Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

پولیو ویکسین، خودکش حملے یا بم دھماکے؟

November 8, 2014 0 1 min read
Polio Vaccination
Polio Vaccination

تحریر : سید انور محمود
آج پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ملکوں میں ہوتا ہے جہاں انسانی جسم کو مفلوج کر دینے والی بیماری پولیو کے وائرس پر تاحال پوری طرح قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ دیگر دو ملکوں میں افغانستان اور نائیجیریا شامل ہیں لیکن وہاں رواں سال پولیو کے رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد پاکستان کی نسبت انتہائی کم ہے۔ افغانستان میں اب تک 12 جبکہ نائیجیریا میں چھ پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان اور پاکستانیوں کی بدنصیبی یہ ہے کہ عام لوگوں میں تعلیم کی کمی ہے جسکی وجہ سے اُنکا مذہبی استحصال بہت آرام سے کرلیا جاتا ہے، لہذا یہ ہی وجہ ہے کہ طالبانی ہمدردوں نے پولیو کے قطروں میں امریکہ کی سازش ڈھونڈ لی ہے اور اسی وجہ سے آج پاکستان پر سفری پابندیاں لگی ہوئی ہیں۔ دہشت گردی صرف یہ نہیں ہے کہ لوگوں کو بم دھماکوں یا خودکش حملوں میں مارا جائے، دہشت گردی یہ بھی ہے کہ اُن کو غلط اطلات دیکر اپاہج بنایا جائے۔ دسمبر 2012ء کے آخر اور جنوری 2013ء کےشروع میں کراچی اور پشاور میں گیارہ پولیو ورکر کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ طالبان دہشت گردوں کےحامی اخبار “امت” نے کسی غیر معروف مولانا محمد جہان یعقوب کی ایک فرضی رپورٹ “انسداد پولیو مہم، تصویر کے دو رخ” کے نام سے20 سے 22 دسمبر 2012ء کو شایع کی اس میں کہا گیا کہ ایک انگریزی اخبار (اخبار کا نام غائب) کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی 70 فیصد آبادی پولیوویکسن لینے سے انکاری ہے۔

اسکے علاوہ اس رپورٹ میں سوائے شرانگیزی اور معصوم لوگوں کے بہکانے کے کچھ نہیں تھا، لیکن اس اخبار میں ان گیارہ پولیو ورکرز جن میں چھ خواتین تھیں کا ذکر بلکل نہیں تھا جن کو طالبان دہشت گردوں نے اُسی زمانے میں مارا تھا۔ طالبان یا دوسرئے دہشت گردوں کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، امت جیسے اور بھی اخبار ہونگے جو پاکستانی بچوں کو اپاہج کرنے کےلیے امت جیسے کام کررہے ہونگے، اور پھر سوشل میڈیا پر کچھ نادان دوستوں نے اُن شرانگیز مضامین کو پھیلایا ہوگا اور پھیلاینگے۔ سال 2013ء میں پورئے پاکستان سے پولیو سے متاثرہ 93 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، لیکن رواں سال میں ابتک پولیو سے متاثرین کی تعداد 237 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس تشویشناک اضافے کی ایک بڑی وجہ گزشتہ دو سالوں میں پانچ سال تک کی عمر کے اڑھائی لاکھ بچوں تک سلامتی کے خدشات کے باعث انسداد پولیو ٹیموں کا نہ پہنچنا بتایا جاتا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت نے پانچ مئی کو پاکستان، کیمرون اور شام کو دنیا میں پولیو کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ان ملکوں سے مرض کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن افسوس نواز شریف حکومت جو گذشتہ سال جون سے برسراقتدار ہے کچھ نہ کیا اور پولیو کے خاتمے میں ناکامی کے بعد پاکستان پر عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یکم جون سے سفری پابندیاں عائد کردی گیں۔ منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز اور ڈبلیو ایچ او کے اعلامیہ کے مطابق یکم جون سے پاکستان سے باہر سفر کرنے والے تمام مسافروں کو پولیو ویکس ینیشن کا سرٹیفیکیٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ آج پاکستان جہاں دوسری باتوں کےلیے بدنام ہے وہاں دنیا میں سب سے زیادہ پولیو سے متاثرین کیسیز رپورٹ ہونے پر بھی بدنام ہورہا ہے۔

تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے والے نواز شریف کے شاہانہ انداز حکومت کی وجہ سے اُن کی ڈیڑھ سالہ حکومت سے عوام کو کوئی آسانی تو میسر ہوئی نہیں البتہ مشکلیں مزید بڑھ گی ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ پولیو سے متاثرین کے اسقدر زیادہ کیسیز رپورٹ ہونے پر پاکستانیوں کی مشکلات میں اور اضافہ ہوسکتا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ڈیڑھ سال بعد حکومت کو اس طرف توجہ دینے کا خیال آیا ہے ، لیکن جیسے ہی وزیراعظم کا یہ بیان سامنے آیا کہ وہ چھ ماہ میں ملک سے پولیو کو ختم کر دیں گے، خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو مہم کے خلاف پمفلٹ تقسیم کیے جن میں کہا گیا ہے کہ اس ویکسین میں مضر صحت اجزا ہیں۔ اس پمفلٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ نائجیریا کے ایک ڈاکٹر کی تحقیق کے مطابق اس میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو بانجھ پن کا سبب بنتے ہیں۔ دو ہفتے پہلے پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کی جانب سے پشتو زبان میں ایک پمفلٹ جاری کیا گیا تھا جس میں دیگر اہلکاروں کے علاوہ انسداد پولیو مہم کے رضا کاروں پر حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔ پاکستان اور دنیا بھر میں ماہرین پہلے ہی ان تمام الزامات کو رد کر چکے ہیں جو پولیو ویکسن کے مخالف کہتے ہیں۔ اور اُن کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین میں اس بیماری سے بچاؤ کے علاوہ کوئی اور اجزا شامل نہیں ہیں۔ اس سال جون میں اسلام آباد میں ہونے والی بین الاقوامی علما کانفرنس برائے انسداد پولیو کے شرکا نے پولیو ویکسین کے استعمال کو جائز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پولیو ویکسین میں کوئی حرام یا مضر صحت اجزا شامل نہیں، مسلم ممالک میں بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔ کانفرنس کے اختتام پر “فتوی اسلام آباد”جاری کیا گیا جس میں پولیو ویکسین کے استعمال کو جائز قرار دیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے اہلکاروں پر ہونیوالے حملوں اور مہم کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنیکی بھی مذمت کی۔ دوسری طرف جاپان پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کو 55 کروڑ روپے فراہم کرے گا جبکہ بل اینڈ میلنڈ ا گیٹس فاؤنڈیشن پولیو کے خاتمے کیلئے 37 ارب روپے دیں گے۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

وزیر اعظم نواز شریف نےانسداد پولیو کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ پولیو ورکروں کے خلاف تشدد، شدت پسندوں کی جانب سے پولیو کے قطرے پینے پر پابندی اور فوجی آپریشنوں کے باعث اس سال پولیو کے کیسوں میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے قبائلی علاقوں میں کامیابی سے جاری فوجی آپریشن کے باعث ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں جن تک پہلے رسائی نہیں تھی۔ میں آپ کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ہم اس موقعے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستان کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے تاکہ پولیو سے پاک ملک ممکن ہو سکے۔ اگر اس مسلئے کو تھوڑا سا اسٹیڈی کرلیا جائے تو بہتر ہوگا۔ اجلاس میں صوبائی حکام نے اپنے اپنے صوبوں میں پولیو کیسز اور اس مرض کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔

انسداد پولیو کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی حکام نے اپنے اپنے صوبوں میں پولیو کیسز اور اس مرض کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کے بارے میں آگاہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق گذشتہ تین سال کے دوران پنجاب میں پولیو کے تین کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے باعث کراچی کی آٹھ یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم متاثر ہوئی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صوبے میں پولیو ایمرجنسی نافذ کی ہے اور ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ تاہم خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے پولیو مہم میں مشکلات ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ جبکہ کشمیر میں بھی پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ اسکا مطلب ہے کہ اس بیماری کا شکار سب سے زیادہ صوبہ خیبرپختونخوا ہے یا پھر کراچی کی آٹھ یونین کونسلز ہیں۔ اگر وزیراعظم واقعی یہ چاہتے ہیں کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہو تو سب سے پہلے میڈیا مہم کے زریعے لوگوں کا آگاہی دی جائے۔قومی اسمبلی سے ایک قانون پاس کرایا جائے جس میں اُن والدین کےلیے سزا مقرر کی جائے جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرئے پلانے سے انکار کریں۔ اُن تمام دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استمال کیا جائے جو کسی بھی شکل میں انسداد پولیو مہم کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں یا اس مہم کے خلاف کسی بھی طرح کوئی پروپگنڈہ کریں۔

