Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سیاسی طوائف : پوچھا فائدہ کس میں ہے؟

October 28, 2015 0 1 min read
Pakistan Political Parties
Pakistan Political Parties
Pakistan Political Parties

تحریر: سید انور محمود
سیاسی نظریات تو ہمارئے ملک میں ناپید ہوچکے ہیں، کسی زمانے میں جب کسی سیاسی پارٹی کے بارئے میں بات کی جاتی تھی تو ساتھ ہی یہ بھی ذکر ہوجاتا تھاکہ فلاں جماعت دائیں بازو کی ہے اور فلاں جماعت بائیں بازو کی ہے(عام طور دائیں بازو سے مراد قدامت پرست اور بائیں بازو سے مراد ترقی پسند لیا جاتا ہے)، مثلاً جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم لیگ اور جمیت علمائے اسلام دائیں بازو کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی بائیں بازو کی جماعتیں کہلاتی ہیں، ان جماعتوں کے کارکنوں یا اُنکے حامیوں کے بارئے میں کہا جاتا ہےکہ اُن کے خیالات یا اُن کی سوچ دائیں بازو یا بائیں بازوکی ہے (ان لوگوں کو رائٹسٹ اور لیفٹسٹ کہہ کر بھی پکارا جاتا ہے)۔

سابق صدر غلام اسحاق خان کے دست راست روئیداد خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا تھا کہ غلام اسحاق خان محترمہ بینظیر بھٹو کو اس وجہ سے بھی نااہل قرار دلوانا چاہتے تھے کہ مرحومہ لیفٹسٹ تھیں جبکہ غلام اسحاق خان رائیٹسٹ تھے، اس لئے وہ کسی مخالف نظریے والے کے ساتھ اشتراک عمل پر آمادہ نہیں ہوتے تھے۔ اب اسے آپ کیا کہنگے کہ قیام پاکستان سے ابتک اختیارات کا اصل منبع رائیٹسٹ ہی رہے ہیں۔ یہ اپنی نجی زندگی میں تو اسقدر لبرل ہوتے ہیں کہ حقیقی لبرل بھی شرما جائیں، لیکن جب قوم کے سامنے آتے ہیں تو انتہائی قدامت پسند ہوتے ہیں۔

مفاد پرستی تو پاکستان میں شروع سے ہی تھی لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ نظریاتی سیاست موجود تھی۔ جنرل ضیا ءالحق کے زمانے سے نظریاتی سیاست کا خاتمہ شروع ہوا اور پھر لوٹا یا لوٹی کریسی شروع ہوئی۔ لوٹا اورلوٹی تو ہمیشہ سے ہیں بس ہم نے لوٹا کہنے کی عادت ڈالی ہوئی ہے، آسان سی بات ہے لوٹا مذکر ہے اور لوٹی مونث۔ اس کی مثال یوں لے لیں کہ منظووٹو جو کبھی مسلم لیگی تھےاور جناع مسلم لیگ بھی بناچکے ہیں آجکل پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر ہیں اور ماروی میمن جو پرویزمشرف کی بہت قریبی ساتھی تھیں وہ اب مسلم لیگ ن میں شامل ہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں منظور وٹو لوٹا ہیں تو ماروی میمن لوٹی ہیں۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

آغا شورش کاشمیری مرحوم نے مولانا کوثر نیازی کے بارئے میں کہا تھا کہ یہ شخص موقعہ پرست ہے جو پہلے جماعت اسلامی میں رہا اوربعد میں کنونشن لیگ میں اور اب پیپلزپارٹی میں وہ بھٹو سے کیا وفا کرے گااور ایسا ہی ہوا جب ضیاءالحق نے مارشل لاءنافذ کیا تومولانا کوثر نیازی اور غلام مصطفی جتوئی نے لوٹا بنکر سب سے پہلےاُس کے دربار میں حاضری دی۔ ان سیاستدانوں نے فوراً اپنا الگ پارٹی دھڑا بنا لیا یعنی جب مصیبت کا وقت آیا تو اپنی پارٹی سے یوں منہ پھیر لیا، گویا کبھی اس کے ساتھ نہ تھے۔ ضیاءالحق کے بعد اس کے دربار کےلوٹے اپنے اپنے مفاد کی تلاش میں نکلے۔ نواز شریف جو جونیجو کو اپنا عظیم قائد اور خود کو ضیاء الحق کا بیٹا قرار دیتے تھے سب سے پہلے لوٹا بنکر غلام اسحق خان کے ساتھ مل کرجونیجو کا پتہ صاف کیا اور 1990ء میں ملک کے وزیر اعظم بنے۔

