Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سیاسی دکان، کڑوا پکوان

August 1, 2019 0 1 min read
Politics
Politics
Politics

تحریر : قادر خان یوسف زئی

سیاست میں مذہب کا استعمال درست ہے یا غلط ،اس پر مختلف آرا ہیں ، لیکن اس بات پر سب متفق ہیں کہ سیاست اور مذہب میں منفی رجحان نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم پاکستان میں اس وقت جس قسم کے حالات ہیں،وہاں بلاتفریق فریقین اپنے مخالفین کو چت کرنے کے لئے ہر قسم کا ہتھیار استعمال کرنا جائز سمجھاجا رہا ہے ۔ جواز یہی دیا جاتا ہے کہ ماضی میں’ فلاں ‘نے اپنے دور میں ایسا کیا تھا ، اب اگر ہم ایسا کر رہے ہیں تو کیا ‘غلط’ کررہے ہیں ، حالاں کہ رائے یہ قائم ہوئی تھی کہ ماضی میں اگر کچھ غلط ہوا تھا تو اُسے درست کرنے کی ضرورت ہے ۔ لیکن درستگی کے اس عمل میں بھی کج روئی تلاش کی جاتی ہے اور مثبت عمل بھی منفی تاثر کا اشارہ دے جاتا ہے۔اصلاح کے اس تمام تر عمل میں ایک بات مقفود نظر آتی ہے وہ ہے برداشت کا مادہ۔ عدم برداشت کی روش نے سیاست سمیت معاشرے کے کئی معاملات میں بگاڑ پیدا کردیا ہے۔ ایک روش نے تیزی سے جڑیں پکڑنا شروع کردی ہیں کہ اگر کسی نے لاقانونیت کی تھی تو اس کے ساتھ بھی لاقانونی طرز عمل اختیار کرنا غلط عمل نہیں ہے۔ یعنی لاقانونیت کو لاقانونیت سے ہی ختم کیا جانا منفی عمل نہیں قرار دیا جائے بلکہ مورد ِ الزام کے ساتھ غیر قانونی عمل کو جائز ہی سمجھا جائے۔

