Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آیت ہجر

May 31, 2016 0 1 min read
Book
Book
Book

تحریر : اسد قریشی
فروری ٢٠١٣ میں شائع ہونے والا شعری مجموعہ، خوبصورت سرِورق جس کو ”گرافک زون” نے ڈیزائن کیا، یہ کتاب ١٦٠ صفحات پر مشتمل جناب امجد بخاری صاحب کا دسواں شعری مجموعہ ہے جی ہاں دسواں ، امجد بخاری صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں لیکن ممکن ہے کہ میرے جیسے کچھ آدم بیزار لوگ بھی ہوں جنہیں علم نہ ہو تو ان کے لیئے مختصر اً بیان کردوں کے امجد بخاری صاحب معروف شاعر، افسانہ نگار، ڈرامہ رائٹر اور ووکلسٹ بھی ہیں۔ اے آر وائی زندگی سے نشر ہونے والا ایک حالیہ سیریل، ”بہو بیگم” آپ ہی نے لکھا اور اس وقت بھی چند ایک ڈرامے اس ہی چینل پر نشر کیئے جا رہے ہیں جن کے ناموں سے ناواقف ہوں، بہر کیف مقصد یہ ہے کہ امجد بخاری حلقہ ء علم و دانش کے لییے کوئی انجان شخصیت یا نیا نام نہیں۔ ویسے راقم الحروف انہیں بطور پبلشر بھی جانتا ہے۔خوبصورت سرِورق والی یہ کتاب آیتِ ہجرمجھے آپ کے مبارک ہاتھوں سے عطا ہوئی اور گھر پہنچ کر ایک ہی نشست میں چاٹ ڈالی جی بالکل ”چاٹ” ڈالی، کیوں کہ یہ کتاب ایک نشست میں پڑھنے کی نہیںتھی اور میں ”نیانیا فقیر” اپنی ہوس میں کتاب کے ساتھ یہ زیادتی کر بیٹھا، کچھ عرصہ بعد یہ کتاب پڑھنے کا پھر اتفاق ہوا، دو چار صفحے پلٹے اور پھر رکھ دی۔

اس عدم دلچسپی کی وجہ شاید خود صاحبِ کلام بھی رہے ہوں، آپ اپنے افسانوں اور ٹی وی سیریلز میں اس قدر مصروف ہوئے کے شاعری کو پہلی بیوی کی طرح نظر انداز ہی کردیا۔ ابھی پچھلے دنوں امجد بخاری صاحب کے چند اشعار نظر سے گزرے ، تو اچانک خیال آیا ۔۔۔۔”آیتِ ہجر” اتری تھی کہیں۔۔۔جھٹ شیلف سے کتاب نکالی اور پڑھنا شروع کردیا، اس بار بہت سنجیدگی سے اور پہلے صفحے سے ابتداء کی تھی، اس کتاب میں مجھے جو کچھ ملا وہ احوال آپ احباب کی نذر: حسبِ روایت انتساب ضروری تھا، اب امجد بخاری اس سے پہلے نو مجموہائے کلام اہلِ ادب کی نذر کر چکے تھے تو ظاہر ہے کہ انتساب بھی فرداً فر اً سب ہی کے نام کرچکے ہونگے، لہٰذا آپ نے یہ انتساب بہت ہی خوبصورتی سے اس ہستی کی نذر کیا جس سے کسی کو انکار نہیں:
ساری سوچیں، گلاب تیرے نام
میری آنکھوں کے خواب تیرے نام
ابتدا تُو ہے ، انتہا بھی تُو
اس لیے انتساب تیرے نام

