Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہمارے سیاسی بازی گَر

January 29, 2014 0 1 min read
Riffat Mazhar
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ اپوزیشن کے دل میں ہمارے وزیرِ اعظم کی محبت اتنی کُوٹ کُوٹ کر بھری ہے کہ اب اُسے جدائی کا ایک لمحہ بھی گوارا نہیں۔ قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف سیّد خورشید شاہ صاحب نے تو یہاں تک کہہ دیا آنکھیں ترس گئیں کہ ایوانِ وزیرِ اعظم کا دروازہ کھُلے اور وزیرِ اعظم (چھَن سے) پارلیمنٹ میں آ جائیںاُنہوں نے یہ بھی کہا ہمیں لیڈر کی ضرورت ہے، وزیرِ اعظم آ کر کہیں کہ وہ ہمارے لیڈر ہیں۔ پیپلز پارٹی اُن کے ساتھ ہے اللہ ہمارے وزیرِ اعظم کو نظرِ بَد سے بچائے، اتنی مقبولیت تو دیکھی، نہ سُنی۔ کیا ہی اچھّا ہوتا کہ جب سیّد خورشید شاہ تقریر فرما رہے تھے توبَیک گراؤنڈ میں مدھر دھنوں کے ساتھ یہ گانا بھی چل رہا ہوتا
اکھیاں اُڈیک دِیاں، دل واجاں مار دا
آ جا پردیسیا ، واسطہ ای پیار دا

لیکن شاید ایسا مصلحتاََ نہیں کیا گیا کیونکہ خطرہ تھا کہ کہیں بلاول زرداری ٹویٹر پر یہ آہ و بَکا شروع نہ کر دیں کہ پارلیمنٹ کو پنجابی ثقافت اجاگر کر نے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ویسے تو بلاول کے ہونٹوں پر کبھی پنجاب کا نام نہیں آیا۔ وہ ہمیشہ یہی کہتے ہیں ”مَرسوں مَرسوں، سندھ نہ دیسوں لیکن اگر کبھی کسی سَر پھرے نے سندھی ٹوپی اور اَجرک کے مقابلے میں پنجابی پَگ اور دھوتی کا دِن منانے کی ٹھان لی تو بلاول کیا پوری پیپلز پارٹی اِس لسانیت کے خلاف تلواریں سونت کر باہر نکل آئے گی۔ سچ ہے کہ بڑے لوگوں کی بڑی باتیں۔

کسی شخص نے دوسرے سے پوچھا کہ شیر انڈے دیتا ہے یا بچے؟ دوسرے شخص نے جواب دیا شیر جنگل کا بادشاہ ہے، اُس کا جب جی چاہتاہے انڈے دے دیتا ہے اور جب جی چاہے بچّے پیپلز پارٹی بھی بادشاہ ہے اور بادشاہوں کی جماعت رَوا اور نا رَوا کی تفریق وہی ہے جو پیپلز پارٹی کا مَن چاہے۔ وہ سندھی ثقافت کو اجاگر کر کے بہت مستحسن قدم اٹھا رہی ہے لیکن جاگ پنجابی جاگ جیسے نعروں پر چیں بچیں بھی بہت ہوتی ہے۔

