Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہم کیسے مان جائیں

July 8, 2018 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

ہمیں تو ہمیشہ ہلکے پھلکے کالم لکھنا ہی مرغوب رہا لیکن اسباب پڑے یوں کہ ایک مدّت سے ایسے کالم خواب وخیال ہو گئے۔ اِس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہمارے میاں کے اندر ”سیاسی جرثومے” کچھ زیادہ ہی کلبلاتے رہتے ہیں۔ جس طرح شاعروں کی خواہش ہوتی ہے کہ اُنہیں اپنی شاعری سنانے کے لیے سامعین نصیب ہوں تاکہ وہ اپنے دل کی بھڑاس نکال سکیں ،اُسی طرح ہمارے میاں کو جب کوئی اور میسر نہیں آتا تو وہ ہمیں گھیر گھار کے اپنے سیاسی تجزیوں کی بھرمار کر دیتے ہیں کہ ہم تو ٹھہرے گھڑے کی مچھلی۔ نیوزچینلز پر شاید اتنی ”بریکنگ نیوز نہیں چلتی ہوں گی جتنی اُن کے پاس ہوتی ہیں۔ اُن کے لیکچرز سُن سُن کے ہم بھی سیاست کو مُنہ مارنے لگے ہیں۔ ہم اپنے قارئین کو بتانا یہ چاہتے ہیں کہ اگر ہمارے تجزیے درست ہوں تو اُنہیں ہماری ذاتی کاوش سمجھا جائے اور اگر لال حویلی والے شیخ رشید احمد جیسے ہوں تو اُنہیں ہمارے میاں کی ”شرارت” سمجھا جائے کیونکہ ہم تو ہمیشہ سے ”میٹھا میٹھا ہَپ ہَپ اور کڑوا کڑوا تھُو تھُو” کے قائل رہے ہیں۔ ویسے بھی ہمارے عظیم سیاستدان یہی کچھ تو کرتے ہیں۔ اُنہیں بھی جہاں کہیں میٹھے کی بھنک مل جائے وہ اُس کے گرد مکھیوں کی طرح بھنبھنانے لگ جاتے ہیں۔ یہ الگ بات کہ قوم اُنہیں کھوتے، گھوڑے، لوٹے اور ضمیر فروش کہتی ہے۔

جس طرح خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، اُسی طرح ہمارے سیاسی ہونے کا دوسرا سبب الیکشن کی آمد آمد ہے جہاں ہمیں گام گام پہ سیاستدان باہم جوتم پیزار نظر آتے ہیں۔ یوں تو عام انتخابات میں محض دو ہفتے باقی ہیں لیکن انتخابی سرگرمیاں مفقود اور ووٹرز میں سردمہری برقرار، اِس لیے ہم یہ کیسے مان جائیں کہ انتخابات کا بَروقت انعقاد ہو جائے گا۔ اگر انتخابات کے بَر وقت انعقاد کا معجزہ رونما ہو بھی گیا تو ہم یہ کیسے مان جائیں کہ وہ انتخابات شفاف ہوںگے جبکہ سرویز کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت نوازلیگ کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور صرف نَیب اور عدلیہ ہی نہیں ،زورآوروں کا نشانہ بھی یہی جماعت ہے۔ عدلیہ کا تقریباََ ہر فیصلہ اِسی جماعت کے خلاف اور نیب کی پکڑ دھکڑ بھی اِسی جماعت کے لیے مختص۔ زورآوروں نے اپنے اُمیدواروں کو ”جیپوں” پہ چڑھا دیا ہے اور اب چاروں طرف ہا ہا کار مچی ہے۔ صرف آصف زرداری اور میاں نوازشریف ہی نہیں، کپتان بھی اِن جیپوں والوں سے پریشان۔ ایسا پہلے بھی ہوا کرتا تھالیکن کسی کو کانوںکان خبر نہ ہوتی تھی لیکن اب تو سب کچھ سرِعام اور دھڑلے سے کیا جا رہا ہے۔ پھرہم یہ کیسے مان جائیں کہ انتخابات کے بعد احتجاجی تحریکیں نہیں اُٹھیں گی، جلاؤ گھیراؤ نہیں ہو گا اور انارکی نہیں پھیلے گی۔