عدم برداشت کا عنصر تیزی سے ہمارے معاشرتی و سیاسی اقدار کو کھوکھلا کرتا جارہا ہے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے یہ کہنا کہ ” اسلام کے نام پر دکانیں کھلی ہوئی ہیں ” ۔ اخبارات میں شہ سرخی بنا۔ وزیر اعظم نے جبراََ مذہب کی تبدیلی،اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں( پرستش گاہوں) کے تحفظ دینے کا واضح پیغام دوہرایا ۔وزیر اعظم لاعلم نہیں ہونگے کہ مملکت کے قیام فوری بعد قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی تاریخ ساز تقریر میں بڑی صراحت کے ساتھ قیام پاکستان کے مقاصدکو اجاگر کردیا تھا ۔ پاکستان بننے کے بعد بحیثیت گورنر جنرل، فروری ١٩٤٨ء میں اہل امریکہ کے نام براڈ کاسٹ پیغام میں فرمایا تھاکہ”پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے ابھی پاکستان کاآئین مرتب کرنا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ اس آئین کی آخری شکل کیا ہوگی۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ اسلام کے بنیادی اصولوں کا آئینہ دار جمہوری انداز کا ہوگا۔ اسلام کے یہ اصول آج بھی اسی طرح عملی زندگی پر منطبق ہوسکتے ہیں جس طرح تیرہ سو سال پہلے ہوسکتے تھے۔ اسلام نے ہمیں وحدت ِانسانیت اور ہر ایک کے ساتھ عدل و دیانت کی تعلیم دی ہے۔ آئین پاکستان کے مرتب کرنے کے سلسلہ میں جو ذمہ داریاں اور فرائض ہم پر عائد ہوتے ہیںان کا ہم پورا پورا احساس رکھتے ہیں، کچھ بھی ہو، یہ امر مسلمہ ہے کہ پاکستان میں کسی بھی صورت میں بھی تھیا کریسی رائج نہیں ہوگی جس میں حکومت مذہبی پیشوائوں کے ہاتھ میںدے جاتی ہے کہ وہ (بزعم خویش) خدائی مشن کو پوارا کریں۔ (تقاریر بحیثیت گورنر جنرل صفحہ ٦٥)”۔اس سے قبل بھی قائد اعظم نے اپنی لاتعداد تقاریر میں قیام پاکستان کے لئے اپنے نظریات( دو قومی نظریہ) بیان فرما چکے تھے۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے عملی طور پر ثابت کیا کہ وہ تھیا کریسی نظام کو رائج نہیں ہونے دیں گے۔ ا س سے پہلے ٥ ِ فروری ١٩٣٨ ء کو مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کی یونین سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان طالب علموں سے کہا تھا”اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ مسلم لیگ نے تمہیں اس ناپسندیدہ عنصر(علماء سو) کی جکڑ بندیوں سے آزاد کردیا ہے (تقاریر ِ قائد اعظم حصہ اول صفحہ ٤٨)۔”یہ ناپسندیدہ عنصر کی جکڑ بندیاں فرقہ واریت تھی جو تھیاکریسی کی بنیاد ہے۔ ١١ اپریل ١٩٤٦ کو دہلی میں مسلم لیجسلیٹر کنونشن کے آخری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی جناح نے وضاحت کی”اِسے اچھی طرح سمجھ لیجئے کہ ہم کس مقصد کیلئے یہ جنگ کر رہے ہیں۔ ہمارا نصب العین تھیا کریسی نہیں۔ ہم تھیا کریٹک سٹیٹ نہیں بنانا چاہتے”۔ (تقاریر جناح، شائع کردہ شیخ محمد اشرف، جلد دوم صفحہ ٣٨٦)”ْ۔محمد علی جناح سے اپریل ١٩٤٣ ء میں صوبہ سرحد کی مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ایک پیغام کیلئے درخواست کی۔ آپ نے جواب میں فرمایا”تم نے مجھ سے کہا ہے کہ میں تمہیں کوئی پیغام دوں، میں تمہیں کیا پیغام دوں جبکہ ہمارے پاس پہلے ہی ایک عظیم پیغام موجود ہے جو ہماری راہنمائی اور بصیرت افروزی کیلئے کافی ہے، وہ پیغام ہے خدا کی کتاب عظیم، قرآن کریم۔”(تقاریر، جلد اول صفحہ ٥١٦)۔

وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ وہ پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا بنا کر دیں گے ۔ خوشنما نعرہ ہے ۔ تاہم عملی طور پر ہمیں ایسے کوئی ابتدائی اقدامات نظر نہیں آرہے جو ریاست مدینہ جیسا بنانے کے لئے اٹھائے گئے ہوں۔ دنیا بھر میں جہاں بھی انقلاب آئے ہیں اس کے برپا ہونے میں،جلسے جلسوں میں لگائے جانے والے کھوکھلے نعرے نہیں بلکہ جانی و مالی قربانیاں ہیں ۔ ریاست مدینہ بھی کئی غزوات کے بعد قائم ہوئی اور پھر خلافت راشدہ سے لے کر خلافت عثمانیہ تک مسلمانوں کی تاریخ ثابت کرتی ہے کہ قوم و ملت بننے کے لئے بہت کچھ قربان کرنا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ خود ہمارے سامنے مثال پاکستان کی شکل میں موجود ہے کہ لاکھوں انسانوں کی جانی و مالی قربانیوں کے بعد پاکستان کا قیام عمل میں آیا ۔ یہ دنیا کی دوسری مملکت ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہوئی ۔ لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ اشرافیہ اور کھوٹے سکوں کی وجہ سے تعمیر پاکستان کا خواب ابھی تک ادھورا ہے ، جاگیرداروں، وڈیروں ، سرداروں ، سرمایہ داروں اور خوانین نے آج بھی پاکستان کو یرغمال بنا یا ہوا ہے اور پاکستان تجارب کا گڑھ بنا ہوا ہے ۔ آج اگر تحریک انصاف ریاست مدینہ اور اسلام کے نام پر دکانیں کھلی ہوئی ہیںکا بیانیہ جاری کرتی ہے تو اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سیاست میں مذہب کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کیا ہم اسے مذہب کا استعمال نہیں کہیں گے ۔ وزیر اعظم کی تقاریر اٹھا کر دیکھ لیں ۔ جب وہ اسلام کا ذکر کرتے ہیں تو اپوزیشن کو تنقید بناتے ہوئے ریاست مدینہ کی مثال کے ساتھ مذہبی پیشوائیت کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔ لہذا اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومتی کوتاہیوں میں جب اسلام مخالف مبینہ اقدامات سامنے نظر آتے ہیں تو وہ بھی موقع کو ضایع نہیں کرتے اور سیاست میں مذہبی جذبات کو ابھارتے ہیں۔

