Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سیاسی جل پریاں سوئمنگ پول میں

April 21, 2013 0 1 min read
Muhmmad Ali Rana
Political parties
Political parties

سیاسی اکھاڑا تیار ہے۔پرنٹنگ پریس والوں کی ہر الیکشن سیزن کی طرح اِن دِنوں بھی ساری انگلیاں پورے وجود سمیت دیسی گھی میں تر ہیں۔آفسٹ پرنٹنگ والے ہوں یا فلیکس والے سب ہی سیاسی پارٹیوں کے مُرید ہیں ۔دراصل الیکشن پرنٹنگ والوں کا سیزن ہوتا ہے عین اُس ہی طرح جیسے ماہِ رمضان درزیوں سے لیکر ہر قسم کے کھابوں اور پہننے والوں کا سیزن ہوتا ہے۔سیزن میں دس گناہ مہنگائی دراصل سیزن کی چاہ اور انتظار میں راتیں جاگنے والوں کیلئے بونس اور اُن کے صبر کا پھل قرار پاتا ہے۔

میرے عزیز برادرم گلو شاہ نے کِسی حسینہ کی چاہت میں اپنا پرنٹنگ پریس اُس کے نام کر دیا تھا آج اُسی حسینہ کے زیرو میٹر خاوند کے زیرِ سایہ اپنے ہی پریس پر روٹا اور سولنا مشینیں صاف کر کر کے اُن میں مجنٹا،سییان،ییلو، بلیک سیاہیاں ڈالتا اور نکالتا ہے ۔بس یوں کہیں کہ گلو شاہ اُس حسینہ کے عشق میں رنگنے کی بجائے فور کلر میں رنگ گیاہے۔گلو شاہ نے ہی میری راہنمائی فرماتے ہوئے عرض کیا ہے کہ ہر قسم کی پرنٹنگ کے ریٹ بادلوں سے ہم کلام ہو رہے ہیں ۔یہاں تک کہ پیپر ،سیاہی،فلیکس میڈیا،بائینڈنگ،فٹنگ وغیرہ سب کے ریٹ بڑھ گئے ہیں۔

سوائے لیبر (مزدوروں) کے ۔گلو شاہ نے بتایا کہ میری حسینہ کا خاونداور میرا باس جِس پارٹی کا پرنٹنگ کا کام کر رہا ہے وہ اِسے ہر گز ووٹ نہیں دے گا۔میں نے حیرانگی سے پوچھا”وہ کیوں؟آخر تم لوگ اُس پارٹی کا لاکھوں کا کام کر رہے ہو ایک ووٹ دینے میں کیا حرج ہے”اِس پر گلو شاہ نے بتایا کہ ”دراصل میرا باس اِس پارٹی سے دلی کدورت ،بغض ،کینہ وغیرہ کے علاوہ اور بہت کچھ بھی رکھتا ہے ۔اُس کا کہنا ہے کہ یہ سارے مچھر ہیں جنہیں ہم ووٹ دے کر دعوتِ عام و خاص دیتے ہیں کہ آئو اور آکر ہماری رگوں سے خون کے تمام قطرے چوس لو۔

میرے باس نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ موروثی بیماریاں اتنی خطر ناک نہیں ہوتیں جتنا کہ یہ موروثی سیاست خطرہ بن گئی ہے ۔میراتجسس بڑھا میں نے ایک اور سوال کیا ”تو پھر وہ کِس کو ووٹ دے گا؟”گلو شاہ نے کان کھجایا اور راز داری سے سر گوشی کرتے ہوئے بولا اُس کا ماننا ہے کہ بریانی اور کولڈ ڈرنک سب کی کھائو پیو ،مگر ووٹ اُسی کو دو جِسے تم نے ابھی تک سمجھا ہی نہیں ہے میں نے اس بار بڑی حیرت سے پوچھا یہ کیسے ہو سکتا ہے۔

