
اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان پر پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ دبئی میں آزاد مانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔
آزاد مانیٹرنگ بورڈ کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کاوشیں اپنی جگہ تاہم صورتحال تسلی بخش نہیں۔
بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے پولیو ویکسی نیشن کارڈ لازمی ہوگا۔ پاکستان پر سفری پابندیاں یکم مئی 2015 تک عائد کی گئی تھیں۔
