Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈیڈی جان آئی لو یو

June 19, 2018 0 1 min read
Dadi Jaan I Love You
Dadi Jaan I Love You
Dadi Jaan I Love You

تحریر : شاہ بانو میر

ٹک ٹک ٹک سردیوں کی رات کا پچھلا پہر سیاست کی ہنگامہ خیزی عروج پر دن بھر آفس کے کام کے بعد رات کو گھر آکر کچھ دیر سونا پھر ٹی وی دیکھنا اور سخت سردی قائد اعظم جیسی مشابہت ویسے ہی نحیف مگر مضبوط قوت ارادی کے مالک
آہنی عزائم کے ساتھ پوری زندگی گزارنے والے
یہ میرے ڈیڈی جان ہیں
رزق حلال کما کر جب گھر لوٹتے تو
ان کیلئے بالکل مغلیہ طرز پر تخت پوش پر سفید چادر
گاؤ تکیہ سنبل کی روئی سے بھرے تکیے ان کے سستانے کیلئے لاؤنج تیار ہوتا
کچھ دیر آرام کے بعد کھانا کھاتے پھر ٹی وی
اور
پھر جب سب سو جاتے تو ان کے کمرے سے ٹائپ رائٹر کی ٹکا ٹک کی مترنم آواز گونجتی
مجھے بہت سحر خیز لگتے
ان کا بیدار ذہن حالات حاضرہ پر کچھ لکھنا چاہتا اور اپنی آواز لوگوں تک پہنچانا چاہتا
اخلاص اور حب الوطنی سے سرشار تجزیہ لکھتے
ٹائپ رائٹر پر حروف اچھلنے کودنے لگتے
وطن کیلئے وہ درد تحریر ہوتا جس کی زبان انگلش ہوتی مگر سوچ دیسی ہوتی
جنون پاکستان قائد اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو
میں نے
ہر اُس دن تھکن سے چور باپ کو صرف پاکستانی بن کر جاگتے لکھتے دیکھا
جب جب اس ملک میں کوئی بے انصافی ہوئی
کچھ لوگ اللہ کے ہاں بہت ذمہ دار بنا دیے جاتے ہیں
6 بھائی 3 بہنیں اور والد کا کمزور ذریعہ معاش
سولہ سترہ سال کی عمر میں آرمی کو جوائن کیا
صرف اپنے والد کے ساتھ فیملی کو سپورٹ کرنے کیلئے
اس وقت جب لڑکیوں کو پڑھانا گوجرانوالہ میں
ایسی سوچ نہ ہونے کے برابر تھی
مگر
ہمارے گھر میں ایک بڑی بُک شیلف میں ان کی انگلش کتابوں کی کلیکشن تھی
لاہور سے اس وقت نجانے کون کون سے میگزین لاتے
نوائے وقت اردو سیارہ سسپنس جاسوسی سرگزشت سب رنگ ہوش سنبھالتے ہی گھر میں دیکھے
بچوں کی الگ سے لائبریری تھی
لاہور کراچی سے ہماری کتابیں آتیں
باہر جانے کی اجازت نہیں تھی گھر میں کتابوں اور گیمز کے ساتھ ہی بڑے ہوئے
کہتے تھے
“”جھوٹ گھٹیا لوگ بولتے ہیں
گھٹیا نہیں بننا یہی سیکھا ان سے””