Sheikh Rasheed
Sheikh Rasheed

آمدم بَر سَرِ مطلب، نواز لیگ کے مجنونِ کُہنہ اپنے شیخ رشید صاحب بھی پارلیمنٹ میں خوب گرجے برسے۔ دراصل شیخ صاحب کو میاں نواز شریف پر غصہ ہی بہت ہے کیونکہ ہزار منتوں تَرلوں کے باوجود میاں صاحب ”تَرکِ تعلقات” پر اَڑے رہے اورشیخ صاحب نَویں مرتبہ وفاقی وزیر بننے سے بال بال بچ گئے ۔اگراِس ”تناظر” میں دیکھا جائے تو وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ حصولِ وزارت کے معاملے میں مولانا فضل الرحمٰن صاحب شیخ رشید صاحب سے کہیں زیادہ ”پہنچی ہوئی شے ہیں لیکن مولانا کا ذکر بعد میں۔ شیخ صاحب نے پارلیمنٹ میں فرمایا کہ اگر کوئی رُکنِ اسمبلی چالیس روز تک غیر حاضر رہے تو اُس کی سیٹ خالی ہو جاتی ہے اِس لیے سپیکر صاحب وزیرِ اعظم کی غیر حاضری پر اپنا فیصلہ دیں سپیکر صاحب نے فرمایا کہ وزیرِ اعظم صاحب کی چھٹی کی درخواست آئی ہوئی ہے لیکن شیخ صاحب نے میں نہ مانوں کی رَٹ لگائے رکھی ۔لوگ کہتے ہیں کہ شیخ صاحب میاں نواز شریف صاحب کو دیکھے بنا اُداس ہو جاتے ہیں اِس لیے وہ بار بار اپنا مطالبہ دہراتے رہتے ہیں لیکن میاں صاحب کا خیال ہے کہ قدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا ۔اُن کے سامنے مُرشد ملتانی کی مثال موجود ہے جو پارلیمنٹ کا کوئی اجلاس کبھی نہیں چھوڑتے تھے لیکن جب اعلیٰ عدلیہ کے ہاتھوں اُن کا جانا ٹھہر گیا تو بے وفا پارلیمنٹ میں سے کَس نَمے پُرسَد کہ بھیا کون ہو راجہ رینٹل کَم کَم ہی پارلیمنٹ کو اپنا دیدار کرواتے تھے اسی لیے اپنی مدت پوری کر گئے یہ الگ بات ہے کہ اُن کی وزارتِ اعظمی مدت ہی بقدرِ اشکِ بُلبُل تھی اسی فارمولے کے تحت اگر ہمارے وزیرِ اعظم پارلیمنٹ کو مکمل طور پر فراموش کر دیں تو پانچ سال پورے کرنے کی گارنٹی ہم دیتے ہیں۔

شاید اسی لیے ہمارے وزیرِ اعظم دو تہائی اکثریت کے باوجود بہت محتاط ہیں اور
پارلیمنٹ سے دور دور ہی رہتے ہیں پارلیمنٹ سے کیا وہ تو اسلام آباد سے بھی دُور دُور رہنا ہی پسند کرتے ہیں ۔ویسے تو وہ اکثر بیرونی دَوروں پر ہی رہتے ہیں لیکن اگر پاکستان میں ہوں تو پھر بھی اسلام آباد کی بجائے مَری یا لاہور میں ہی پائے جاتے ہیں ۔قوم کے محبوب میاں صاحب خوب جانتے ہیں کہ اُنہیں جلاوطنی کا دُکھ کیوں جھیلنا پڑا اِس لیے وہ اپنا فارغ وقت پارلیمنٹ کی بجائے آرمی چیف جناب راحیل شریف کے پہلو میں گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اندریں حالات ہمارا پارلیمنٹ کو یہی مشورہ ہے کہ وہ میاں صاحب کا کھَہڑا چھوڑ دیں لیکن اگر پارلیمنٹ بضد ہے تو پھر اب اُنہیں ڈھونڈ چراغِ رُخِ زیبا لے کر۔

جب یہ افواہ اُڑی کہ جنابِ وزیرِ اعظم آج پارلیمنٹ کو اپنا دیدار کروانے والے ہیں تو تقریباََ سبھی ”عشاق”اپنی شکایات کی ”پوٹلیاں” باندھ کر پارلیمنٹ میں آ دھمکے۔ دیدہ و دِل فرشِ راہ تھے لیکن وزیرِ اعظم صاحب طَرح دے گئے۔ جس پر عشّاق نے شدید ترین احتجاج کیا ۔مجبوراََ وزیرِ داخلہ چوہدری نثار احمد کو یہ وعدہ کرنا پڑا کہ وزیرِ اعظم صاحب بہت جلد پارلیمنٹ کو اپنا دیدار کروائیں گے ہمیں یقین ہے کہ آنے والے دِنوں مین چوہدری نثار احمد صاحب بھی یہ کہتے پائے جائیں گے کہ وعدے قُرآن و حدیث نہیں ہوتے۔ محترم عمران خاں صاحب نے فرمایا کہ چوہدری نثار احمد صاحب کی نیت پر کوئی شَک نہیں لیکن اِس مشکل صورتِ حال میں ہمیں بھی اعتماد میں لیا جائے کیونکہ ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں۔

