
لاہور میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے نومنتخب چئیرمین محمد رضا خورسند کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت شعبہ پولٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا اگر پولٹری کے شعبے کی سرپرستی کی جائے تو حکومت کے ساتھ مل کربحرانوں کا شکار ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
