Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سیاسی بساط پر لال، ہرا یا نیلا جھنڈا کب تک تھامے رہیں گے

February 1, 2016 0 1 min read
India
India
India

تحریر: محمد آصف اقبال، نئی دہلی
ہمارا ملک ہندوستان نہ صرف آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہے بلکہ افکار و نظریات، مذاہب، ثقافت، تمدن، جغرافیہ، وسائل اور مسائل کے لحاظ سے بھی ایک بڑا ملک ہے۔ اس صورت میں ہر آنے والے دن کا آغاز گزشتہ دن کے مقابلہ نئے چیلنجز کے ساتھ ہوتا ہے۔ برخلاف اس کے آبادی کے لحاظ سے چین دنیا میں سب سے اوپر ہے لیکن چین اور ہندوستان میں فرق یہی ہے کہ چین میں مذہبی و ثقافتی بنیادوں پر بظاہر ہم آہنگی پائی جاتی ہے لیکن حقیقت میں وہاں ہر قسم کی آزادی سلب کی جا چکی ہے۔

وہیں ہندوستان کی نمایاں خوبی ہے کہ یہاں ہزار پابندیوں کے باوجود شخصی، مذہبی، ثقافتی اور افکار و نظریات کی آزادی موجود ہے۔برخلاف اس کے چین اور ان جیسے دیگر ممالک میں جمہوری نظام کے ظاہری پہلو پس پشت حد درجہ عوامی اور اجتماعی اختیارات طویل مدت سے ختم کیے جا چکے ہیں۔ان ممالک میں انسان مادی ترقی کے مراحل توطے کرتا نظرآرہا ہے لیکن واقعہ یہ ہے کہ انسان کے ذہن و قلب اور اس کے افکار نظریات واحساسات تک کواسٹیٹ کا پابند بنادیا گیا ہے۔

ان حالات سے گزرنے والے اکثر ممالک وہ ہیں جہاں آج بھی کمیونزم جڑیں مضبوط ہیں۔مشہور کمیونسٹ ممالک میں چین،نارتھ کوریا،ویت نام، لوس، اور کیوبا ہیں۔گرچہ یہ ممالک خود کو سوشلسٹ اسٹیٹ یا ورکرس اسٹیٹ کہلانا پسند کرتے ہیں اس کے باوجود نظریاتی اعتبار سییہ کمیونسٹ اسٹیٹ ہیں۔ساتھ ہی یہ وہ ممالک بھی ہیں جہاں مخصوص نظریہ کے علاوہ دیگر نظریات کی تبلیغ ممنوعہ ہے اور فکری آزادی کی سرے سے کوئی گنجائش نہیں ہے۔نیز یہ ممالک نظریہ کے اعتبار سے سنگل پارٹی سسٹم پر قائم ہیں۔

Communist Party
Communist Party

ہندوستان میں بھی کمیونزم کا نظریہ آزادی سے قبل موجود ہے اور دو مخصوص ریاستیں مغربی بنگال اور کیرلہ میں نظریہ کے حامیوں کی حکومتیں بھی طویل عرصہ رہی ہیں ۔عام طور پر ہم سمجھتے ہیں کہ کمیونسٹ کے معنی دہریہ کے ہیں۔یعنی وہ کسی مذہب کا پیرو کار نہیں یا کائنات کے خلق ہونے اور اس کے خالق پر یقین نہیں رکھتے۔لیکن واقعہ یہ ہے کہ کمیونسٹ دہریہ ہو سکتا ہے لیکن سارے کمیونسٹ دہریے نہیں ہوتے اور ہر دہریہ کمیونسٹ بھی نہیں ہوتا۔دراصل کمیونزم ایک سیاسی نظریہ ہے، مذہب نہیں۔یہی وجہ ہے کہ برصغیر ہندو پاک میں کمیونزم سے متاثر و منہمک مسلمانوں کی “بڑی شخصیات “سرگرم عمل رہی ہیں۔ان میں مولانا حسرت موہانی اوربھاشانی دہریت کا نہیں بلکہ کمیونزم کی تبلیغ کیا کرتے تھے۔اور آج بھی ہندوپاک میں بے شمار پڑھے لکھے اور سمجھدار کہے جانے والے مسلمان کمیونزم اورکمیونسٹ پارٹیوں کے افکار و نظریات سے ن صرف واوبستہ ہیں بلکہ اس کمیونزم کی بنیاد پر کھڑے ہونے والے نظام میں بھی معاون و ممدو ہیں۔

