نہیں جمہوریت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ جلسے جلوس احتجاج جمہوریت کاحسن ہے اس سے جمہوریت کوکوئی نقصان نہیں پہنچتاہم موجودہ حکوت کے خلاف نہیں پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اورانشاء اللہ کھڑے رہیں گیپی ٹی آئی چارحلقوں میں دھاندلی کے خلاف دوبارہ گنتی کیلئے احتجاج کرتی ہے تواسکاحق ہے حکومت کو چاہے وہ ان چاروں حلقوں میں دوبارہ گنتی کرائے ہم نے تحفظات کے باوجودانتخابی نتائج کو تسلیم کیاتاکہ ملک میںسسٹم کے ساتھ جمہوریت مضبوط اورمستحکم ہو،وقت پر باربار الیکشن ہی سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی شکایت نہ آنے پر کہا کہ وہاں الیکشن کمیشن پاور فل ہے جس کی وجہ سے وہاں کوئی دھاندلی کا سوچ بھی نہیں سکتا،لیکن ہمارے ہاں حالیہ ضمنی الیکشن میںیہ بات عیاں ہیو چکی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا انڈیا جانا درست ہے بی جے پی انتہا پسند جماعت ہے نواز شریف پنجابی ازم کے علمبردار دونوں کو ایڈوانٹج حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ واجپائی نے مینار پاکستان پہ کھڑے ہو کر پاکستان کی درازی عمر کی دعا کی پی پی ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کرتی ہے اس بناء پر بھٹو کو غدار ،بے نظیر کو سیکورٹی رسک ،جبکہ زرداری کو میمو سکینڈل کے ذریعے مشکوک کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :یونیورسٹی آف سرگودہا کے زیر اہتمام بی ایڈ کے پہلے سالانہ امتحانات2014ء کے امتحانات27جون سے شروع ہو جائیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یونیورسٹی آف سرگودہا کے زیر اہتمام بی ایڈ کے پہلے سالانہ امتحانات2014ء کے امتحانات27جون سے شروع ہو جائیں گے جبکہ ام ایڈ،ایم بے پارٹ ون ٹو تھری کا دوسرا سالانہ امتحان17جون 2014ء سے شروع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت نے جائیداد کی خرید پر ایک فیصد ہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ کیا ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت نے جائیداد کی خرید پر ایک فیصد ہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ کیا ہے،حکومت غیر منقولہ جائیداد پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ پر غور کر رہی ہے،جس کے تحت این ٹی این پر ایک فیصد اور نان این ٹی این پر دو فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ میں واٹر سپلائی کے پرانے فرسودہ پائپ ناکارہ ناقابل استعمال پانی کے پائپوں میں گندا پانی شامل ہو گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈنگہ میں واٹر سپلائی کے پرانے فرسودہ پائپ ناکارہ ناقابل استعمال پانی کے پائپوں میں گندا پانی شامل ہو گیا،عوام صاف پانی سے محروم ہو گئے بلدیہ ڈنگہ کی حدود میں برس ہا برس قبل پانی کے لوہے کے پائپ بچھائے گئے جو زنگ آلود ہو کر جگہ جگہ سے خراب ہو چکے ہیں جن میں نالیوں اور سیوریج کا گندا پانی شامل ہو گیا،شہری گندگی پر مشتمل پانی پینے سے موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے،اعلیٰ اختیار فی الفو راس بات کا نوٹس لیں شہر میں عوام کو پانی سپلائی کرنے والے لوہے کے پائپ اب انتہائی بوسیدہ ہو چکے ہیں جو جگہ جگہ سے پھٹے ہوئے ہیں جن میں نالیوں اور سیوریج کا گندا پانی شامل ہو گیا ہے،عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلے فوری حل نکالیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محلہ کالو پورہ تھانہ لاری اڈا میں ساجد نے اپنی بیوی اقصی کو گھریلو جھگڑے پر گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ کالو پورہ تھانہ لاری اڈا میں ساجد نے اپنی بیوی اقصی کو گھریلو جھگڑے پر گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے مقتولہ کے والد محمد اسلم کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پنجاب میں سٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کیلئیء ڈولفن پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)پنجاب میں سٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کیلئیء ڈولفن پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے ترک پولیس کی طرز پر ڈولفن پولیس یونٹ قائم کیا جائے گا،پہلا