جہاں اُمیدواروں کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہوں کہ وہ نوازلیگ کو چھوڑ دیںوہاںہم یہ کیسے مان جائیں کہ یہ الیکشن انجینئرڈ نہیں ہوںگے۔ ہر وہ شخص جس کا تعلق نوازلیگ سے ہے، وہ خواہ عطاء الحق قاسمی ہو، مرنجاںمرنج صدیق الفاروق ،میاں نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فوادیا کوئی اور، سبھی کے خلاف نیب اور عدلیہ متحرک۔ کسی کو یہ احساس تک نہیں کہ ایک جماعت کو ہدف بنانے کی بنا پر ہمارے عظیم دوست چین کے سفیر نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ چین نے اقتصادی راہداری پر سرمایہ کاری روک دی ہے۔ یہ سی پیک، جس سے قوم کی بہت سی اُمیدیں وابستہ تھیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ محض خواب وخیال بن کے رہ جائے ۔ لیکن ہم تو یہ سوچنے کو تیار ہی نہیں کہ یہ سب ہمارے مکروہ پڑوسی بھارت کا ایجنڈا ہے جس کی تکمیل میں ہم سَردھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔ چینی صدر نے ایک دفعہ میاں نوازشریف کو مخاطب کرکے کہا تھا ”مسٹر پرائم منسٹر! سی پیک ہماری طرف سے آپ کے لیے تحفہ ہے”۔ اب چینی صدر بھی سوچتے ہوںگے کہ کتنی بَدنصیب ہے یہ قوم جس کے لیے چین نے اپنے دِل ودولت کے دَر وا کر دیئے لیکن یہ اِس سے مستفید ہونے سے انکاری ہے۔

ہم یہ کیسے مان جائیں کہ ہماری عدلیہ کے فیصلے ”مینارۂ نور” ہیں جبکہ آئین وقانون کی سُوجھ بُوجھ رکھنے والے وکلاء بھی اِن فیصلوں سے نالاں اور اِنہیں متنازع قرار دے رہے ہیں۔حیرت ہے کہ آصف زرداری کے مقدمات کا فیصلہ ہوتے ہوتے گیارہ سال بیت گئے، پرویز مشرف ملک سے باہر بیٹھا بڑھکیں لگا رہا ہے لیکن عدلیہ بے بَس، ذوالفقارعلی بھٹو کا ”جوڈیشل مرڈر کیس” سالوں سے لٹکا ہوا ہے، میموگیٹ سکینڈل کا کوئی سَرپَیر نہیں، 2014ء میں کپتان اور مولانا طاہرالقادری کے خلاف دہشت گردی کورٹ میں قائم کیے گئے مقدمات کا تا حال کوئی پتہ نہیںاور شیخ رشید کے خلاف قائم مقدمے کا محفوظ فیصلہ بھی تین ماہ بعد سنایا گیالیکن میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ محض تین دنوں بعد۔ حالانکہ میاں نوازشریف اور مریم نواز نے یہ درخواست بھی کی تھی کہ فیصلہ ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا جائے کیونکہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء محترمہ کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں اورلواحقین کی خواہش ہے کہ محترمہ کلثوم نواز ہوش میں آجائیں (ڈاکٹروں نے یہی اُمید دلائی تھی) اور وہ اُن سے چند باتیں کر سکیں۔

