Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سیاسی حرارت عروج پر

January 29, 2017 0 1 min read
Panama Papers
Panama Papers
Panama Papers

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
جوں جوں پاناما پیپرز کیس سپریم کورٹ میں آگے بڑھ رہا ہے، سیاسی درجہ حرارت اپنے عروج پر پہنچتا جا رہا ہے۔ جونہی سماعت ختم ہوتی ہے، عدالت کے باہر عدالت لگ جاتی ہے اور وہاں جو زبان استعمال کی جاتی ہے، اُسے غیرپارلیمانی کہنا بھی شاید درست نہ ہو کیونکہ بازاری زبان اور ذومعنی جملے دھڑا دَھڑ بولے جا رہے ہوتے ہیں ۔ ہم نے تو سنا تھا کہ سیاست ذاتیات سے بالاتَر ہوتی ہے اور دشمنیاں ذاتی نہیں ، سیاسی ہوتی ہیں ۔ اِسی لیے ذاتیات پر اترنا انتہائی معیوب تصور کیا جاتا ہے لیکن موجودہ دَور کی سیاست میں ہر طرف ذاتیات پر ہی حملے نظر آتے ہیں اور اِن حملوں سے مبّرا کوئی جماعت بھی نہیں ۔ ”شرمناک” اب پارلیمانی لفظ بَن چکا ۔ ایک دوسرے کو چور ، ڈاکو ، خائن اور بَددیانت کہنا سیاسی نقطۂ عروج قرار پا چکا اور دوسروں کے گھروں میں جھانکنا سیاسی عبادت ۔ تَن اُجلے مَن میلے لوگوں کی باتیں سُن سُن کر نسلِ نَو بھی نہ صرف اُسی راہ پہ چل نکلی ہے بلکہ ہماری شناخت بھی بنتی جا رہی ہے۔ تلخیوں میں گھُلے الفاظ کسی بھی سانحے کا پیش خیمہ بَن سکتے ہیں۔

یہ سانحہ نہیں تو اور کیا ہے کہ جمعرات 26 جنوری کو پارلیمنٹ میں قومی رہنماء نہ صرف ایک دوسرے سے گتھم گُتھا ہو گئے بلکہ لاتوں ، مُکّوں اور ننگی گالیوں کا آزادانہ استعمال بھی ہوا ۔ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے 26 جنوری کو یہاں تک کہہ دیا کہ اگر یہ سمجھا جا رہا ہے کہ وہ غیر متنازعہ سپیکر نہیں رہے تو وہ مستعفی ہونے کو تیار ہیں ۔اُسی دِن خیبرپختونخوا اسمبلی میں یہ ڈرامہ دہرایا گیا اور سپیکر نے 20 فروری تک اجلاس ملتوی کر دیا ۔ الیکٹرانک میڈیا پر بھی نوازلیگ اور تحریکِ انصاف کے رہنماء آگ اُگلتے ہی نظر آئے ۔ اِس ماحول میں جب تلخی دِن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہے ، ہم عام انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں اور پاناما کو بارود بنا کر کچھ لوگ قومی یکجہتی کو بھسم کرنے پر تُلے بیٹھے ہیں ۔ لال حویلی والا اِس سے پہلے بھی کئی بار جلاؤ ، گھیراؤ ، مارو ، مَرجاؤ کی دھمکیاں دیتا رہا ہے اور اب بھی اُس کی زبان سے یہی الفاظ نکلتے ہیں ۔ وہ لاشوں کی سیاست کرنا چاہتا ہے اور اُس نے تو کپتان کو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر کہیں اور سے کوئی لاش نہ ملے تو اُسے قتل کرکے اُس کی لاش اُٹھا کر احتجاج کیا جائے ۔ ایسی صورت میں قومی یکجہتی کا تصور کرنا بھی احمقوں کی جنت میں بسنے کے مترادف ہے ۔ اگر یہی صورتِ حال برقرار رہی تو پھر ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ۔ ایسے میں چین بھی یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے گا کہ اُس نے پاکستان میں 55 اَرب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرکے کہیں حماقت تو نہیں کی ۔ پھر نریندر مودی جیسے پاکستان اور اسلام دشمن شخص کو اِس افراتفری کے ماحول میں اپنی خباثتوں کو بروئے کار لانے کا بھرپور موقع بھی مل جائے گا ۔ اِسی لیے وفاقی وزیر احسن اقبال نے متنبہ کیا ہے کہ بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو سرمایہ کاری کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن شاید ہمارے کچھ مہربا ن ایسا ہی چاہتے ہیں۔

پاناما ہنگامہ کو اب عام انتخابات کی طرف موڑا جا رہا ہے ۔اپوزیشن کا مطمح نظر یہ ہے کہ عدالتی فیصلہ خواہ کچھ بھی ہو پاناما ایشو کو اتنا اچھالا جائے کہ وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی اخلاقی ساکھ سوالیہ نشان بن جائے ۔ اِسی لیے اب نوازلیگ پر صرف تحریکِ انصاف ہی نہیں بلکہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی بھی تنقید کے تیر برسا رہی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ جلسے جلوس اور ریلیوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے جس میں ہدف صرف نواز لیگ ہی ہے۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