یونٹ رواں سال لاہور میں کام شروع کر دے گا،جس کے بعد اس کی تمام اضلاع تک توسیع کر دی جائے گی،استنبول کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی طرز پر پنجاب پولیس کا مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اس سال مکمل کر لیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گذشتہ روز 39کھرب45ارب روپے کا وفاقی بجٹ برائے سال2014-15قومی اسمبلی میں پیش کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گذشتہ روز 39کھرب45ارب روپے کا وفاقی بجٹ برائے سال2014-15قومی اسمبلی میں پیش کر دیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے نئے مالی سال2014-15،39کھرب45ارب روپے سے زائد کا بجٹ ہوگا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا جائے گانئے مالی سال میں چاروں صوبوں کو1720ارب روپے فراہم کئے جائیں گے،وفا ق کے پاس دو کھرب 25ارب روپے کے فنڈز ہونگے،توانائی بحران کے حل کیلئے 205ارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ کیلئے118ارب روپے مختص ،ہر خاندان کو ماہانہ وظیفہ1500روپے دیا جائے گا،ترقیاتی کاموں کیلئے525ارب روپے مختص،آبی منصوبوں کیلئے42ارب روپے،کراچی لاہور موٹروے کیلئے تیس ارب روپے،ریلوے نظام کیلئے77ارب روپے اور اعلیٰ تعلیم کیلئے63ارب روپے،صحت کیلئے26ارب روپے اسی کروڑ روپے،زرعی قرضوں کیلئے پانچ سو ارب روپے ،لائیوسٹاک انشورنش کیلئے30کروڑ،بہبود آبادی کیلئے8ارب روپے ،کم لاگت گھروں کیلئے6ارب روپے مختص،این ٹی این ٹیکس نہ رکھنے والوں کو بجلی گیس کنکشن نہ دینے کی تجویز،شادی ہالز کے ٹیکس کو کم کر کے پانچ فیصد،معذور افراد کیلئے دس لاکھ روپے کی آمدنی پر ٹیکس میں پچاس فیصد رعایت،مزدور کی کم از کم اجرت دس ہزار سے بڑھا کر 12ہزار روپے اور پنشن پانچ ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کرنے کا فیصلہ،گریڈ ایک سے15تک کے ملازمین کیلئے کنونس الائونس میں پانچ فیصد اضافہ اور ایک ہزار روپے میڈیکل الائونس فکس کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حاجی برادران کو نور ہسپتال کے قیام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،اصغر قریشی،شاہذیب اصغر قریشی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)اصغر قریشی،شاہذیب اصغر قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حاجی برادران کو نور ہسپتال کے قیام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،الحاج صادق بٹ،الحاج محمد فاضل بٹ،الحاج محمد اعظم بٹ اور انکی فیملی کا یہ عظیم کارنامہ ہے صاحبان ثروت اور مخیر حضرات کیلئے قابل تقلید اور بے دوستی کی مثال ہے۔
۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے ٹی ایم اے ڈنگہ کے19کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے ٹی ایم اے ڈنگہ کے19کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اے سی کھاریاں نے سینٹری سپروائزر محمد علی ٹیکس کلرک،رمیض ارشد،سیور مین احسان اللہ،چوکیدار عابد حسین،عبدالواحد،فیصل احمد سینٹری ورکر ہیرا عرف اعجاز یاسین ،ہدایت امانت علی،قاری دلاور ،قادری امانت کیفی ،قمر شہزاد،وارث مسیح،غلام عباس،افضل غفور ،سلیم رحمت،طالب حسین،اسحاق مسیح اور زاہد خان نے پرنسل انٹرویو کر کے ان کے نام ڈی سی او گجرا ت کو پیش کر دیئے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : نور فاطمہ ہسپتال کے قیام پر حاجی برادران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،چوہدری شاہد لطیف گجر
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ممتاز علمی ادبی شخصیت چوہدری شاہد لطیف گجر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نور فاطمہ ہسپتال کے قیام پر حاجی برادران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ الحاج صادق بٹ،الحاج محمد فاضل بٹ،الحاج محمد اعظم بٹ اور انکی فیملی کا نام رہتی دنیا تک زندہ رہیگا،انہوں نے خدمت خلق کیلئے بڑا ہسپتال قائم کر کے بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :شہریوں نے پرس چھین کر بھاگنے والے کو موقع پر دھر لیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)شہریوں نے پرس چھین کر بھاگنے والے کو موقع پر دھر لیا،مانو چک کی خاتون دوائی لے کر جا رہی تھی کہ نوجوانوں نے پرس چھین لیا خاتون کے شور مچانے پر قریبی ڈیرہ پر کھڑے کاشتکاروں نے پرس چھیننے والے تجمل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاتاہم دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :فوٹو سٹیٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل سرپرست اعلیٰ چیئر مین چوہدری محمد عرفان،رانا اطہر رشید،صدر گلزار غزالی منتخب