فتنہ قادیانیت و ختم نبوت ۖ ، توہین اسلام ، توہین رسالت ۖ کے حوالے سے گذشتہ حکومت بھی تنازعات کا شکار رہی اور اُس وقت کی بیشتر اپوزیشن جماعتوںنے کھل کر حکومت کو دبائو میں لانے کے لئے جلسے جلوس و دھرنے دیئے ، فتوت جاری کرائے ۔ خود موجودہ وزیر اعظم بھی احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوئے۔ صورتحال تبدیل نہیں ہوئی لیکن چہرے بدل گئے ہیں ۔ فتنہ قادیانیت کے خلاف اٹھنے والی آوازوں و احتجاج کوپہلے درست اور اب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ قرار دی جارہی ہے۔حالاں کہ موجودہ حکومت کی ” خوش قسمتی ” ہے کہ ان کے خلاف ماضی کے طرح متشدد مظاہرے ، دھرنے اور احتجاج نہیں کیا گیا ، گو کہ قادیانی عاطف میاں کی تقرری سے لے کر پنجاب و خیبر پختونخوا میں نصابوں میں کی جانے والی دانستہ تبدیلیوں پر حکومت وقت کے خلاف احتجاج ایمان کا تقاضا بنتا ہے۔پاکستان میں جبراََ تبدیلی مذہب کے واقعات آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہیں۔ ورنہ بھارت میں دیکھا جائے تو مذہبی اقلیتوں کے ساتھ جس طرح کا ناروا سلوک کیا جارہا ہے اس پر تو خود اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی رپورٹیں گواہ ہیں۔ جس وقت وزیر اعظم یہ بیان دے رہے تھے اُسی دن بھارت اتر پردیش کے علاقے چند ولی ضلع کے سید راجا کے رہائشی ایک16برس کے نوجوان مسلمان خالد انصاری کو ” جی شرم رام ” کا نعرہ نہ لگانے پر مٹی کا تیل ڈال کر زندہ جلایا جارہا تھا۔

مدارس و اسکول و کالجز میں اصلاحات کے لئے دونوں جانب سے سنجیدہ کوشش کی جائیں۔ مدارس ہوں یا جامعات ہوں ۔ملک کے تعلیمی نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے لیکن صرف ترازو کے ایک پلڑے میں وزن ڈالنے سے توازن بگڑے گا ۔سیکولر ازم ، لبرل ازم ، قدامت پسندی ، شدت پسندی اور ترقی پسند جیسے مفروضات کو ایک نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔تمام طبقات کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے اسلامی نظام سے بہتر کوئی دین نہیں ہے۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ مثل ریاست مدینہ کی پہلی اینٹ تو رکھ دی جائے۔ کہنے سے کیا ہوتا ہے۔بلکہ کہنے میں کیا جاتا ہے سے گریز کرنا ضروری ہے۔

 Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
History legal politics Society tolerance برداشت تاریخ سیاست قانونی معاشرے
Sultan Mehmood Ghaznavi
Previous Post تاریخ کے جھروکوں سے
Next Post الرجی کی تین اقسام
Allergy

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close