
سبی (محمد طاہر عباس) پوسٹل ملازمین کو بونس کے علاوہ یوٹیلٹی بلوں کی مد میں اعزازیہ دیا جائے ملازمین جس محنت جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جی پی او کی قدیم او ر وائٹ واش سے محروم بلڈنگ میں موجود پوسٹل ایمپلائی اور نوپ کے جنرل سیکریٹری سہیل احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پوسٹل ملازمین کو گزشتہ تین سالوں سے ٹی اے اور ہاٹ اینڈ کولڈ چارجز کی مد میں کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔
جو لازمین کے ساتھ سراسر نا انصافی اور زیادتی ہے نہ صرف یہ بلکہ انہیں نہ تو بونس لیا جاتا ہے اور نہ ہی یوٹیلٹی بلز کی مد میں کوئی اعزازیہ انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک حکومتی آمدن کا بہترین ذریعہ ہے اور اسکے ملازمین مفا د عامہ میں روز و شب محنت سے کام کرتے ہیں مگر اسکے برعکس وہ اپنے جائز حقوق سے محروم رکھے جاتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پوسٹل ملازمین کو بونس کے علاوہ یوٹیلٹی بلوں کی مد میں فی بل کے حساب سے اعزازیہ بھی دیا جائے اور انہیں تین سالوں سے غیر ادا شدہ ٹی اے اور ہاٹ اینڈ کولڈ چارجز کی ادائیگی بھی جلد کی جائے تاکہ ملازمین مزید دلجمعی سے کام کریں۔
دوسری جانب عوامی حلقوں نے جی پی او میں الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جی پی او میں یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کیلئے بھی آن لائن سسٹم شروع کیا جائے کہ یہ جدید دور کا تقاضہ ہے۔