کہ اس دنیا کے چہرے پے چہرے لگائے مفاد پرستوں کو نہیں پہچان سکی
دنیا کے مزاج سے مزاج نہیں ملتا تھا لہٰذا اب دنیا چھوڑ دی
بدلے میں
اللہ نے وہ رونقیں عطا فرمائیں کہ بیان سے باہر ہیں
استادوں کی محفلیں ان کی مجلسیں
ڈیڈی جان ذہنی طور پے بہت آزاد خیال تھے
تعلیم کو کامیابی کا عنوان سمجھتے تھے
اسی لئے
پچاس ساتھ کی دہائی میں اپنی 2 بہنوں کو اس وقت لاہور کالج میں داخل کیا
اور
تین تین جابز کر کے ان کے ہاسٹلز اور پڑہائی کے دیگر اخراجات پورے کئے
اس احسن قدم کا نتیجہ کہ
دونوں پھوپھو عمر بھر سکول میں جاب کرتی رہیں
پھوپھو فخر سے کہتیں
یہ ہمارے بھائی کا کمال ہے
خاندان کیلئے بہت حساس بھتیجے بھتیجوں کیلئے خاص محبت
چچا جان کا انتقال ہوا
تو
جب تک صحت رہی انکے پوتے کو ساتھ لے کر باہر جاتے تھے
کہتے تھے
مجھے اسے مل کر دیکھ کر سکون ملتا ہے
ڈیڈی جان اور دو چچا جان تین بھائیوں پر مشتمل یہ ہمارا خاندان
ہم سب بہن بھائی آج تک یونہی ایک ساتھ اسی مضبوط بندھن میں بندھے ہوئے ہیں
جو ہمارے بڑے باندھ گئے
ڈیڈی جان
ساری دنیا سے مکمل طور پے الگ تھے
ان کا لباس سادہ مگر ہمیشہ صاف اور مخصوص خوشبو دار ہوتا
ان کے تکیے میں کچھ الگ خوشبو آتی
جب وہ کام کے سلسلے میں کراچی پنڈی جاتے یا یورپ جاتے تو میں بہت اداس رہتی
سنبل کی روئی سے بھرے ہوئے تکیے میں میں سر دے کر گہری سانس لیتی تھی
مجھے اپنے ڈیڈی جان کی خوشبو آتی تھی
بھائی 5 تھے بہن کوئی نہیں تھی
مجھے بس ایک ہی بات یاد ہے کہ پڑہنا ہے بہت پڑہنا ہے
زندگی میں کسی مشکل وقت میں کسی بھائی کا محتاج نہیں ہونا
مگر
قسمت ایسی تھی کہ تھرڈ ائیر میں رشتہ قریبی عزیزوں کی طرف سےآیا
اور اصرار سارے خاندان سے انہوں نے ایسا کروایا
کہ
ہاں کرتے ہی بنی
بی اے مکمل ہوا اور شادی
ایم اے کرنے کے خواب اور کیمپس جو ہر بار مجھے دکھاتے تھے
سب خواب ہو گیا
کسی باپ کو میں نے گوجرانوالہ میں خاص طور سے
ایسا لاڈ کرتے نہیں دیکھا
اتنا اعتماد اتنی محبت کہ جس کی کوئی انتہاء نہیں
جلد شادی کی وجہ سے میں ان کی کوئئ خدمت نہیں کر سکی
سوچ تھی کچھ کرنا ہے ان کیلیۓ
پھر ایک حدیث نظروں سے گزری
کہ
تین چیزیں انسان کی باقی رہ جاتی ہیں
اچھی اولاد
دین کیلئے عمارت
اور علم جو خیر بانٹے

