Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ایک تخیلاتی سیاسی جماعت کا خاکہ

December 29, 2013 0 1 min read
Prof Riffat Mazhar
Imran Khan
Imran Khan

پاکستان کی”حاضر سٹاک” سیاسی جماعتوں کی انتہائی مایوس کُن کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ذہن میں بار بار ایک ہی سوال اُبھرتا ہے کہ اب اِس سیاسی خلا کو کون پُر کرے گا؟۔ ہمیں محترم عمران خاں کی کم از کم اِس بات سے مکمل اتفاق ہے کہ آسمان سے فرشتے تو اُترنے سے رہے ، گزارہ تو انہی لوگوں کے ساتھ کرنا ہو گا۔ اس لیے ”عالمِ بَد دِلی ”میں سوچتی ہوں کہ کیوں نہ تمام سیاسی جماعتوں کے چیدہ و چنیدہ لوگوں کو اکٹھا کرکے ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی جائے۔ اگر شیخ رشید ، فیصل رضا عابدی ، ذوالفقار مرزا ، رانا ثناء اللہ اور اِن جیسے کچھ دوسرے لوگ مان جائیں تو یقیناََ ایک ایسی عظیم الشان سیاسی جماعت معرضِ وجود میں آ سکتی ہے جس کا ڈسا پانی بھی نہ مانگے۔ وجہ یہ کہ شیخ رشید اونچے سُروں میں ایسی ”لمبی لمبی” چھوڑتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے، ذوالفقارمرزا کو اپنی بات منوانے کا فَن آتا ہے ۔ اگر کوئی یقین کرنے سے ہچکچائے تو وہ فوراََ قُرآنِ پاک سر پہ رکھ کر قائل کر لیتے ہیں۔

فیصل رضا عابدی لفظوں کی ایسی زنجیر بناتے ہیں کہ مجال ہے جو کوئی اِس زنجیر کو توڑ کر اُن کی گفتگو کے اندر گھُس سکے ۔اُن کی تو ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ ”وہ کہیں اور سُنا کرے کوئی” اور اپنے رانا ثناء اللہ فیصل آبادی نے ”تیلی” لگانے میں پی ایچ۔ڈی کر رکھی۔ویسے بھی یہ اصحاب الیکٹرانک میڈیا میںہمیشہ ”اِن” رہتے ہیں اور جیسے ہماری کوئی حکومت امریکی مدد کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی ، اسی طرح کوئی سیاسی پارٹی الیکٹرانک میڈیا کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ۔ہمارا ”کرشمہ ساز ” الیکٹرانک میڈیا چاہے تو کسی کو آسمان کی رفعتوں تک پہنچا دے اور چاہے تو پاتال میں گرا دے ۔

Raja Riaz
Raja Riaz

پارٹی کے اراکین پر ”رُعب شُعب ” ڈالنے کے لیے راجا ریاض کی ”پہلوانی خدمات” حاصل کی جا سکتی ہیں ۔اُنہیں جماعت کے ”عسکری ونگ” کا انچارج بنانا بھی ثمر آور ہو سکتا ہے ۔آئینی موشگافیوں کے لیے شریف الدین پیر زادہ سے بہترکوئی نہیں۔وہ آجکل پرویز مشرف کو آئینی تلوار سے صاف بچا لے جانے کی تگ و دَو میں ہیں لیکن اُمید ہے کہ نئی پارٹی کی تشکیل تک وہ فارغ ہو جائیں گے۔پیر زادہ صاحب آئین کے اندر ہمیشہ ایسی راہ نکال لیتے ہیں جس سے ڈکٹیٹر نہال ہو جاتے ہیں ۔سمجھ میں نہیں آتا کہ اچھّے بھلے عقلمند زرداری صاحب نے پیر زادہ صاحب کی خدمات حاصل کرکے اپنے وارث بلاول کو اصلی اور آئینی ”بھٹو” کیوں نہیں بنا لیا ۔اگر وہ بَر وقت ایسا کر لیتے تو نقلی بھٹو ”بلاول ”کے مقابلے میں اصلی بھٹو ” فاطمہ ” کی کمر کَس کے میدان میں اُتر نے کی نوبت نہ آتی۔

اپنی اور بیگانی خواتین کو ”سیدھا” کرنے کے لیے محترمہ فردوس عاشق اعوان انتہائی مناسب ہیں۔عدلیہ کو ”راہِ راست” دکھانے کے لیے ڈاکٹر با بر اعوان کا ”منت ترلا ” کیا جا سکتا ہے البتہ اُن سے یہ ضرورکہا جائے گا کہ وہ اشعار کے جا و بے جا استعمال سے گریز کریں ۔ہمارے سیکولر بھائی تو یہ ماننے کو ہر گز تیار نہیں کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا ۔اُنہوں نے قائدِاعظم کی صرف 11 ستمبر 1948ء والی تقریر رَٹ رکھی ہے جس میں قائدِ اعظم نے غیر مسلم اقلیتوں کی مکمل معاشی ، معاشرتی اور مذہبی آزادی کا اعلان کیا تھا لیکن یہ یاد نہیں کہ قائد نے سینکڑوں مرتبہ یہ کہا کہ وہ ایک ایسے ملک کے حصول کی جدو جہد کر رہے ہیںجسے مسلمان اسلام کی تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کر سکیں ۔ہم نے یہی سُنا ، پڑھا اور لکھا کہ پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔۔ لاالہ الا للہ ۔ اِس لیے ہماری سیاسی جماعت میں ایک ایسی قَد آور مذہبی شخصیت کی بہرحال ضرورت ہے جو ”سیاست نہیں ، ریاست بچانے” کی تَگ و دَو کرے ۔

