
لزبن (جیوڈیسک) یورپ کے بیشتر ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کئے جانے کے بعد پرتگال کی پارلیمنٹ نے بھی فلسطین کو الگ ریاست تسلیم کرنے کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرلی ہے۔
پرتگال کی پارلیمینٹ میں فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جس کو بھاری اکثریت سےمنظور کرلیا گیا۔
پارلیمینٹ نے قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی یورپی ممالک کی پارلیمینٹ کی جانب سے فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کے طور تسلیم کئے جانے کی قراردادمنظور کی جا چکی ہیں۔
