Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

آنکھ کا سرمہ

October 28, 2018 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : طارق حسین بٹ شان

اقتدار سے محرومی کا زخم سہنے والی جماعت جب اپوزیشن بنچوں پر بیٹھتی ہے تو مسندِ اقتدار سے سرفراز ہونے والی جماعت اسے دنیا کی کرپٹ ترین حکومت بنا کر پیش کرنے میں جٹ جاتی ہے اور ستم بالائے ستم اسے ساری برائیوں کا ذمہ دار بھی ٹھہرا تی ہے۔گذشتہ حکومت کے تمام اقدامات کو متنازعہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور ان کی اعلی کارکردگی پر مٹی ڈال دی جاتی ہے تا کہ اس کی ساکھ کو مجروح کیا جا سکے ۔ایسے ایسے انکشافات منظرِ عام پر لائے جاتے ہیں کہ عوام سر پکڑ کر بیٹھ جائیں ۔ریاستی گٹھ جوڑھ اسے مزید شعلہ بار کر کے عوام میں اضطراب پیدا کرتا ہے ۔عوامی فلا ح و بہبود کے تمام اچھے اقدامات جو پچھلی حکومتوں کا طرہِ امتیاز ہوتے ہیں ان میں کیڑے نکالے جاتے ہیں جبکہ اپنے ہر اقدام کو تاریخ ساز بنا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔نئی حکومت کے ساتھ عوام کا رومانس چونکہ بالکل ترو تازہ ہوتا ہے لہذا وہ حکومت کی ساری در فطنیاں تسلیم کرتے چلے جاتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جب حقائق منکشف ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور حکومت کی نا اہلی مسلم ہو جاتی ہے توعوامی اذہان میں اپنی کم مائیگی اور کم علمی کی وجہ سے ندامت کا احساس جاگنا شروع ہو جاتا ہے ۔جنرل پرویزمشرف نے بھی اپنی پیشرو حکومت کے ساتھ ایسا ہی سلوک روا رکھا تھا اور اسے انتہائی نکمی اور کرپٹ حکومت قرار دیا تھا ۔ اس کے قائد کو طیارہ اغوا کیس میں گرفتار کر لیا تھااور روائتی کرپٹ ٹولے کو جن کے خلاف پانچ نکاتی ایجنڈہ دیا گیا تھا انھیں اپنی حکومت کا حصہ بنا لیا تھا۔نیب زدہ افراد کابینہ کا حصہ بنے حالانکہ شروع میں وہ کرپٹ قرار دئے گئے تھے اور انھیں قومی مجرم بنا کر پیش کیا گیا تھا ۔اقتدار کی مجبوریاں انسان کو بہت کچھ کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں اور حاکمِ وقت کو وہ بھیس بھی بدلنا پڑتا ہے جو اس کے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتا۔،۔

٢٥ جولائی ٢٠١٨ کے انتخابات پر ابھی تک دھاندلی کی گرد جمی ہوئی ہے لیکن کوئی اس کی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ پارلیمانی کمیٹی پر اتفاق ِ رائے ہو گیا ہے لیکن اسے طویل وقت درکار ہے۔ نادرا کا اعلان ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم بیٹھا نہیں تھا بلکہ اسے بٹھا یا گیاتھا لہذا اس میں نادرا کا کوئی قصور نہیں ۔متعلقہ حکام کو اس بات کی وضاحت پیش کرنی چائیے کہ جو کچھ اس رات پیش آیا اس کی پشت پر کون تھا؟ کیوں سسٹم کو فیل کیا گیا؟ کیوں نتائج بروقت نشر نہ کئے گے؟ کیوں ایک جماعت کو معتوب ٹھہرایا گیا؟کیوں پنجاب کی سب سے بڑی جماعت کو اقتدار سے محروم کیا گیا؟وہ جادو گر جو آزاد اراکین کو ساتھ ملانے کیلئے پورے پاکستان میں مشہور تھے انھیں پا بہ ز نجیر کیوںکیا گیا؟ ان کے سامنے آزاد اراکین بکتے رہے لیکن وہ محض تماشائی کیوںبنے رہے ؟چھانگا مانگا کے پہلوان کیوں بے بسی کی تصویر بن گے تھے ؟ ایک جہاز پورے پاکستان سے آزاد اراکین کی حمائت سے اپنی جھولیاں بھرتا رہا،اراکین بکتے رہے لیکن کوئی سوموٹو ایکشن کیوںنہ ہوا؟کسی کی کوئی طلبی کیوں نہ ہوئی ؟ حالانکہ سپریم کورٹ اس جہازی شخص کو کرپٹ اور نا اہل قرار دے چکی تھی ۔انصاف کا تقاضہ تو یہ ہے کہ اس پر مقدمہ دائر ہو نا چائیے اور اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو نا چائیے لیکن کوئی اپنوں کو جیل کی ہوا لگنے دیتا ہے ؟