پنجاب کے ہر ضمنی انتخاب میں اصل مقابلہ نواز لیگ اور تحریکِ انصاف کے مابین ہی رہا اور پیپلزپارٹی کے امیدوار کو بہت کم ووٹ ملے ، اِس لیے یہی تصور کیا جا رہا ہے کہ نوازلیگ کے بعد دوسری بڑی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی نہیں ، تحریکِ انصاف ہے جو پیپلز پارٹی کو کسی صورت بھی منظور نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بلاول زرداری بار بار پنجاب میں آکر کبھی ریلیوں کا اہتمام کرتا ہے تو کبھی کارکنان سے خطاب ۔ ہم پہلے بھی لکھ چکے کہ مسلم لیگ نون کی ”گرِپ” مضبوط ہے اور اُس کے عام انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے کے امکانات معدوم ۔ اگر نواز لیگ نے اپنے منشور میں کیے گئے وعدوں کا قابلِ ذکر حصّہ بھی پورا کر دیا تو پھر کم از کم پنجاب کی حد تک تو کوئی اُسے شکست سے دوچار نہیں کر سکتا۔ اِس لیے پیپلزپارٹی کی یہ خواہش ہے کہ اُسے پنجاب سے بھی کچھ حصّہ مل جائے اور یہ حصّہ اُسے تحریکِ انصاف ہی سے مل سکتا ہے کیونکہ تحریکِ انصاف کے حلقوں میں بَددلی اور افراتفری کی لہریں صاف دکھائی دیتی ہیں ۔ اگر پیپلز پارٹی اپنے اِس مقصد میں کامیاب ہو جاتی ہے تو دیہی سندھ میں بہرحال اُس کے قدم اب بھی مضبوطی سے جمے ہیں ۔ ایسی صورت میں انتخابات 2018ء میں وہ بھرپور اپوزیشن بَن کر سامنے آ سکتی ہے ، ایسی اپوزیشن جو حکمران جماعت کو ناکوں چَنے چبوا دے۔

بلوچستان میں تحریکِ انصاف کا پہلے کوئی حصّہ تھا ، نہ اب ہے ۔ شاید تحریکِ انصاف کو اِس کا ادراک بھی ہے ، اِسی لیے وہ بلوچستان سے صَرفِ نظر کیے بیٹھی ہے البتہ خیبرپختونخوا میں اُس کی اپنی حکومت ہے ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ شاید عام انتخابات میں یہ حکومت بھی اُس سے چھِن جائے گی۔ وجہ یہ ہے کہ تحریکِ انصاف نے خیبرپختونخوا میں کوئی قابلِ ذکر کارنامہ سَرانجام نہیں دیا ۔ کپتان نے سارا وقت جلسے، جلوسوں اور دھرنوں میں صَرف کر دیا اور خیبرپختونخوا کی طرف مطلق توجہ نہیں دی ۔ جس صوبے کا وزیرِاعلیٰ اپنے صوبے کو بے یارومددگار چھوڑ کر دھرنوں اور جلوسوں میں شریک ہو کر سارا وقت ضائع کر دے ، وہاں ترقی کیا خاک ہونی ہے ۔ کے پی کے میں جو ایک دو کاموں کا بڑی شدّومَد سے اعلان کیا گیا ، وہ محض جَگ ہنسائی کا باعث بنے ۔ کہا گیا صوبے میں ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔

کپتان نے بڑے اہتمام کے ساتھ شجرکاری مہم کا آغاز بھی کر دیا لیکن پھر کسی نے پیچھے مُڑ کر دیکھا تک نہیں ۔ اِسی طرح چوہے مار مہم کا آغاز کیا گیا اور ہر چوہے کے سَر کی ایک مخصوص قیمت بھی مقرر کی گئی ۔ ہمارے پختون بھائی اِس مہم پر ایسے نکلے کہ حکومت بوکھلا گئی ۔ پختون بھائی بوریاں بھَر بھر کر چوہے لانے لگے جس پر صوبے کی حکومت نے سوچا کہ ایسے تو سارا خزانہ چوہوں پر خالی ہو جائے گا ۔ اِس لیے اُس نے توبہ کر لی اور پھر کسی چوہے کی طرف دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کی ۔ اب چوہے سینہ تانے پورے صوبے میں دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت ”ٹُک ٹُک دیدم ، دَم نہ کشیدم” کی عملی تصویر۔ اگر کپتان سڑکوں پر نکلنے کی بجائے اپنی ساری توجہ خیبرپختونخوا پر صَرف کرکے اُسے ایک مثالی صوبے میں ڈھال دیتے تو اُنہیں آمدہ انتخابات میں ہر جگہ خوش آمدید کہا جاتا ۔ اگر کوئی معجزہ رونما نہ ہوا تو وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ آمدہ انتخابات میں یہ صوبہ بھی کپتان کے ہاتھ سے سِرک جائے گا۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
case identity Nawaz Sharif Panama papers Prof Riffat Mazhar supreme court پاناما پیپرز سپریم کورٹ شناخت کیس
Raza Rabbani
Previous Post لوگ غائب ہو جاتے ہیں، ہم میں ہمت نہیں کہ کچھ پوچھ سکیں، رضا ربانی
Next Post پاکستان میں کرپشن کی کہانی اور دنیا
Corruption

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close