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)فوٹو سٹیٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل سرپرست اعلیٰ چیئر مین چوہدری محمد عرفان،رانا اطہر رشید،صدر گلزار غزالی،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم،فنانس سیکرٹری میاں محمد انور منتخب کر لئے گئے فوٹو سٹیٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں تمام عہدیداران کا انتخاب اتفاق رائے سے عمل میں لایا گیا،ہم اپنی تنظیم کے تمام اراکین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اظہار اعتماد کیا ہم انشاء اللہ ان کے حقوق اور مفادات کیلئے کام کرتے ہوئے ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے ،نومنتخب عہدیداران کی گفتگو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بغیر اجازت کھودا جانے والا گہرا گڑھا شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بغیر اجازت کھودا جانے والا گہرا گڑھا شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا، گاڑیاں گہرے گڑھے میں گرنے سے لاکھوں کا نقصان چوک گلزار شہید سے ڈھلیان چوک کے درمیان ٹھیکیدار نے ٹی ایم اے سے مبینہ طور پر اجازت لئے بغیر پانچ فٹ گہرا بیس فٹ لمبا گڑھا کھود ڈالا جس کا کام اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے روک دیا،گرچہ گہرے گڑھے کے کچھ حصہ پر مٹی ڈال کر بند کر دیا گیا تاہم نہ صرف سڑک بند ہونے سے مسافروں کو گاڑی مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے،بلکہ کئی گاڑیاں اس میں گرنے سے نقصان ہوا ہے عوامی سماجی تجارتی حلقوں نے اس سڑک کو جلد از جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :شور شرابا اور واویلا کسی کام نہیں آئے گا،عوام اب دھرنا سیاست کو پذیرائی نہیں دے رہے،چوہدری جعفر اقبال ایم این اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی راہنما مسلم لیگ ن،پارلیمانی سیکرٹری دفاع ایم این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال نے وطن واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے چار سال پہلے واویلا کرنا بدنیتی کی دلیل ہے،انہوں نے کہا کہ محب وطن جماعتوں نے ملک میں جمہوریت کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں،لیکن چند غیر ذمہ دار خو د غرض سیاستدان موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے ناکام کوشش کر رہے ہیں،الحمد اللہ ملک میں جمہوری نظام مضبوطی پکڑ چکا ہے،اور ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں کام کر رہے ہیں،اس لئے جمہوریت کے خلاف تانے بانے بننے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،قبل از وقت دھاندلی کا شور شرابا اور واویلا کسی کام نہیں آئے گا،عوام اب دھرنا سیاست کو پذیرائی نہیں دے رہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے دھپ سڑی میں اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوان لڑکے حبیب اللہ کو گھر کے باہر موت کے گھاٹ اتار دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے دھپ سڑی میں اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوان لڑکے حبیب اللہ کو گھر کے باہر موت کے گھاٹ اتار دیا،اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقتول کے والد زہد حسین کی رپورٹ پر موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا،شدید گرمی میں بجلی کی مسلسل اور طویل لوڈشیڈنگ اور زہریلے مکھی مچھروں سے شہری ذہنی مریض اور چڑ چڑے پن کا شکار ہوگئے،بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی معطل متاثر ہو گیا،دکاندار ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھنے لگے، عوامی سماجی تجارتی حلقوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اصلاح ا حوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سستے