آخر میں سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی ساجد صاحب کا ایک اردو ویب سائٹ پر پولیو مہم پردلچسپ تبصرہ، اُن دوستوں کےلیے جو طالبان دہشت گردوں کے پمفلٹ یا امت جیسے چیتھڑئے اخبار سے متاثر ہوجاتے ہیں پولیو ویکسین سے اگر کوئی بانجھ ہوتا تو میں ضرور ہو چکا ہوتا کہ اپنے لڑکپن کی عمر سے لے کر معلمی کے دوران بھی ویکس ینیشن کے قطرے پی لیا کرتا تھا اور ادھر سعودی عرب میں بھی جب اپنے بیٹے کو ویکس ینیشن کے لئیے ڈسپنسری لےکرجاتا تھا تو ڈاکٹروں سے واقفیت کی بنیاد پر مذاق مذاق میں چند قطرے پی لیتا۔ لیکن میں تو بانجھ نہیں ہوا۔ نہ مجھے ایڈز لگی اور نہ ہی کینسر کی کوئی علامت ظاہر ہوئی۔افسوس تو اس بات پہ ہے کہ جو لوگ تعلیم کے نام سے بدکتے ہیں اور اول و آخر جہاد پر زور دیتے ہیں اور فلاحِ عامہ کو فضولیات کے درجہ میں رکھتے ہیں ان کے جہاد میں ایسا کوئی انتظام نہیں کہ پولیو اور چیچک جیسی مہلک بیماریوں پر ریسرچ کریں اور ان کے لئیے حفاظتی ویکسین یا دوائی بنا سکیں۔ اب میرے جیسا مسلمان تو مجبور ہے کہ ” کافروں” کی ریسرچ سے مستفید ہو ۔ لیکن یہ بات بھی ان کو کھٹکتی ہے کہ یہ مسلمان ہو کر” کافروں” سے استفادہ کرے اس لئیے اُن کی مخالفت بالکل منطقی ہے۔مجھے شدید حیرانی اُس وقت ہوتی ہے جب اُن کا اپنا جہاد بھی “کافروں” کے بنائے ہوئے بموں، میزائلوں اور سٹنگر میزائلوں سے انجام پاتا ہے۔ عجیب تضاد ہے بھئی، انسانیت کی تباہی اور قتل کے لئیے تو آپ کو اُن کی تحقیق اور ” کفر” پر اعتراض نہیں لیکن جب ایک عام مسلمان کی فلاح کی بات ہو تو بات کفر و ایماں کی جنگ اور اس سے بھی آگے نہ جانے کہاں تک پہنچائی جاتی ہے۔ پھر ان کی تحقیق پر ایسے ایسے شگوفے چھوڑے جاتے ہیں کہ خدا کی پناہ۔ اگر مسلمانوں کی خیر خواہی کے دعویدار ویکسین مخالف حضرات ، واقعی مخلص ہیں تو خود ریسرچ کیوں نہیں کرتے؟ تا کہ مسلمان “کافروں” کی دست وبرد اور بانجھ پن سے محروم رہیں۔ معاف کیجئیے گا میں کچھ کا کچھ لکھ گیا اور یہ تو بھول ہی گیا کہ اُن کا جہاد ہے لوگوں کی زندگیوں کا چراغ گل کرنا، جس کام سے کسی کو زندگی ملے اُس کا اُن سے کیا تعلق۔ اس تبصرئے کے بعد ہمارا کیا انتخاب ہو گا؟ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلواکر ایک صحت مند معاشرہ یا دہشت گردوں کی افواہوں سے متاثر ہوکر ایک اپاہج معاشرہ کا قیام اور اللہ نہ کرئے ایسا ہوا تو پھر دہشت گردوں کو خودکش حملوں یا بم دھماکوں کی ضرورت نہیں ہو گی۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر : سید انور محمود

Share this:
Tags:
afghanistan blasts bomb Human pakistan polio suicide attacks vaccine World افغانستان انسانی بم پاکستان پولیو حملے خودکش دنیا دھماکے ویکسین
Previous Post ریاست جونا گڑھ جسے ہم بھول چکے ہیں
Next Post فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور غیر قانونی گاڑیوں کے اسٹینڈز کا خاتمہ کیا جائے، ماجد رضا غوری

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close