کیا ایک خاوند کی اپنی بیوی اور ایک بیٹی کی اپنی ماں سے باتیں کرنے کی خواہش غلط تھی؟۔ ہمارا خیال ہے کہ اگر ایسی اپیل دنیا کی کسی بھی عدالت میں کی جاتی تو اُسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضرور قبول کر لیا جاتا لیکن ہمارے عادلوں کو شاید جلدی ہی بہت تھی،اِسی لیے یہ اپیل مسترد ہوئی۔میاں نوازشریف کو دَس سال اور مریم نواز کو سات سال قیدِ با مشقت کی سزا ہوئی اور کیپٹن صفدر کو اعانتِ جرم میں ایک سال قیدِ با مشقت۔ اِس کے علاوہ 165 کروڑ روپے جرمانہ اور لندن فلیٹس کی ضبطی کا حکم بھی جاری کیا۔ میاں شہباز شریف نے اِس فیصلے کو تاریخ کا سیاہ فیصلہ قرار دیا ہے اور میاں نوازشریف نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا۔ وکلاء کی کثیر تعداد اِس فیصلے کو انتہائی کمزور اور مفروضوں پر مبنی قرار دے رہی ہے۔ ہم اِس فیصلے کو تاریخ کا سیاہ نہیں بلکہ سیاہ ترین فیصلہ قرار دیتے ہیں۔ وجہ اُس کی یہ کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے اُلٹ ہے۔ مستقبل کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا غنی الرحمٰن کیس کا فیصلہ موجود ہے جس میں واضح طور پر لکھ دیا گیا کہ استغاثہ کو پراپرٹی اور کرپشن کے درمیان تعلق ثابت کرنا ہوگا۔ اِس کے بغیر کوئی بھی سزا نہیں دی جا سکتی۔ احتساب عدالت کے جج اپنے فیصلے میں ایک طرف تو یہ لکھتے ہیں کہ استغاثہ پراپرٹی اور کرپشن میں کوئی تعلق ثابت نہیں کر سکا جبکہ دوسری طرف سزائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

ہم یہ کیسے مان جائیں کہ اِس قید کے بعد میاں نواز شریف کی مقبولیت میں مزید اضافہ نہیں ہو گا ۔ سبھی جانتے ہیں کہ اقامے پر نا اہلی کے بعد میاں صاحب کا بیانیہ بے پناہ مقبول ہوا، اتنا مقبول کہ کپتان کو بھی یہ کہنا پڑا، پانچ رکنی بنچ نے ڈھیلا ڈھالا فیصلہ دیا جس کا نوازشریف کو فائدہ پہنچا۔ آج کپتان خوش ہے اور تحریکِ انصاف میٹھائیاں بانٹ رہی ہے کہ ایک کرپٹ شخص کو سزا ہوئی لیکن احتساب عدالت کے جج کا یہ فیصلہ ہے کہ استغاثہ کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیںکر سکا۔ اب جبکہ عدالت نے بھی فیصلہ دے دیا کہ میاں نوازشریف کرپٹ نہیں ہیں تو پھر اُن کو کرپٹ اور چور کہنے والے شرم سے ڈوب مریں۔ کہے دیتے ہیں کہ میاں نوازشریف کی پاکستان میں آمد کے بعد ایک دفعہ پھر مسلم لیگ نون مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے لگے گی ، بیس فیصد غیریقینی کے شکار ووٹرز کی غالب اکثریت کا رجحان نوازلیگ کی طرف ہو جائے گا اور حریفوں کے سارے منصوبے دَھرے کے دَھرے رہ جائیں گے۔ ہوسکتا ہے کہ کپتان کل کلاں یہ کہتے نظر آئیں کہ میاں نوازشریف کو سزا ہی محض اِس لیے دی گئی کہ مسلم لیگ نون کے اندر نئی روح پھونکی جا سکے۔ ایسے یوٹرن لینا کپتان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

ہم یہ کیسے مان جائیں کہ احتساب عدالت نے کسی دباؤ کے بغیر غیرجانبداری سے فیصلہ کیا جبکہ احتساب عدالت کے جج پُراسرار طریقے سے بار بار فیصلے کا وقت تبدیل کرتے رہے اور وہ فیصلہ جو ساڑھے دَس بجے سنایا جانا تھا، چار بجے یوںسنایا گیا کہ میڈیا کے تمام نمائندوں کو باہر نکال کر عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا۔ جب میڈیا کے نمائندوں نے اِس پر احتجاج کیا تو اُن کے سامنے یہ جھوٹ بولا گیا کہ جج صاحب فیصلہ نہیں سنا رہے بلکہ وکیلوں سے بات کر رہے ہیں۔فیصلہ ساڑھے چار بجے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں سنایا جائے گا لیکن ایسا ہوا نہیں۔ حیرت ہے کہ ہماری عدالتیں بھی جھوٹ بولنے لگیںٍ۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
elections pakistan political politicians Prof Riffat Mazhar الیکشن انتخابات پاکستان سیاستدان سیاسی
PTI Jalsa
Previous Post انتخابی مہم، موسیقی کا شور اور عوام
Next Post نیب نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کر لیا
Capt (R) Muhammad Safdar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close