
کراچی : دی سلومر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر صابر جدون اور سنیئر نائب صدر ابو لکلام آزاد نے کہا ہے کہ ہمارا ملک اس وقت حالت جنگ میں دہشت گرد انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں عوام ہو یا سیکورٹی ادارے دہشت گرد انہیں اپنا نشانہ بنا رہے ہیں ایسے کڑے وقت میں سیاستدان کو متحدہو کر ایک موقف اپنا نا ہوگا قوم اس وقت کسی احتجاجی سیاست کی متحمل نہیں ہوسکتی اس وقت اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔
پوری قوم متحد ہوکر ملکی بقا اور سالمیت کے لئے دہشت گردوں سے مقابلے کے اور ان کے مکمل خاتمے کے لئے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہو گا موجودہ حالات میں تمام طبقات اپنے فروعی ،گروہی اور ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ترقی و خوشحالی اور اپنے پیارے وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیوچر کالونی ،مانسہرہ کالونی ،مظفر آباد کالونی اور لائق آباد میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر صابر جدون اور ابولکلام آزاد نے مزید کہاکہ ملک سنگین بحرانوں کا شکار ہے این جی اوز پاک فوج اپنے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
