Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خاتون اول

January 22, 2019January 22, 2019 0 1 min read
Zubaida Khatoon
Zubaida Khatoon
Zubaida Khatoon

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

طاقت اقتدار کا حصول انسانی فطرت کا خوفناک ترین رنگ ہے جس کو بھی اقتدار کا حاصل ہو جائے اور وہ اقتدار کے چوبارے پر براجمان ہو جائے تو زیادہ تر انسان خود کو زمینی خدا سمجھ کر انسانوں کو جانوروں کے ریوڑ سمجھ کر ہانکتا شروع کر دیتا ہے ‘اقتدار کے جھولے پر سوار ایسے بے عقل حکمران سمجھتے ہیں کہ میں ہی پہلا اور آخر ی حکمران اِس دھرتی پر آیا ہوں ‘ جو اقتدار مجھے نصیب ہوا ہے اِس کا اہل صرف اور صرف میں ہی تھا ‘ وہ یہ بھی بھول جاتا ہے کہ جس مٹی سے اُس کی تخلیق ہو ئی باقی انسان بھی اُسی مٹی سے بنتے ہیں لہٰذا دھرتی پر آنے والا ہر مشت ِ غبار چاہے وہ بادشاہ ہو یا گدا گر’ پیغمبر ولی تما م فانی کے جسم گردش شب و روز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر بڑھاپے اور پھر موت کے گھاٹ اُتر جاتے ہیں ‘ جب بھی کو ئی انسان اقتدار پر قبضہ جماتا ہے تو وہ اِس غلط فہمی کا شکار ہو جاتا ہے کہ میری جسمانی ساخت اندرونی نظام اب باقی انسانوں سے مختلف اور ابدی ہو گئے ہیں۔

اب میرے اقتدار اور جسم کو کبھی فنا نہیں ہو نا اب میں ہی روز قیامت تک زندہ جوان اور صاحب اقتدار رہوں گا ‘ اِس نشے کے بعد پھر ایسا صاحب اقتدار انسان کی بجائے خود کو زمینی خدا سمجھنا شروع کردیتا ہے حکمران کے اِس فضول خیال کو اُس کے حواری میراثی بھی پر موٹ کرتے ہیں کہ جہاں پناہ اب ماضی حال مستقبل کے اکلوتے بادشاہ ہیں جس کو کبھی ناکامی نہیں ہو گی ‘ پھر میراثیوں کا یہ لشکر بادشاہ وقت کی رہی سہی عقل بھی برباد کر دیتا ہے ‘ جب بادشاہ وقت خود کو زمینی خدا سمجھنا شروع کر تا ہے تو اُس وقت اگر تو حکمران کی بیگم صاحبہ نیک ہو تو بادشاہ کو حقیقت کا آئینہ دکھا کر صراطِ مستقیم پر چلانے کی کو شش کر تی ہے لیکن اگر خاتون اول کو بھی اقتدار کے جھولوں کا نشہ چڑھ جائے تو پھر تو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی بربادی مقدر میںلکھ دی جاتی ہے جب اقتدار کے نشے کی لت خاتون اول کو بھی لگ جائے تو پھر اللہ ہی حافظ ہو تا ہے۔