دُکھی عمران خاں صاحب کو نواز لیگ نے جس مصیبت میں گرفتار کر دیا ہے وہ سمجھ میں آنے والی ہے۔ نواز لیگ خود تو پاسے ہو گئی اور ہمارے بھولے بھالے خاں صاحب کا ”مَتھا” اُس گھاگ سے لگا دیا جسے اقتدار کے بغیر ”بَد ہضمی” ہو جاتی ہے ۔جس طرح جَل بِن مچھلی نہیں رہ سکتی، اُسی طرح مولانا فضل الرحمٰن کی اقتدار کے بغیر ”تَڑپ پھَڑک” بھی دیدنی ہوتی ہے وہ ہر دَور میں اقتدار کے ایوانوں میں ہی گھومتے نظر آتے ہیں اور جو نہی اُنہیں احساس ہوتا ہے کہ حکومتی کشتی منجدھار میں پھنس گئی ہے، وہ کشتی سے چھلانگ لگانے میں ذرا دیر نہیں لگاتے ۔مولانا نے بہت تگ و دَو کی اور منت سماجت بھی لیکن نواز لیگ اُنہیں خیبر پختونخواہ کی حکومت سونپنے پر راضی نہ ہوئی ۔مولانا نے اقتدار کے بغیر پچھلے آٹھ ماہ جس عالمِ کَرب میں گزارے اُس کا اندازہ صرف مولانا ہی کر سکتے ہیں۔ مولانا کا خیال تھا کہ اگر خیبر پختونخواہ کی حکومت نہیں تو میاں برادران کم از کم اتنے ”بَد لحاظ” تو ہر گز نہیں ہو سکتے کہ اُنہیں مرکزی وزارتوں میں حصّہ بھی نہ دیں لیکن نواز لیگ طَرح دیتی رہی اور مولانا صاحب کی بے چینی کا یہ عالم رہا کہ
بستر کی ہر شکن سے پوچھ اُس کی بے قر اری
کاٹی ہو رات جس نے کروٹ بدل بدل کے

نواز لیگ جب طالبان کے معاملے میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچ گئی، تب اُسے مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا مُنہ بند کرنے کی ضرورت پیش آئی اور اُس نے مولانا صاحب کے آستانۂ عالیہ پر دو وزارتوں کا ”چڑھاوہ”چڑھا دیا اب مولانا کی جمیعت علمائے اسلام مرکزی حکومت کا حصّہ ہے اور حکومت طالبان کے خلاف آپریشن کرنے جا رہی ہے۔ مولانا صاحب کو مسلہ یہ درپیش ہے کہ اگر وہ ڈَٹ کر آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں تو مرکزی وزارتیں بھی ہاتھ سے جاتی ہیں اور کشمیر کمیٹی کی چیئرمینی بھی۔ اِس کے علاوہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کے حصول کا خواب تو پورا ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا شاید یہی وجہ ہے کہ حکومت سے طالبان کے خلاف آپریشن نہ کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے مولانا کی زبان میں مٹھاس پیدا ہو جاتی ہے اور لہجہ درخواست گزار کا سا لیکن تحریکِ انصاف کے خلاف بات کرتے ہوئے مولانا کی زہرنا کی اپنی انتہاؤں کو چھونے لگتی ہے۔

ویسے مولانا صاحب ہیں بڑے کائیاں اور چو مُکھی لڑائی کے ماہر۔وہ ایک طرف تو مرکزی حکومت میں شامل ہیں جبکہ دوسری طرف حفظِ ما تقدم کے طور پر خیبر پختونخواہ میں پیپلز پارٹی اور ANP کے ساتھ مل کر تحریکِ انصاف کے خلاف ”متحدہ محاذ” بنانے کی تگ و دَو بھی کر رہے ہیں بلدیاتی انتخابات میں تحریکِ انصاف کے خلاف متفقہ امیدوار کھڑے کرنے کے لیے خیبر پختونخواہ میں پیپلز پارٹی، اے این پی اور جمیعت علمائے اسلام کا مشترکہ اجلاس ہو چکا ہے اور اِن جماعتوں کے اکابرین حتمی نتیجے پر بھی پہنچ چکے ہیں۔ یہ پیغام ہے مولانا کانواز لیگ کے لیے کہ تُو نہیں، اور سہی۔

Riffat Mazhar
Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر
http://www.facebook.com/riffat.ch.3

Share this:
Tags:
aviation peoples party political unanimously پیپلز پارٹی سیاسی متفقہ
Altaf Hussain
Previous Post الطاف حسین کی کراچی بم دھماکوں کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
Next Post تلہ گنگ کی خبریں 28/1/2014

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close