جنرل مشرف کے دور میں تو لوٹوں کے کاروبارمیں ایسی ترقی ہوئی کہ اس وقت نہ صرف مفاد پرست بلکہ سیاسی جماعتوں تک نے لوٹوں کا کردار ادا کیا۔ نواز شریف نے جونیجو سے جو مسلم لیگ چھینی تھی مشرف کے آنے بعد اس میں سے ق لیگ نے جنم لیا اور ری پبلکن پارٹی کی یاد تازہ کر دی اور پوری ق لیگ لوٹا بنکر مشرف کو اتنی مرتبہ وردی میں صدر بنانا چاہتی تھی جس کی خود مشرف کو بھی شاید تمنا نہ ہو۔ جولائی 2001ء میں پاکستان کی چھ مذہبی سیاسی جماعتوں نے ایک نئے اتحاد ”متحدہ مجلس عمل“ کا اعلان کیا اورپھر کچھ عرصے بعد متحدہ مجلس عمل نے بھرپور لوٹے کا کردار ادا کیا،

19دسمبر 2003ء کو حکومت سے “ایل ایف او” پر تمام معاملات طے کرکے سودے بازی کرلی۔28دسمبر 2003ءکوقاضی حسین احمد ،مولانا فضل الرحمن و دیگر قائدین کی موجودگی میں متحدہ مجلس عمل نے آئین میں 17ویں آئینی ترمیم کا بل منظور کرکے پرویز مشرف کی حکمرانی کو آئینی و قانونی جواز فراہم کردیا ، اس زمانے میں ایم ایم اے کی جگہ ملاملٹری اتحاد بہت مشہور ہوا تھا ۔ پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی بھی مفاد پرست لوٹا ہیں، موصوف ضیاء الحق کی کابینہ میں تھے۔

Politicians
Politicians

سیاستدان قوم کی رہنمائی کے دعویدار ہوتے ہیں اور حقیقتاً بھی یہ ان کا فرض منصبی ہے، لہٰذا قومی سطح پر مہذب اور شائستہ رویوں اور ذمہ دارانہ طرز گفتگو کی ترویج کیلئے انہیں عوام کیلئے مثال بننا چاہئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 122 لاہور کے ضمنی انتخاب کے بعد بھی تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشیوں کی مہم میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ تندی و تیزی بڑھ رہی ہے ۔ عمران خان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بدترین کرپشن اور اپنے تجارتی مفادات کیلئے پاکستان کو کمزور کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں تو تحریک انصاف کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے لیڈروں کا لب و لہجہ بھی تلخ ترین ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کچھ روز قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو چور، پاکستان کا دشمن اور غدار قرار دیتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف نے منتخب جمہوری حکومت کے خاتمے کی سازش اور پارلیمنٹ پر حملے کیلئے یہودی اور ہندو لابی کے فنڈز استعمال کیے۔ بدنصیبی سے ہمارئے ملک کی ہر سیاسی جماعت میں بدتمیز رہنماوں کی کوئی کمی نہیں۔