رمضان بازاروں میں بہترین اقدامات کئے جائیں،شمائل احمد خواجہ کمشنر گوجرانوالہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن شمائل احمد خواجہ نے ڈویثرن بھر کے تمام اضلاع کے ڈی سی او ز کو ہدایات اور مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تمام اضلاع میں وزیراعلیٰ پنجاب رمضان پیکج کے تحت صارفین کو ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے سستے رمضان بازاروں میں بہترین اقدامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :جرال برادری کی سرکردہ شخصیت مرزا محمد شبیر جرال کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی سات جون کو دین پیلس میں ہو
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)جرال برادری کی سرکردہ شخصیت مرزا محمد شبیر جرال کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی سات جون کو دین پیلس میں ہو گی، مرزا محمد شبیر،مرزا شاہ پال جرال،ماسٹر محمد جمیل جرال،مرزا جہانگیر، مینجر ضیاء نمبردار،مرزا تنویر جرال،مرزا منظو رجرال، صوبیدار (ر)خالد جرال او رنگزیب جرال و دیگر افراد بارات اور مہمانوں کا پرتپاک استقبال کریں گے۔
ڈنگہ :نواسہ رسولۖ جگر گوشتہ بتول حضرت امام حسین کا یوم ولادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا،
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نواسہ رسولۖ جگر گوشتہ بتول حضرت امام حسین کا یوم ولادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، ملک بھر میں مذہبی سکالرز ،علماء کرام نے حضرت امام حسین کی تعلیمات اور افکار پر مختلف سیمینار کانفرنس میں تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاکستان دنیا بھر میں چائے درآمد کرنے والا تیسرا ملک بن گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان دنیا بھر میں چائے درآمد کرنے والا تیسرا ملک بن گیا،ملک میں سالانہ تقریباً دو لاکھ ٹن چائے درآمد ہوتی ہے جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ چائے درآمد کرنے والا ملک روس اور مصر دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جبکہ اب پاکستانی چائے کے انتہائی رسیا بن گئے ہیں۔
۔.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ترقی یافتہ ممالک میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں،حمیدہ وحید الدین
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین نے اپنی وزارت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق بریفننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں،انہوں نے کہا کہ محکمہ خواتین کی ترقی کے قیام کا مقصد خواتین کے حقوق اور انکے تشخص کے تحفظ کے علاوہ قومی ترقی میں خواتین کے کردار کو اجاگر اور انکی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے،سرکاری ملازمتوں کی طرح نجی سیکٹر میں بھی خواتین کا کوٹہ مقرر کیا جارہا ہے جس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو مراعات بھی دی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : صارفین بجلی کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے شکایت سیل کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کردی ہے،نرگس سیٹھی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پانی وبجلی کی نئی وفاقی سیکرٹری نرگس سیٹھی نے اپنے منصب کا چارج سنبھالتے ہی صارفین بجلی کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے شکایت سیل کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کیاور تمام ایکسئین اور ایس ڈی اوز سے کہا ہے کہ وہ صارفین بجلی کے فون خود سنیں کیونکہ مجھے اپنی وزارت کی بہتری سروسز چاہیے جس نے بہتر کام نہ کیا وہ اپنے عہدے پر برقرارنہیں رہ سکے گا،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد بجلی سے بحران کے حوالہ راہنمائی حاصل کی۔

Share this:
Tags:
Dinga government needs news policies Poor پالیسیوں حکومتی خبریں ڈنگہ ضروریات ناقص
Nawaz Sharif
Previous Post جو کام نہیں کر رہے وہ ٹانگیں نہ کھینچیں: نواز شریف
Next Post فرنچ اوپن: جوکووچ اور شراپوا سیمی فائنل میں پہنچ گئے
Srapua

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close