احتساب کارولا تو بہت ہے لیکن ایک مخصوص جماعت کو استثنی حاصل ہے۔احتساب صرف مخالفین کا ہو رہا ہے جبکہ اپنوں کیلئے راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے۔گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے والے وزراء کا اندازِ بیاں ایسا ہے جیسے وہ ابھی جنت سے اس کرہ، ارض پر اترے ہیں اور ہر قسم کی الائشوں سے پاک ہیں ۔احتسابی اقدامات کا واحد مقصد مخصوص جماعت زک پہنچانا، اور دیوار کے ساتھ لگانا تھا ۔الیکشن سے پہلے میاں محمد نواز شریف کو سزاسنانا نا گزیر تھا ۔ اس سزا نے مسلم لیگ کی اخلاقی قوت کو شدید نقصان پہنچایاجس سے مسلم لیگ (ن) کو دفاعی انداز اختیار کرنا پڑا جو پنجاب کی روائتی سیاست سے مطابقت نہیں رکھتا ۔پنجاب میں جارحانہ اندازِ سیاست عوام کے مزاج سے مطابقت رکھتا ہے اور عمران خان نے اسی انداز کو اپنایا ۔میاں نواز شریف کو للکارااور انھیں چور اور ڈاکو کہہ کر مخاطب کیا۔انھیں ملکی خزانے کو بے دریغ لوٹنے کا مجرم قرار دیا۔ان کے اس انداز نے عوام کے اذہان میں شکوک و شبہات پیدا کر دئے جس سے مسلم لیگ (ن) کی ہوا اکھڑنا شروع ہو گئی ۔ میاں محمد نواز شریف کی ملک سے غیر حاضری نے ان کے حریفو ں کے حوصلوں کو مہمیز دی۔بیگم کلثوم نواز کی بیماری نے مسلم لیگ کو شدید نقصان پہنچایا ۔ میاں محمد نواز شریف کا اپنی بیوی کی عیادت کیلئے لندن میں ایک ماہ کا قیام مسلم لیگ (ن) کی شکست کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔ ان کی عدم موجودگی میں مسلم لیگ (ن) میں کوئی ایسارہنما نہیں تھا جو ان کے تخلیق کردہ ماحول میں جان ڈال سکتا۔میاں شہباز شریف انتخابی جلسوں میں معذرت خوانہ رویے کے ساتھ منظرِ عام پر آئے جسے عوام میں پذیرائی نہ مل سکی۔

میاں نواز شریف اور مریم نواز کے جلسوں کی آن بان،ٹنٹنا اور بیانیہ بالکل علیحدہ تھا جو پنجاب کی روائتی سیاست کا آئینہ دار تھا۔میاں محمد نواز شریف کا عوام کی نبض پر ہاتھ تھا لہذا جب وہ جلسے میں عوام سے مخاطب ہو تے تھے تو پوا جلسہ ان کا ہم آواز ہو جاتا تھا ۔ مجھے علم نہیں کہ وہ کونسا مشیر تھا جس نے میاں محمد نواز شریف کو لندن میں ایک ماہ رکنے کا مشورہ دیا تھا ۔ ان کا لندن میں قیام مسلم لیگ (ن) کے سیاسی کفن میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف تھا۔وہ واپس آئے لیکن اس وقت بازی پلٹ چکی تھی اور سب کچھ ان کے ہاتھ سے نکل چکا تھا ۔اگر وہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس نہ آتے تو مسلم لیگ(ن) ہوا میں تخلیل ہو جاتی اور اس کا نام و نشان مٹ جاتا۔ان کی واپسی نے مسلم لیگ( ن)کے کارکنوں کو قدرے حو صلہ دیا لیکن یہ ایک ہاری ہوئی جنگ کا آخری منظر تھا جس کا مقصد شدید نقصان سے خود کو محفوظ رکھنا تھا۔