انتساب کے بعد فہرست اور پھر جناب ارشد ملک صاحب کا اظہارِ خیال اور شاعر کا عرضِ حال، ایک اور اہم بات بتاتا چلوں کہ اس کے ٹائٹل ، فلیپ جناب مرتضیٰ برلاس اور جناب فرحت عباس شاہ نے اپنے ذریں خیالات سے مزین فرمایا ہے۔کتاب میں حمدِ باری تعالیٰ اور نعتِ رسولِ مقبول کے بعد قریب ٨٠ غزلیات و نظمات موجود ہیں جو کہ امجد بخاری کے علمی و فکری سفر کانچوڑ بلکہ ان کی طویل ریاضت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہیں۔امجد بخاری کہنہ مشق شاعر ہیں، بلند پروازِ خیال، جداگانہ اسلوب اور تازہ کاری کے ساتھ ساتھ روایت کے بھی امین ہیں، لیکن انہوں نے اپنے آپ کو روایت کا پابند نہیں کیا اور عصری تقاضوں کابھی بھر پور حق ادا کیا ہے۔ امجد بخاری نہ صرف اپنے فن میں ماہر بلکہ بہت پراعتماد بھی ہیں، وہ جانتے ہیں کہ زبانِ خلق کسی کو بخشنے والی نہیں اور اس ہی خیال کے تحت آپ نے اپنے قارئین کو متنبہ بھی کردیا
یہ مرے شعر ہیں، اقبال یا غالب کے نہیں
ہاں مرے شعر پہ تنقید نہیں ہوسکتی
یہ شعر فقط دل کی تسلی کے لیئے ہیں
نقاد کی رائے سے یہاں کون ڈرے ہے
خوداعتمادی کے ساتھ ساتھ شاید خود پرستی کا بھی شوق رہا ہو، جس کے تحت آپ نے فرمایا کہ
میں پھروں ہجر کی راتوں میں ستارے گنتا
خود سے اس درجہ مری جان عداوت بھی نہیں

Amjad Bukhari
Amjad Bukhari

جیسا کہ میں نے عرض کیا امجد بخاری بلندپروازِ فکر کے حامل ہیں اور اپنے خیالات کو اس خوبصورتی سے نظم کرتے ہیں کہ بے ساختہ واہ کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا ، آپ اپنے مضامین میں انفرادیت کے ساتھ ساتھ جدت کے بھی قائل ہیں
چلو کچھ پھول لے آئیں نئی خواہش کے موسم سے
نئے دالان میں یادیں پرانی رکھ نہیں سکتے
علم انسان کے ذہن کی گرہیں کھولتا ہے اور یہی علم نہی و منکر کا ادراک بھی عطا کرتا ہے، اور جہاں حق و باطل کا معرکہ ہو وہاں حسین ابن ِ علی کی یاد سے کون غافل رہ سکتا ہے
پڑا ہے واسظہ امجد محبت کے یزیدوں سے
یہاں ہم اپنی آنکھوں میں بھی پانی رکھ نہیں سکتے
امجد بخاری خود بھی تخیل کی آزادی اور بلند پروازِ فکر کے قائل ہیں اوراس بات کاثبوت انہوں نے اپنے کلام میں جابجا پیش کیا ہے،
تخیل میں اگر پرواز کی طاقت نہیں شامل
تو رنگوں کو سجانے سے کہاں تصویر بنتی ہے
یہ سوچا تھا برستی آنکھ اس کو روک لے شاید
مگر اشکوں کی کڑیوں سے کہاں زنجیر بنتی ہے

روایت ہر شاعر کے لیے شاید پہلا قدم رہا ہو، لیکن اس کو اپنااُوڑھنا بچھونا بنالینا درست نہیں، بہت سے شعراء نے روایت کو اپنایا اور پھر اس کے ہی ہو کر رہ گئے، بعض شعرا ء نے روایتی اسلوب کے باوجود دشتِ سخن میں نام پیدا کیا اور بہت سے گردِ راہ ہوکر رہ گئے۔امجد بخاری نے روایت اور جدت دونوں کو ہمراہ رکھا اور اپنے خیالات میں تازہ کاری کو نہ صرف اپنا ہنر بنایا بلکہ اس سے اپنی پہچان بھی نمایاں کی
ہے چشم ِجہاں دید تو پرکار میں آجا
گردش کی طرح وقت کی رفتار میں آجا
بھیگی آنکھوں سے تیر کھا کھا کر
اب کلینڈر بھی خون روتا ہے
ریاضت بے ثمر جانی تو خود اپنے ہی ہاتھوں سے
پْجاری نے محبت کے خدا کا خون کر ڈالا
بوسیدہ پْرانے کسی سامان میں رکھ دے
یا پھر کسی ٹوٹے ہوئے گلدان میں رکھ دے
کچھ بزم سجاؤ، کسی شاعر کو بلاؤ
اس مفت کی چائے سے یہاں کون ڈرے ہے

