
کراچی (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی ولی گروپ کی سربراہ نسیم ولی خان نے کراچی میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں مختلف سیاسی امور پر چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی خان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس بننے چاہیے مگر قومیت کی بنیا د پر نہیں۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے کہا عدم تشدد کی سیاست کے حامی ہیں سندھ کو کبھی تقسیم نہیں ہونے دیں دینگے۔
دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی۔ بیگم نسیم ولی خان نے کہا عوامی نیشنل پارٹی کی کسی شخصیت سے اختلاف نہیں طریقہ سیاست سے اختلاف ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے موجودہ رہنماء اس کی اساس کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