طاقتور مراکز کے اشارے،عدلیہ کا ایکٹیو ازم ،میڈیا کی مخالفانہ یلغارسب سچ ہے لیکن انتخا بات میں ایک ماہ تک انتخابی جلسوں سے میاں محمد نواز شریف کا غیر حا ضرہونا در اصل سب سے زیادہ مہلک وار تھا جس نے مسلم لیگ (ن) کو نیم بسمل کر دیا۔مسلم لیگ کی انتخابی مہم کو چلانا میاں شہباز شریف کے بس کی بات نہیں تھی۔ جو شخص مسلم لیگ (ن) کے احتجاجی جلوس کو کئی گھنٹو ں تک لاہور کی سڑکوں پر بلا مقصد گھماتا رہے اس کی قائدانہ صلاحیتوں کے بارے میں کیا کہا جا سکتا ہے؟جسے جہاز لینڈ کرنے سے قبل ائر پورٹ پر ہونا چائیے تھا وہ میاں محمد نواز شریف کو ہتھکڑیاں پہنائے جانے کے بعد بھی ائر پورٹ نہ پہنچ سکاتو اس سے وہی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے جو زبان زدہ خاص و عام ہے ۔اس کے ذہن میں کیا تھا ابھی تک اس کی وضاحت نہیں آئی ۔اسے مسلم لیگ (ن) کا مخصوص کلچر کہہ کر جان نہیں چھڑائی جا سکتی کیونکہ میاں محمد نواز شریف نے اس کلچر کو بدل دیا ہے ۔اب مسلم لیگ (ن) اسٹیبلشمنٹ کا دم چھلہ نہیں بلکہ ایک ایسی جماعت ہے جو آئین و قانون کی خاطر کسی بھی قربانی کا سامنا کر سکتی ہے۔

اپنی بیٹی کی انگلی پکڑ کر اڈیالہ جیل کی چار دیواری کے اندر مقید ہو جانا اسی جارحانہ انداز ِ سیاست کا عکاس ہے۔ یہ بڑی ہی غیر معمولی بات ہے کہ کوئی شخص اپنی لختِ جگر کے ساتھ جیل کی چار دیواری کا انتخاب کرے ۔ایک ایسی دنیا جہاں پر ایک مکہ بازآمر اپنی جان بچانے کی خاطر دوسرے ملک میں پناہ گزین ہوجائے لیکن اس کے مقابل ایک عوامی قائد آئین و قانون کی سربلندی کی خاطر جیل کی دیواروں کو گلے سے لگا لے تو یقین ہو جانا چائیے کہ میاں محمد نواز شریف کو ڈرایا اور دبایا نہیں جا سکتا۔ان کے نظریات سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن ان کے عزم پر سوال نہیں اٹھا یا جا سکتا۔ اس وقت عمران خان پاکستانی قوم کے نا خدا ہیں اور قوم اپنے ان تمام خوا بوں کی تکمیل چاہتی ہے جھنیں انھوں نے ان کی آنکھوں کا سرمہ بنا رکھا ہے ۔خواب دکھانا آسان ہوتا ہے لیکن ان کی تعبیر بڑی کٹھن ہوتی ہے۔خونِ جگر دیں گے تو گلشن نکھرے گا ورنہ وہی رونا دھونا ہوگا ۔ کیا عمران خان عوام کے خوابوں کو تعبیر بخش سکیں گے یا محض بیانات،الزامات اور نعروں کا سرمہ لگا کر ان کی موجودہ بینائی بھی اچک لیں گے؟مہنگائی کی وجہ سے یہ سرمہ پہلے ہی شفاء کی بجائے روگ بنتا جا رہا ہے۔آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
corrupt government nation power public Tariq Hussain Butt Shan World اقتدار حکومت دنیا عوام قوم کرپٹ
Kashmir Black Day
Previous Post سفارتخانہ اسلامی جموریہ پاکستان کویت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ کشمیر کی تقریب
Next Post پاکستان اور بھارت ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے مشترکہ فاتح قرار
Pakistan vs India

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close