دوستوں یہ ارض پاکستان ہے! انشا جی تو اس سوال کے جواب میں کہ”پاکستان کیوں بنایا تھا؟”لکھ گےغلطی ہوگئی آئندہ نہیں بنایں گے، لیکن اب کوئی دوسرا پاکستان بنے یا نہ بنے ہم تو اسی پاکستان میں رہ رہے ہیں جہاں ہر روز شام کو ہمارا میڈا ٹاک شوز کے نام پرسیاسی دوکانیں سجاتا ہے اور ان دوکانوں پر آنے والے 95 فیصد افراد کا تعلق کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے ہوتا ہے، ان میں ہر قسم کے رہنما شامل ہوتے ہیں، یوں سمجھ لیں کہ آپکو اس میں سنجیدہ ، لوٹے اوربدتمیز ہر قسم کے سیاستدان ملینگے۔ یہ ٹاک شوز عام طور پر پرائم ٹا ئم میں براہ راست نشر ہوتے ہیں، میڈیا کی زبان میں پرائم ٹا ئم وہ وقت ہوتا ہے جس میں زیادہ ناظرین ٹی وی چینل کے سامنے موجود ہوتے ہیں۔ ان ٹاک شوز میں لوگوں کی پگڑی اچھالنا ایک عام بات ہے۔اس میدان کے لوگ بڑے بے رحم، بڑے بے لحاظ اور منہ پھٹ ہیں، ان ٹاک شوز میں وہ وہ اوچھے وار کیے جاتے ہیں کہ شاید جس کا تصور بھی نہ ہو، نہ عورت کا لحاظ ہے، نہ کسی کے مرتبے کا۔ یہاں جس کا جو دل چاہے وہ کہہ دیتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شوز میں تحریک انصاف کےرہنما شوکت یوسفزئی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز موجود تھے، شوکت یوسفزئی نے دانیال عزیز کے بارئے میں کہا کہ” تم ایک سیاسی طوائف ہو،بھنگی تیرا خاندان ہی کیا ہے”۔ دونوں ہی پرانے لوٹے ہیں ، شوکت یوسفزئی ایک زمانے میں پیپلز اسٹوڈینٹ فیڈریشن کے صدر تھے، 1996 ء میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ یہ وہی شوکت یوسفزئی ہیں جنہوں نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیراطلاعات ہوتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں کہا تھا کہ دھماکے ہورہے ہیں تو کونسی قیامت آگئی؟ جبکہ دانیال عزیز سابق صدر پرویز مشرف کے تمام دور اقتدار میں اُنکے ساتھ تھے اور پرویز مشرف کے بڑئے دبنگ ترجمان تھے، آجکل مسلم لیگ (ن) کےرہنما کہلاتے ہیں اور اکثر ٹاک شوز میں مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے بھی بڑئے دبنگ ترجمان ہیں، ہم کہہ سکتے ہیں کہ پکے مفاد پرست ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ ‘سیاسی طوائف’ کا لفظ پہلی مرتبہ استمال ہوا ہے، ہوسکتا ہے پہلے بھی ہوا ہو، لیکن سوشل میڈیا پر 24 اکتوبر 2014ء کو پی ٹی آئی کے ایک حامی حاشر ابن ارشاد نے اپنے ٹویٹ میں جمیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سیاسی طوائف لکھا تھا۔

Shaukat Yousafzai
Shaukat Yousafzai

مفاد پرست کب نہیں ہوتے اور کہاں نہیں ہوتے ہر وقت ہوتے ہیں اور ہرجگہ ہوتے ہیں ۔ ان ہی مفاد پرستوں کےلیے ہم لوٹے کا لفظ استمال کرتے ہیں ، یہ ہی لوٹے اپنے مالکان کو جو ان کے سیاسی سربراہ بھی ہوتے ہیں اُن سے زیادہ سے زیادہ اپنا مفاد حاصل کرنے کےلیے مخالف سیاسی جماعتوں کے سربراہوں پرمختلف الزام لگاتے ہیں اور اُن کی پارٹی کےرہنماوں کو بہودہ نام دیتے ہیں جیسے “سیاسی طوائف یا بھنگی”، اگر یہ رسم چل ہی نکلی ہے تویہ بات شوکت یوسفزئی کو ضرور معلوم ہوگی کہ اگرمسلم لیگ (ن) میں سیاسی طوائف اور بھنگی موجود ہیں تو تحریک انصاف میں بھی موجود ہیں۔ شوکت یوسفزئی کو عمران خان نے پاکستان آرمی کے بچوں کے چہلم کے موقعہ پراُسکے ایک بیان کے سبب محفل سےباہر نکال دیا تھا۔