معاملہ یہ ہے کہ ہر شخص کو پیٹ سے سابقہ ہے۔پیٹ یعنی معاش یا معاشی نظام۔اور کمیونزم کے بانی مارکس نے معاشی نابرابری کو بنیاد بنا کر ہی اپنے نظریہ کی تبلیغ کی تھی۔فریڈرک اینگلز جو مارکس کا دوست تھا اور اقتصادیات کا ماہر،مارکس نے اینگلز کی اقتصادی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے “سرپلس ویلیو تھیوری”پیش کی۔مارکس کا یہ نظریہ بالآخر اس تصور پر مبنی ہے کہ جدلیاتی مادیت سماجی زندگی کی بنیاد ہے اور یہی آدمی کے شعور کا تعین کرتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ مادہ ذہن سے افضل ہے۔ ذہن از خود مادے کی ایک ترقی یافتہ شکل ہے اور زمان و مکان مادے کی صورتیں ہیں۔”ہمارا رہن سہن اور کام کرنا ہمارے احساسات اور انداز فکر پر اثرانداز ہوتے ہیں”۔دوسری جانب اس نے معاشی اعتبار سے کمزوروں و بے سہارا کو معاشی استحکام بخشنے کی بات کی تھی،جس میں جاذبیت بھی تھی اور کشش بھی۔لہذا نہ صرف نظریہ کو فروغ ملا بلکہ بیسویں صدی کے دوسرے حصے میں دنیا کی آدھی آبادی اُن حکومتوں کے زیر اثر تھی، جن کی اساس مارکس کے بنیادی نظریات پر رکھی گئی تھی۔

گزشتہ سو برسوں میں مسلسل مارکس کے نظریات کو عروج و زوال کا سامنا رہا ہے۔ مارکس کے نظریات ہی کی بنیاد پر سرد جنگ کا تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔ مارکس کے جامع نظریات ہی بحیثیت مجموعی جدلیاتی مادیت اور سائنسی سوشلزم کی تشکیل کرتے ہیں اور دنیا بھر کے ممالک میں محنت کشوں کی تحریکوں کے نظریات اور پروگراموں میں شامل ہیں۔ یہی نظریات سوشلسٹ انقلابات اور کمیونسٹ معاشروں کی بنیادوں کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں نظریات کی بنیاد پر سابق سوویت یونین میں لینن اور ان کے جانشین سٹالن نے تاریخی مادہ پرستی کی شکل میں سوویت عوام کو کمیونسٹ طرز زندگی دیا تھا۔

Society
Society

دوسری جانب مارکس کے انہیں نظریات کو ماؤ نے چین میں، ہو چی منہہ نے ویتنام میں، کم ال سنگ نے شمالی کوریا میں اور فیڈل کاسترو نے کیوبا میں اپنایا تھا۔ ان سب کو یقین تھا کہ مارکس نے ایک عالمگیر حقیقت کو تلاش کر لیا ہے۔ بعد ازاں انہیں رہنماؤں نے مارکس کے نظریات کو اپنے ضروریات کے مطابق استعمال کرنا شروع کر دیا۔لیکن ادب کے نوبل انعام یافتہ فرانسیسی ادیب Albert Camus نے سنہ 1956ء میں کہا تھا، “وہ ظلم جو ہم نے مارکس کے ساتھ مل کر کیا ہے، اس کا مداوا ہم کبھی بھی نہیں کر سکتے”۔یہ ایک زندہ حقیقت جو فرانسیسی ادیب نے جرات اظہار کے ساتھ بیان کی ہے۔

ہندوستان میں نظریہ کے حاملین کے زیر اقتدار ریاست مغربی بنگال طویل عرصہ رہی ہے۔اس کے باوجود اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہندوستان کی غربت و افلاس میں مبتلا ریاستوں میں ایک اہم ریاست یہی مغربی بنگال ہے جہاں مزدوروں اور غریبوں کی جنگ لڑنے والے نہ صرف طو یل مدت اقتدارمیں رہے بلکہ یہی وہ لوگ بھی ہیں جو ہر ناانصافی کے خلاف لال جھنڈا اٹھائے احتجاج میں نمایاں نظر آتے ہیں۔لیکن دوسری جانب ہم اِس تلخ حقیقت سے بھی خوب اچھی طرح واقف ہیں کہ طویل عرصہ غریبوں،مزدوروںاوراستحصال شدہ حضرات کی جنگ لڑنے والوں نے نہ اس وقت جبکہ وہ اقتدار میں تھے اور نہ ہی آج،انسانون کو جانوروں کی مانند بوجھ اٹھائے پھرنے کی ذلت آمیز زندگی سے چھٹکارا دلانے کی سعی و جہد کی۔