جب کسی شاعر پر خیال کی دیوی مہربان ہو اور متاعِ سخن میں برسوں کی ریاضت سرمایہ بن جائے پھر اگر وہ روش سے ہٹ کر بھی چلے تو اہلِ ذوق محسوس نہیں کرتے لیکن صاحب کیا کیجیئے کہ ہم جیسے تنگ نظر ہر زمانے میں ہی خارِ مغیلاں رہے ہیں
ساون و پت جھڑ، بہاراں، سردیاں کہ گرمیاں
تیرے بن ہم کیا کریں گے موسموں کے سلسلے
اساتذہ ء سخن کے نزدیک مرکب یعنی اضافت کے ساتھ وہی الفاظ جائز ہیں جو یا تو عربی، عربی کے ہوں یا پھر عربی فارسی یا فارسی عربی سے مصدر ہوں، ہندی الفاظ کی ترکیب اساتذہ کے نزدیک نہ صرف نا پسندیدہ ہے بلکہ ناجائز بھی۔ اب ”ساون و پت جھڑ” یہاں اس ترکیب کی قطعاً ضرورت نہیں تھی، ساون پت جھڑ از خود ایک مرکب ہے اور بغیر اضافت کے بھی جائز ہے۔ خیر کوئی بات نہیں
اب ترے بعد ہر اک رات ہے شبرات مری
کیا ترے بعد مری عید نہیں ہوسکتی

Writing
Writing

عجب حیرت کی بات ہے کہ آپ اس قدر ریاضت ، شعر و افسانہ نگاری میں ہمہ وقت مصروف رہنے کے باوجود ایسی غلطی کر گئے جو کم از کم اردو زبان کے لیے خطرہ ضرور ثابت ہو سکتی ہے، اصل لفظ شبِ برات ہے ، شبرات ممکن ہے علاقائی زبان میں رائج ہو لیکن ادبِ لطیف اور جہاں سوال فصاحت کا ہووہاں ہرگز جائز نہیں، اس طرح ہم اپنی زبان میں بہتری لانے کے بجائے اس کی اصل شکل کو مسخ کر رہے ہیں، جو کہ میرے نزدیک احسن امر نہیں۔
میری آغوش میں وہ طلوع ہوگیا
شرم سے چاند چہرا چھپاتا رہا
یہاں بھی حضرت نے شاید اپنا شاعرانہ استحقاق استعمال کیا اور ”طلوع” کی عین سرے سے ہی غائب کردی، ایسی غلطیوں کی رعایت تو ہم جیسے مبتدی کوہو سکتی ہے پر آب۔۔۔۔۔
اجسام کے مابین مسافت نہ ہوئی کم
مل کر بھی رہی تم سے ملاقات ادھوری
اب یہاں پہلے مصرع میں فرماتے ہیں کہ ”اجسام کے مابین مسافت نہ ہوئی کم۔۔۔۔۔مل کر بھی رہی تم سے ملاقات ادھوری” صاحب اگر مل لیے تو پھر اجسام کے مابین مسافت کا شکوہ کیوں، میری ناقص رائے میں اگر پہلا مصرع کچھ یوں ہوتا کہ ”اجسام کے مابین مسافت تو ہوئی کم۔۔۔۔۔مل کر بھی رہی تم سے ملاقات ادھوری” تب بات بن سکتی تھی کہ ممکنہ تشنگی کا ذکر شعر میں کیا جا رہا ہے۔ ممکن ہے کہ میرا خیال غلط ہو پر یہ محض میرا خیال ہے۔
وصالِ یار کو اتنی کڑی سزا دوں گا
محبتوں میں اسے ایک دن تھکا دوں گا