ایک اور پروگرام میں جب پرانے کلپ چلائے گئےتو دانیال عزیز بوکھلاگے کیونکہ یہ اُنکے مفاد کے خلاف تھا، انہوں نے بڑی ہی سختی سے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے کبھی نواز شریف کےخلاف کچھ کہا ہے۔ پاکستان کی ہر اُس سیاسی جماعت میں جسکا ذرا بھی حکومت میں اور خاصکر مرکزی حکومت میں آنے کا چانس ہے اُس میں یہ مفاد پرست لازمی موجود ہیں۔ بہتر ہوگا کہ پارٹی سربراہان اپنے لوگوں کو تلقین کریں کہ وہ جب سیاست پر بات کررہے ہوں تو شرفا کی طرح بات کریں کیونکہ سیاست مزدوروں، کسانوں اور غریبوں کے درمیان کی جاتی ہے اور ٹاک شوز عام طور پر گھروں میں دیکھے جاتے ہیں، کسی طوائف کے کھوٹے پر نہیں جہاں بازاری زبان بولی جاتی ہے۔ مفاد پرست پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں لیکن پہلے والے مفاد پرست کم از کم اسقدر گری ہوئی زبان استمال نہیں کرتے تھے، ہاں اپنا مفاد ضرور سامنے رکھتے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی پہلی حکومت تھی، ذوالفقار علی بھٹو ملک کے وزیراعظم تھے۔ مفاد پرست دھڑا دھڑ پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے تھے، جو بھی شامل ہوتا وہ یہ اعلان ضرور کرتا کہ وہ اپنے سینکٹروں یا ہزاروں ساتھیوں کےساتھ پیپلز پارٹی میں شامل ہورہا ہے۔ ابھی ٹی وی ہر گھرمیں موجود نہیں تھا اس لیے ریڈیو کی افادیت باقی تھی۔ ریڈیو پاکستان سے روزانہ صبح کو ایک پروگرام “صبح نو” آیا کرتا تھا، اُسکا اناونسر پہلے کوئی واقعہ سناتا پھر کوئی گانا سنواتا۔ ایک دن اناونسر نےایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ” ایک اخبار کے دفتر میں ایک صاحب آئے اور اخبار کے ایڈیٹر کو ایک پرچہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبر چھپوانی ہے۔ پرچے میں لکھا ہوا تھا کہ ‘تابش دہلوی کو صدمہ، کل رات جناب تابش دہلوی کی خوشدامن صاحبہ کا انتقال ہوگیا’، ‘جناب تابش دہلوی جو ایک اچھے شاعر بھی ہیں

اب تک اُنکی شاعری کے چار مجموعے شایع ہوچکے ہیں’، ‘جناب تابش دہلوی اپنے ہزار ساتھیوں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگے ہیں’۔ اخبار کے ایڈیٹر نے کہا جناب اس میں تو تین خبریں ہیں آپ کونسی خبرشایع کروانا چاہتے ہیں؟ تابش دہلوی نے پوچھا فائدہ کس میں ہے؟ ایڈیٹر نے جواب دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی خبر میں، تابش دہلوی جھٹ سے بولے تو پھر وہ ہی چھاپ دیں “۔ اس کے ساتھ ہی اناونسر نے کہا کہ”ملکہ ترنم نوجہاں کی آواز میں ایک گانا سنیے”۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر: سید انور محمود

Share this:
Tags:
Movement party peoples party political prostitutes pti Syed Anwar Mahmood پیپلز پارٹی تحریک انصاف جماعت سیاسی سید انور محمود فائدہ
Congregation Prayer
Previous Post باجماعت نماز کی انوار و برکات
Next Post پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ اتوار سے شارجہ میں کھیلا جائے گا
Pakistan, England Test

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close