کیونکہ حکمران صاحب تو میراثیوں مدح خواہوں کے لشکر میں اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتاہے اِن میراثیوں کا ایک گروپ خاتون اول کے تلوے بھی چاٹنے شروع کر دیتا ہے پھر اُسے بھی ہو ش اُس وقت آتا ہے جب اقتدار کا سورج غروب ہو کر اقتدار کا پرندہ کسی دوسرے کے سر پر حکمران کا تاج رکھ دیتا ہے ‘ خوش قسمت ہو تے ہیں وہ حکمران اور خاتون اول جو اقتدار کے چوبارے پر بھی خوف خدا کی نعمت سے سرفراز ہوتے ہیں اِیسے ہی لوگ پھر تاریخ کے اوراق میں قیامت تک کے لیے امر ہو جاتے ہیں ‘ دوسری صدی کا مشہور واقعہ جب اسلامی حکمران ہارون الرشید تھا ‘ دنیا میں اسلامی مملکت کی حدود سینکڑوں میلوں پر پھیل چکی تھی اُسی زمانے میں حج کر نے کے لیے بادشاہ کی لاڈلی ملکہ زبیدہ بھی مکہ تشریف لائیں میدان عرفات میں دنیا جہان کے آئے ہوئے حاجیوں کو پانی کی کمی کا شکار دیکھا تو ارادہ کیا اپنے اخراجات سے ایک عظیم الشان نہر کھو د دی جائے ‘ یہ خیال ایک نیک خاتون اول کے دل میں ہی آسکتا تھا ملکہ زبیدہ ہارون کی چچا زاد بہن تھیں ‘ نہایت ذہین اور خدا ترس تھیں جب جوان ہونے پر خلیفہ ہارون الرشید سے شادی ہو ئی تو ہارون رشید نے پچاس ملین درہم لوگوں میں خرچ کئے ملکہ کا قرآن پاک سے عشق کا یہ عالم تھا کہ ایک سو نوکرانیاں تھیں جن کو قرآن پاک یاد تھا وہ ہر وقت ملکہ کے محل میں اپنی ترنم آواز سے قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف رہتیں اُن کے محل سے ہر وقت قرآنی آیا ت کے چشمے پھوٹتے رہتے۔

مکہ مدینہ کے لوگوں سے بہت محبت کرتی تھیں ہر سال حج کے موقع پر بے تحاشا اشرفیاں لوگوں ضرورت مند وں کی خدمت میں ارسال کرتیں ‘ حج کے موقع پر جب حاجیوں کو پانی کے لیے ٹرپتے دیکھا کو فیصلہ کیا ایک نہر کھودی جائے جس کے پانی سے حاجی اپنی ضرورتیں آسانی سے پوری کر سکیں اس کام کے لیے دنیا بھر سے انجینئر بلائے گئے تو طے یہ پایا کہ مکہ مکرمہ سے پینسٹھ کلومیٹر شمال مشرق میں وادی حنین کے جبال طائو سے نہر نکالی جائے ‘ منی کے جنوب میں ایک بڑا تالاب تیار کیا جائے جس میں بارش کا پانی اکٹھا کیا جائے پھر وہاں سے ایک چھوٹی نہر مکہ معظمہ کی طرف دوسری میدان عرفات میںمسجد نمرہ تک لے جائی جائے خاتون اول ملکہ زبیدہ کو چونکہ قرآن پاک سے عشق تھا اِس لیے انسانوں کی چھوٹی سے چھوٹی تکلیف پر بھی تڑپ اٹھتیں جب اہل مکہ اور حاجیوں کو پانی کے لیے پریشان دیکھاتو ٹرپ اٹھیں کہ کیا جائے کہ حاجیوں یعنی اللہ کے مہمانوں کی پیاس اور پانی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے ‘ جب ماہرین اکٹھے ہو گئے تو انہوں نے ملکہ کو اِس عظیم خدمت خلق کے کام سے روکنے کی بہت کو شش کی کہ کئی کلو میڑ تک سنگلاخ چٹانوں بلند و بالا پہاڑوں کو کاٹنا پڑے گا دشوار گزاری بلندی پر جانا ہی ناممکن ہے جا کر بلندی پر کام کر نا تو اُس سے بھی مشکل کام ہے اِس پر بہت زیادہ خر چ آئے گا یہ ایک ناممکن کام ہے ملکہ عالیہ جس کا خواب آپ دیکھ رہی ہیں اِس دشوار ترین ناممکن کام کے لیے ہزاروں مزدورں کی ضرورت ہے جو دن رات کئی مہینے کام کریں تو شائد یہ کام ممکن ہو سکے۔