ملک میں ایک واحد یہی ریاست مغربی بنگال ہے جس کے دارالحکومت کلکتہ میں ایک انسان دوسرے اپنے ہی جیسے انسان کا بوجھ رکشہ پر اٹھائے شب وروز ڈورے پھرتا۔ریاست میں آج بھی پچیس فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔عالمی جائزے کی رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں اب بھی تقریباً گیارہ فیصد لوگ رات کو بھوکے سوتے ہیں۔دیبا برت بندھو اپادھیائے کے کہتے ہیں کہ کمیونسٹ جو بتیس سال ریاست میں برسراقتداررہے اگر وہ غریبوں کی حامی ہیں تو پھر انبتیس سالوں میں انہوں نے ریاست اور اہل ریاست کی معاشی زندگی کوبہتر بنانے کی فکر کیوں نہیں کی؟اپادھیائے کا کہنا ہے کہ آزادی کے بعد صنعت میں ریاست تیسرے نمبر پر تھی لیکن اب یہاں صنعت پوری طرح ختم ہو چکی ہے۔ٹریڈ یونینس کے غیر ضروری مطالبات کی وجہ سے ہزاروں صنعتیں بند ہو گئیں اور تقریباً چودہ لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے۔

یہ صحیح ہے کہ فی الوقت کمیونسٹ پارٹی حکومت میں نہیں ہے۔لیکن جس طرح ہندوستان کے موجودہ صدر پرنب مکھرجی نے اپنی کتاب میں بابری مسجد انہدام کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کس طرح وقت کے وزیر اعظم نرسمہا راؤ نے بابری مسجد کو توڑنے سے روکنے میں اپنی ناکامی دکھائی تھی اور بحیثیت وزیر اعظم بابری مسجد انہدام کو نہ روک پانانرسمہا راؤ کی سب سے بڑی ناکامی تھی۔اِس احساس و تذکرے کے بعد کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈران ،ملک اور اہل ملک درمیان پیدا ہونے والے حالات کے ذمہ دار ہیں اور وہ بری الزمہ نہیں ہو سکتے۔کیونکہ واقعہ صرف وزیر اعظم نرسمہارائو کی ناکامی کا نہیں تھا بلکہ برسراقتدار پارٹی کے تمام ہی بڑے لیڈران اس غلطی سے کہیں نہ کہیں راست یا بلاواسطہ وابستہ تھے۔

ٹھیک اسی طرح ریاست مغربی بنگال کی افلاس زدہ موجودہ صورتحال سے وہ لوگ بری الزمہ نہیں ہوسکتے جنہوں نے مکمل بتیس سال ریاست میں اقتدار سنبھالا ہے۔پھر یہی وہ ریاست بھی ہے جہاں سرکاری اعدار وشمار کے مطابق 27.01%فیصدمسلمان آباد ہیں۔اور غربت وافلاس میں شاید ستائیس فیصد سے کہیں زیادہ ہر طرح کی پریشانیوں سے نبرد آزماہیں۔ایک بار پھر انتخابات قریب ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے مالدہ واقعہ کے پس پشت اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔مسلمان پھر آزمائے جانے ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ فکری و نظریاتی اختلاف کے باوجود کب تک سیاسی بساط پروہ لال،ہرا یا نیلا جھنڈا تھامے آزمائش سے گزرتے رہیں گے۔

Mohammad Asif Iqbal
Mohammad Asif Iqbal

تحریر: محمد آصف اقبال، نئی دہلی
maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

Share this:
Tags:
flag Land Mohammad Asif Iqbal problems reality Resources جھنڈا حقیقت مسائل ملک وسائل
Shah Faisal Zone Karachi
Previous Post کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ منتقلی اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا جائے ۔غلام رسول
Next Post خیرپور ناتھن شاہ شہر ایک بار پھر گندگی کی لپیٹ میں شہر بھر میں ڈرینیج کا نظام درہم برہم
Khairpur Nathan Shah, Protest

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close