جِسے تم نے سوچا نہ سمجھا ہو اُسے کیسے ووٹ دے سکتے ہو ”اِس پر گلو شاہ نے سمجھایا کہ جسے ہم سمجھ چکے ہیں اُسے مزید کیا سمجھنا ،کِسی نے تو آنا ہی ہے تو کیوں نہ اُسے آزمائیں جسے آزمایا اور سمجھا ہی نہ گیا ہوجیسا کہ تم بھی ہو سکتے ہو۔عین ممکن ہے اِس نئی سمجھ میں آنے والا عوامی ہیرو بننے کی چاہ میں ہم پھٹے حالوں کو چند سال عیاشی ہی کرائے جائے۔ اور جب تک اُس میں وزیر بننے کے تمام تر سیاسی جراثیم منتقل ہوں گے اور وہ بھی بھوکے پیاسوں کا خون چوسنے لگے گا تب تک تو پانچ سال کی مختصر سی سیاسی مدت اختتام پزیر ہو چکی ہوگی۔

Poor people
Poor people

جو فنکار ہیں جنہوں نے غریب عوام سے ہر رائونڈ ٹاپ سکور کے ساتھ جیتنا سیکھ لیا ہے اب اگر انہیں پھر دعوتِ عام دے دی گئی تو سوچو ذرا کیا کیا نہیں ہو سکتا؟بس آج کل وہ کِسی انجان نئے سیاست دان کی تلاش میں ہے تاکہ اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کر سکے۔ میں گلو شاہ کی حقیقت پر مبنی گفتگو سن کر سن سا ہو گیا ۔ گلو شاہ کی باتوں میں سچ کی آمیزش نے میرے اندر کے حب الوطن کو جگا دیا تھا۔سوچا کاش مجھے گزشتہ حکومت کی سیاہ کاریاں یاد آجائیں تاکہ میں ووٹ کیلئے درست فیصلہ کرنے کو تیار ہو جائوںکیونکہ میرا فیصلہ ابھی بھی پُرانا ہی تھا۔

میں نے مراقبہ کرنے کے بعددماغ کا Reverseبٹن دبایا اور ہلکی سی اُونگ محسوس کرتا ہوا ماضی میں چلا گیا ۔ایک بڑا سا ویرانہ ہے میں چلتا گیا آگے چل کر راہ داریوں سے ہوتا ہوا ایک اُجڑے چمن تک جا پہنچا وہاں بہت سے دروازے تھے ہر دروازے کے اُوپرپاکستان بننے کے بعد سے اب تک کے دور کی حکومت کے سربراہ کے نام درج تھے۔جِن میں گزشتہ حکومتوں کے سیاہ و سیانے دفتر کھلے اور بکھرے پڑے تھے…میں نے ایک دروازے پر پرویز مشرف کا نام پڑھا اور ارادہ کر لیا کے اِسی دروازے میں داخل ہونا ہے ۔ابھی دروازے کو ہاتھ ہی لگایا تھ۔

نیلی اور ہیبت ناک آنکھو ں والے مضبوط اور دیو ہیکل جسامت کے مالک سیاسی چکر ویو کے داروغہ کے فولادی ہتھوڑے جیسے ہاتھ نے میرے نازک پھولوں جیسے ہاتھ کو بجلی کی سی تیزی سے دروزے کی بیرونی سمت میں دکھیل دیا ۔ہیبت ناک داروغہ نے کہا ”جِس دروازے میں تم داخل ہونا چاہتے ہو اُس کا مالک ابھی قانوں کے نرغے میں ہے اور ویسے بھی تم عوام ہو اور دوغلی پالیسی یہاں نہیں چلا سکتے یہاں توو یسے ہی بہت سی ریاکاریاں ،دھوکے ،فراڈ وغیرہ وافر مقدار میں موجود ہیں”میں نے کہا کیا مطلب دوغلی پالیسی میں ماضی میں اِسی لئے تو آیا ہوں تاکہ ماضی کے سیاست دانوں کے کارناموں کو سمجھ سکوں آخر مجھے ایک سچے اور محبِ وطن شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے اپناقیمتی ووٹ کاسٹ کرنا ہے۔

میں طے کر چکا ہوں کہ اِس بار مر جائوںگا مگر ووٹ کِسی مچھر کو نہیں دونگا”۔داروغہ نے کہا ”تم سوچ کر آئے تھے کہ گزشتہ حکومت کی کارستانیوں پر نظر ڈالوں گے،گزشتہ سے گزشتہ کی نہیں اِس لئے ایک وقت میں ایک ہی سوچ اور فیصلے پر عمل ہو سکتا ہے اور تمہارے پاس صرف دس منٹ ہیں یہ کہہ کر اُس نے مجھے ایک سیاہ دروازے کی جانب دھکیل دیا دروازے کے اُوپر گزشتہ پانچ سال پورے کرنے والی کامیاب جمہوری حکومت کا نام کندہ تھا۔میرے قریب پہنچتے ہی دروازہ خود بہ خود ہی کھل گیا ۔اندر مزید دو دروازے تھے ایک پر لکھا تھا (غریبوں کے نام ) اور دوسرے پر لکھا تھا (امیروں کے نام)