دشوار ترین نشیب و فراز اور پہاڑوں کو کاٹنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے اور اگر ہم ہزاروں مزدوروں اور مستریوں کو اِس کام پر بھی لگا دیں تو مزدور اِس کام کے لیے بہت زیادہ مزدوری مانگیں گے اِس طرح شاہی خزانے کے خالی ہو جانے کا خطرہ بھی ہو گا ‘ کیا ملکہ عالیہ اپنے نہر کے خواب کو پورا کرنے کے لیے شاہی خزانے کو اِس کام کی تکمیل کے لیے خالی کر نے کا خطرہ مول لے سکتی ہیں ‘ یہاں پر اگر کوئی آج کی خاتون اول ہو تی تو یقینا باز آجاتی یا کو ئی اور سستا طریقہ تلاش کر نے کا مشورہ دیتی لیکن جن کی ترجیح اول خدا ہو جن کے جسم کی پور پور خدا کے رنگ اور خوف میں رنگی ہو وہ خدا کی مخلوق سے بھی اُسی طرح ہی پیار کر تے ہیں ‘ تاریخ انسانی کے ہر دور میںصاحب اقتدارکی مداح صرائی کے لیے دنیا جہاں کے چرب زبان کوچہ اقتدار میں بستر لگا لیتے ہیں جن کا ایک ہی کام ہو تا ہے کہ ہر وقت بادشاہ اور خاتون اول کی بے جا تعریفیں کی جائیں انہیں پہلا اور آخری حکمران ثابت کرنا کہ روئے زمین پر آپ جیسا بادشاہ نہ تو کوئی آیا اور نہ ہی آئے گا۔

اقتدار کے کوٹھے پر براجمان حکمران اور خاتون اول ایسے میراثیوں کی باتوں میں آخر اوٹ پٹانگ حرکتیں اور کام کر تے ہیں ‘ یہ میراثیوں کے جتھے اِن کے عام کاموں کو بڑھا چڑھا کر بیان کر تے ہیں اِن میراثیوں کے ماضی کا اگر ریکارڈ اکٹھا کیا جائے تو یہ ہر دور میں اقتدار کی غلام گردشوں میں صاحبان اقتدار کے جوتوں کو پالش کر تے نظر آتے ہیں ‘جیسے ہی ہوائوں کا رخ بدلتے دیکھتے ہیں تو آنے والے حکمرانوں کے جوتے چاٹتے نظر آتے ہیں اِسی طرح ملکہ زبیدہ کو بھی کاریگروں نے بہت روکا لیکن ملکہ نے تاریخی جملہ بولا آپ نہر کھودنے کاکام شروع کریں خواہ کلہاڑے کی ایک ایک ضرب پر سونے کا دینار خرچہ آئے میں دوں گی۔

اِسطرح ملکہ کے چٹانی ارادے کے بعد نہر کا عظیم الشان کام شروع ہو گیا شدید مشکلات کے بعد آخر کار یہ عجوبہ روز کاز کام یعنی نہر زبیدہ تیار ہو گئی تو منتظمین اور نگران حضرات نے اخراجات کی تفصیلات کاغذات ملکہ کو پیش کئے اس وقت ملکہ دریائے دجلہ کے کنارے اپنے محل میں تھیں ملکہ نے تمام کاغذات پکڑے انہیں کھول کر دیکھے بغیر کہ کتنا خرچہ آیا ہے کاغذات پرزے پرزے کر کے دریا کی موجوں کے حوالے کر دئیے تشکر آمیز نظروں سے آسمان کی طرف دیکھا اور بولیں اے پروردگار مجھے دنیا میں کو ئی حساب کتاب نہیں لینا تو اے رحمن رحیم روز قیامت کے دن مجھ سے حساب نہ لینا ۔ اِس طرح خاتون اول ملکہ زبیدہ نے حجاج کرام کی خدمت کر کے خود کو تاریخ کے اوراق میں امر کر لیا۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

Share this:
Tags:
Future Islam nature power ruler woman World اسلام اقتدار حکمران خاتون دنیا طاقت مستقبل
Pakistani TV Channels
Previous Post سیاہ رات نہیں لیتی نام ڈھلنے کا
Next Post وزیر باتدبیر کراچی کے مسائل پر توجہ دیں
Fawad Chaudhry

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close