کیا وہ مذہبی شخصیت شیخ الاسلام حضرت مولانا ڈاکٹر طاہر القادری کے سوا بھی کوئی ہو سکتی ہے؟۔ڈاکٹر صاحب کی یہ خوبی ہے کہ وہ اپنے لاکھوں مریدوں کے زور پر جب اور جہاں جی چاہے اِس بگڑی ”نسلِ نَو” کو سیدھا کر سکتے ہیں ۔ویسے تو یہ کام طالبان سے بھی لیا جا سکتا ہے لیکن ایسا کرنے سے ایک تو امریکہ کی ناراضی کا خطرہ ہے جو ہم مول نہیں لے سکتے اور دوسرے طالبان اپنی کلاشنکوفوں سمیت آئیں گے اور ہم ٹھہرے تھوڑے ڈرپوک ۔ یہ الگ بات کہ پرویز مشرف کی طرح ”ہم بھی ڈرتے ورتے کسی سے نہیں” ۔

جی تو بہت چاہتا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو بھی اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ملک و قوم کی” بہتری ”کی خاطرمولانامان بھی جائیں گے لیکن وہ پارٹی کی صدارت سے کم پر راضی نہیں ہونگے جبکہ ہمارے نزدیک اِس عُہدے کے لیے محترم الطاف حسین سے بہتر کوئی نہیں کیونکہ ایک تو اُن کی ”اوئے جاگیر دارا” ٹائپ تقریروں سے بڑے بڑوں کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں اور دوسرے وہ اُس دیس کے باسی ہیں جس کی غلامی پر ہمیں آج بھی ناز ہے ۔مولانا فضل الرحمٰن کی ”بابرکت” خدمات سے مستفید ہونے کی ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ تحریکِ انصاف کی طرح ”حسبِ ضرورت” چیئرمینی” کے ساتھ صدارت کا عہدہ بھی تشکیل دے دیا جائے لیکن مولانا صاحب محترم جاوید ہاشمی کی طرح بے اختیار صدارت ہر گز قبول نہیں کریں گے ۔اِس کے علاوہ چونکہ مولانا صاحب کے ہاتھوں پارٹی کے ”ہائی جیک” ہونے کا خطرہ بھی ہر وقت سَر پر منڈلاتا رہے گا اِس لیے الطاف حسین ہی بہتر ہیں کیونکہ اُن کا تا دَمِ زیست پاکستان آنے کا کوئی خطرہ نہیں ۔وہ انگلینڈ میں بیٹھ کے بڑھکیں لگائیں گے اور ہم پاکستان میں فائدہ اُٹھائیں گے۔رہی پارٹی کا نام رکھنے کی بات تو ہم نے اپنی پارٹی کا نام ” ہلّا گُلّاپارٹی” سوچ رکھا ہے ۔پہلے ہم نے ”پھڈے باز پارٹی” سوچا تھا لیکن یہ کچھ غیر پارلیمانی سا لگا اِس لیے اُسے تَرک کر دیا۔

ابھی میں نے اپنی یہ تجویز اپنے میاں کے سامنے رکھی ہی تھی کہ ہوٹل والے ”مسٹر شریف” ساگ لے کر آ گئے ۔ساگ ہماری بچپن ہی سے کمزوری ہے اور شریف کے گھر کے پکے ہوئے ساگ میں تو اُس کے خلوص کی مہک بھی شامل تھی لیکن باتیں وہ ”کڑوی کسیلی” کر گئے ۔میرے میاں نے جب میری یہ ”ارسطوانہ” بلکہ ”افلاطونی” تجویز شریف کے سامنے رکھی تو اُس نے تُرت جواب دیا کہ اتنا ”وخت” کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ یہ سارے کام تو عمران خاں صاحب کی تحریکِ انصاف پہلے ہی سر انجام دے رہی ہے ۔اُن کے جلسے جلوسوں میں ہلّا گُلّا بھی ہوتا ہے اور دھوم دھڑکا بھی ، وہاں دھمال بھی ڈالی جاتی ہے اور میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔اُس نے کہا کہ شیخ رشید تو پہلے ہی ہمہ وقت خاں صاحب کے پہلو میں پائے جاتے ہیں اورمولانا طاہر القادری سے خاں صاحب ویسے ہی متاثر ہیں ۔

اِس لیے نئی پارٹی بنانے کی بجائے یہ کوشش کرنی چاہیے کہ مجوزہ پارٹی کے ”اعلیٰ دماغوں” کو بھی تحریکِ انصاف میں شامل کر لیا جائے۔شریف کے اِس مشورے کو سُن کر میں جَل بھُن کے ”سیخ کباب” ہو گئی اور اُسے کھَری کھَری سنانے کو جی تو بہت چاہالیکن ایک تو گھر آئے مہمان کا احترام واجب تھا دوسرے یہ بھی کہ اُ س کے ساگ سے آئیندہ بھی لطف اندوز ہونے کی توقع تھی ۔اِس لیے اُسے میں نے کوئی سخت جواب نہیں دیا ۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Community political view جماعت خاکہ سیاسی
Mohammad Siddiq Madani
Previous Post مسلمان اب محکوم کیوں؟
Next Post خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی سے اتحاد کا فیصلہ
PTI, PPP

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close