میں پہلے غریبوں کے نام والے دروازے میں داخل ہوگیا اندر اندھیرا ہی اندھیرا تھا اور کہی کہی موم بتیاں جل رہی تھیں۔عقب سے ایک آواز بلند ہوئی ”یہ تمہارے اپنے ہی ووٹوں کا نتیجہ ہے”۔بے روزگاری ناچ رہی تھی ،ناخواندگی بھاگ دوڑ رہی تھی،مہنگائی منہ میں بیڑی لیے تاش کھیل رہی تھی،گیس اور پانی دھونڈنے لگتا تو شائد داروغہ کا دیا ہوا دس منٹ کا ٹائم ختم ہوجاتا ،لوٹ مار و خون خرابہ اور دھوکہ بازاری ہی اِس جہاں کا کل سرمایہ نظر آرہا تھا۔مجھ سے معصوم بچوں کی چیخ و پکار نہ سُنی گئی۔

میں بھاگ کر امیروں کے نام والے دروازے میں داخل ہوگیا ۔اندر روشنیاں ہی روشنیاں تھیں یہاں تک کہ ابھی دِن کے بارہ بجے بھی بنگلوں کے باہر لائیٹیں جل رہی تھیں،سٹریٹ لائٹز بھی آن تھیں ،سارے کا سارا ائیر کنڈیشنڈ ماحول تھا،مالی پودوں اور پھولوں پر ضرورت سے زیادہ پانی نچھاور کر رہے تھے ، حسین جل پریاں اور جل پرے سوئمنگ پول میں واش ہو رہے تھے،ماحول اتنا ائیر کنڈیشنڈ تھا کہ ملازموں نے گیس والے ہیٹر چلا رکھے تھے، ‘O’لیول سکولوں کے ہوتے ہوئے ناخواندگی کا یہاں تو سوال ہی پیدا نہ ہوتا تھا،مہنگائی ہاتھ باندھے سر جھکائے باادب ایک کونے میں کھڑی تھی۔

دِل چاہ رہا تھا کہ سوئمنگ پول والی سائیڈ کا ایک اور نظارہ لیا جائے کہ اتنے میں کِسی ہیبت ناک آواز نے پتھر کا بنا دیا ”بس دس منٹ پورے ہوگئے ”اور اگلے ہی لمحے میں واپس اپنی دنیا میں تھا۔ میں نے تہہ دل سے حتمی فیصلہ کر لیا تھا کہ اِس دفعہ اپنا قیمتی ووٹ اپنی بربادی و خون چوسوانے کیلئے ضائع نہیں کرنا ۔اور نہ اس بار کِسی منجھے ہوئے کھلاڑی کو دوبارہ اقتدار میں آنے ہی دینا ہے۔

بے شک ہر منجھاہوا پرانا سیاسی کھلاڑی پایہ کے سیل مین کی خصوصیات سے بھی لبریز ہوتا ہے جو اپنی سیاست کے کچھ منفی پہلو چھپا لیتا ہے اور کچھ کو مثبت بنا سنوار کے مخمل میں لپیٹ کر پیش کرتا ہے۔اور ہم عوام تو ہیں ہی لکیر کے فقیر جو بظاہری دکھتا ہے بس اُسی کے گن گاتے ہیں۔اِس موقع کیلئے جناب عزت مآب گلو شاہ نے کیا خوب فرمایا ہے کہ
ہر چمکنے والی چیز ، سونا نہیں ہوتی
دِکھنے کو تو پیتل بھی سنہرا لگتا ہے

Muhmmad Ali Rana
Muhmmad Ali Rana

تحریر : محمد علی رانا
0300-3535195
muhammadalirana26@yahoo.com

Share this:
Tags:
political parties poor people الیکشن سیاسی پارٹیوں غریب عوام محمد علی رانا
Pakistan
Previous Post کراچی اور پاکستان کی تازہ ترین صورتحال
Next Post آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کراچی ککرز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close