یہاں پہلے مصرع میں ”وصالِ یار” یعنی ایک فعل کی جانب نشاندہی کی جار ہی ہے اور اسے سزا دینے کا ذکر ہے جبکہ مصرع ثانی میں ”محبتوں میں اسے ایک دن تھکا دوں گا” اب جبکہ وصالِ یار ایک فعل ہے نہ تو اس پر سزا کا اطلاق ہوتا ہے اور نہ ہی اسے تھکانے کا کوئی تک بنتا ہے، ممکن ہے یہ میری کم علمی وکم فہمی ہو کہ میں شعر کے اصل معنی و مفہوم تک نہیں پہنچ سکا۔
بے اثر ہوگئے سبھی کے سبھی
جتنے لہجے مری زبان کے تھے
”سب کے سب” یعنی تمام تو سنا ہے ہم نے لیکن ”سبھی کے سبھی” ہمارے علم میں تو نہیں میئسر ، میرے نزدیک یہ بھی زبان و بیان کی غلطی ہے جوکہ جائز نہیں۔
خاموش مسیحا نہ کرو بات زیادہ
ایسی بھی نہیں تجھ میں کرامات زیادہ
مذکورہ شعر بھی شترگربہ کا شکار ہے، پہلے مصرع میں ”مسیحا نہ کرو” اور پھر دوسرے مصرع میں ”تجھ میں” کا استعمال شعر کو نہ صرف کمزور کر رہا ہے بلکہ سقم کا حامل ہے۔
سارے ہوش اڑا کر رکھ دے
ساقی آج پلا کر رکھ دے
”سارے ہوش اُڑا کر رکھ دے” شاید حو اسِ خمسہ کی جانب اشارہ ہے، لیکن پھر ساقی سے کہا جا رہا ہے کہ ”پلاکر رکھ دے ” یعنی اے ساقی تو ہمیں پلا اور پھر ہمارے ہاتھ سے پیالا بھی لے لے کہ شاید ہم اس وقت رکھنے کی حالت میں نہ ہوں۔
دشت گردی ہی جب مقدر ہے
تیرے دجلہ فرات لاحاصل

یہاں بھی کچھ بات بنی نہیں، ”دشت گر دی ہی جب مقدر ہے” صاحب جب آپ نے ارادہ کر ہی لیا ہے دشت گردی کو تو آپ کو تو دجلہ و فرات سے ویسے بھی کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیئے۔خیرایسی چھوٹی موٹی غلطیاں تو اکثر شعراء سے ہوتی رہتی ہیں، یہاں تک کہ میر و غالب کے یہاں بھی بہت سے ایسی غلطیاں پائی جاتی ہیں، ہاں لیکن لسانیات اور زبان و بیان کی اغلاط قطعاً موجود نہیں کیوں کہ اگر ایسا کہیں بھی ہوا ہوتا تو آج جو اردو اور اردو ادب جس شکل میں ہمارے درمیان موجود ہے وہ ایسا نہ ہوتا، اسکی شکل کچھ اور ہی مسخ شدہ پائی جاتی، میرے خیال میں ہر شاعر اور ادیب کا یہ بنیادی فریضہ ہے کہ وہ اپنی ہر اس تخلیق میں جو کہ وہ عوام کی نذر بشکلِ مکتوب کر رہا ہے اس میں اس امر کو یقینی بنائے کے کسی بھی صورت زبان وبیان اور لسانیت کی کوئی غلطی ممکن نہ ہو، کیونکہ یہی مکتوب آئندہ وقتوں میں سند کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ امجد بخاری ایک اچھے اور کہنہ مشق شاعر ہیں، ان کے یہاں روایت کے ساتھ ساتھ نئی راہوں کی نہ صرف امکان بلکہ جستجو بھی پائی جاتی ہے، ان کی شاعری میں محبت، معاشرت اور معاشرتی رویوں کی ہم آہنگی ہے، منظر کشی، کیفیت کا اظہار، امید ویاس کا بے پناہ اہتمام پایا جاتا ہے ۔ جس انداز سے امجد بخاری نے عصرِ حاضر کے لیے نئے استعارے اور جدید لب و لہجہکا استعمال کیا ہے انہیں بلاشبہ تازہ کار شاعر کہنا غلط نہ ہوگا۔میں امجد بخاری صاحب کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ اپنے تخلقی سفر کو جاری رکھیں اور ادب کی خدمت عام کرتے رہیں۔

Asad Qurashi
Asad Qurashi

تحریر : اسد قریشی

Share this:
Tags:
beautiful drama incidentally needy poet post اتفاق خوبصورت ڈرامہ شائع شاعر محتاج
HEERA MANDI
Previous Post نوراں سے نور مسجد تک
Next Post واٹرسیکٹرکے 9 منصوبوں کیلیے 19 ارب؛ توانائی کے7 منصوبوں کیلیے ڈھائی کھرب منظور
Rupees

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close