کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ پولیو سمیت تمام مہلک امراض کے خاتمے اور عوامی زندگیوں کو مہلک امراض سے محفوظ بنا نے کے لئے امراض سے متعلق عوامی آگاہی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں نچلی سطح پر اقدامات کرکے ہی عوام کو پولیو سمیت مہلک امراض پر نہ صرف قابو بلکہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک کی صف میں لایا جاسکتا ہے انسداد پولیو کے لئے سرکاری سطح پر کاوشوں کے ساتھ عوام کو بھی پولیو کے خاتمے میں تعاون کرنا ہوگا انسداد پولیو کے ہر رائونڈ میں نہ صرف اپنے بلکہ اپنے ارد گردآباد پیدائش سے پانچ سال تک بچوں کو پولیو سے بچائو کے ویکسین لازمی پلا نے ہونگے ،سیاسی و سماجی اور فلاحی تنظیوں کے ساتھ تعلیمی اداروں خصوصاً اساتذہ پر زور دیا کہ وہ پولیو سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوامی آگاہی فراہم کرنے میں مدد کریں۔
ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے زیر اہتمام شاہ فیصل ٹائون میں منعقدہ انسداد پولیو عوامی آگاہی مہم کے عالمی یوم پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے علماء اکرام ،سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں ماہرین طب ،اساتذہ اکرام نے بھی خطاب کیا اس موقع سیمینار میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہمیں صحت مند مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعمیر کرنا ہے تو صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا نا ہوگا اس سلسلے میں پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے حکومتی اقدامات میں ساتھ دینا ہوگا نشاط ضیاء قادری نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے مستقبل کے معماروں کو صحت مند مستقبل کی فراہمی کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے کورس کے ساتھ انسداد پولیو کے حوالے سے چلا ئی جانے والی ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں انہوں نے کہاکہ پولیو سے محفوظ رکھنے کے لئے واحد حل پولیو سے بچائو کے قطر ہیں جس سے بچوں میں قوت مدافعت بڑھا کر انہیں پولیو کے حملے سے بچا یا جاسکتا ہے نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے ہر اداروں سے تعاون کے ساتھ عملی اقدامات کررہی ہے اس حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے مہم بھی چلا ئی جارہی ہے الحمد اللہ ایم کیو ایم کی کاوشوں سے شہر کراچی اور اس کے مضافات میں پولیو کے کیسسز میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے اس موقع پر سیمینار میں ماہرین طب نے عوام کو پولیو سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور کی آگاہی فراہم کی ماہرین نے والدین سے کہاکہ وہ اپنے پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے ہر رائونڈ میں پولیو سے بچائو کی ویکسین لازمی پلوائیں تاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک اور اپنے بچوں کو صحت مند زندگی کی فراہمی کو یقینی بنا سکیں۔