“”اچھی اولاد””
پر نگاہیں مرکوز ہوئیں کہ یہ کام میرے ڈیڈی جان کیلئے بزریعہ سکون اور راحت بن سکتا ہے
سوچ بدلی اور اللہ سبحانہ تعالیٰ نے دنیا کی کثافتوں سے شور شرابے سے دور کرنا شروع کیا
اطمینان کی سکینت کی اعتماد کی رشتوں کی محبت کی لازوال دولت میں اضافہ کیا
اس کا راستہ پکڑا تو پتہ چلا
ہم سب بھربھری ریت کے مجسمے ہیں اگر ہمارے وجود میں تخلیق کار نہیں
وہ مصور نہیں جو جیسی چاہتا ہے شکل بناتا ہے
اس کا راستہ پکڑا تو سوچ کا رخ مُڑا دل سے لوگوں کے اضافی بوجھ اترے
ڈیڈی جان کے ٹائپ رائٹر کی ٹکا ٹک مجھ پے سحر طاری کر دیتی تھی
نجانے کیسے کب اللہ پاک نے مجھے اس کمپیوٹر کا استعمال سکھایا
“”قرآن پاک مکمل اردو ترجمہ”” والد کیلئے صدقہ جاریہ بنانے کیلئے ٹائپ کیا
“”بخاری شریف”” پڑہی تو اسے اپنے استاذہ کیلئے صدقہ جاریہ بنایا
الحمد للہ
آج سوچتی ہوں تو دل میں بہت اطمینان ہے سکون ہے
دنیا کے راستوں پر مفاد پرستوں کے درمیان بھٹک رہی تھی
کیسے اللہ سبحانہ تعالیٰ نے رحمت کی نظر کی اور میری دنیا بدل گئی
عام حروف سے ہٹایا درجہ بڑہایا ترقی ہو گئی
اور
قرآن کے حروف لکھوائے
سبحان اللہ
استاذہ کرام کی محنت رنگ لائی
تو “”حدیث مبارک”” کی کتاب بن گئی
اب “”عربی گرائمر”” پر کام جاری ہے
اپنی کلاس بھی مکمل قرآنی ترجمہ کے بعد اب “” تدبر القرآن “” جاری ہے
یہ سب میرے ڈیڈی جان کی توجہ کا نتیجہ ہے
ان کی تربیت ان کی محنت اور شوق کچھ بنانے کا
ایک بار کالج الیکشن تھے
تو ہمارے گوجرانوالہ کے بہت معروف شخص کی بیٹی کھڑی تھیں
مجھے وہ کبھی پسند نہیں تھی ڈیڈی جان کے دوست بھی تھے
رات 12 بجے گھر آئے اصرار کرتے رہے کہ ہماری بیٹی ہے
اور مخالف پارٹی کے ساتھ ہے
بہت سمجھایا ڈیڈی جان نے مگر میرا ایک ہی اصرار تھا
آپ کے فرینڈ ہیں مگر مجھے ان کی بیٹی نہیں پسند
آخر کار ڈیڈی جان نے مجھے کہا
او کے
مت سپورٹ کریں اسے
مگر
ایک نصیحت میری ہمیشہ یاد رکھیں
زندگی میں کبھی سیاست نہیں کرنی
آپ میں منافقت اور نرمی نہیں ہے
یہ دونوں لازمی عنصر ہیں سیاست کے
کامیاب سیاستدان بننے کیلئے جو نہیں سیکھتا وہ پچھتاتا ہے
وہ میری کالج یونین کی مسلسل مصروفیات سے ڈیبیٹس سے دیگر ایکٹیویٹیز سے شائد بھانپ گئے تھے
کہ
اس کی پروا ز کس طرف ہے
اور
مجھے سیاست میں دھکیلا گیا بہت اصرار کر کے لایا گیا
مگر
میرے ڈیڈی جان کی بات حرف بحرف درست ثابت ہوئی
کہ
مجھ میں واقعی وہ کوالٹیز نہیں ہیں جو سیاست کی ضرورت ہیں
مگر
ڈیڈی جان سیاست نہیں کر سکی مگر
دین میں وہ سب چاہیے جو
الحمد للہ
آپ کی اچھی تربیت نے فطرت میں محفوظ کیا
آج میں بہت خوش ہوں کہ
آپ کی محنت کا ثمر رب العالمین اس صورت دے رہا ہے
کہ 3 سال سے مسلسل گھر میں قرآن مجید کی ترجمہ تفسیر کی کلاس جاری ہے
اور اب
سبحان اللہ
اس کلاس میں اللہ کی رحمت ایسے ہوئی کہ اپنا ترجمہ مکمل کرنے کے بعد
اب کلاس میں ترجمہ لفظی ترجمہ سے شروع کروایا ہے
جو شائد پیرس میں واحد اسی کلاس میں ہو رہا ہے
اساتذہ کی استاذہ محترمہ ڈاکٹر فرحت ھاشمی کی تفسیر ترجمہ کے ساتھ آغاز کیا ہے
دوسری جانب استاذہ عفت مقبول صاحبہ کی تفسیر سیشن تیسرے پارے پر ہے
الحمد للہ
اس رمضان کو اپنی زندگی کا خوبصورت ترین بہترین ہر لحاظ سے کہ سکتی ہوں
جس کا سارا کا سارا کریڈٹ میری پیاری استاذہ کو جاتا ہے
جو قرآن ہی نہیں زندگی بھی سمجھا رہی ہیں
کہ
وہ لوازمات جو کبھی سوچ نہیں سکتی تھی
اللہ پاک نے رزق سے لے کر عبادت تک ہر بار سے زیادہ اعلیٰ انداز میں کروائے
ربّنا تقّبل مِنّا آمین
یہ سب ڈیڈی جان آپ کی وجہ سے ممکن ہوا
کچھ آپ کے لئے کرنا چاہتی تھی
اللہ پاک نے ٹائپ رائٹر سے کمپیوٹر تک پہنچایا اور
یوں ٹک ٹک ٹک اب میرے گھر میں بھی گونجتی ہے
اور
لکھا جانے والا قرآن ہو یا حدیث حرف حرف میں حصہ انشاءاللہ
آپ کا ہے
آئی لو یو ڈیڈی جان
آسمان تیری لحد پے شبنم افشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
آمین

Shah Bano Mir
Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر

Share this:
Tags:
family life Pakistani politics پاکستانی خاندان زندگی سیاست
Elections Papers Nomination
Previous Post عام انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز
Next Post ثنائے سیّد الکونینۖ نعتیہ مجموعہ
Muhammad PBUH

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close