Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نماز تروایح روزہ دار کے سر کا تاج

June 14, 2016 0 1 min read
Namaz e Taraweeh
Namaz e Taraweeh
Namaz e Taraweeh

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
نماز تراویح پڑھئے اللہ اوراس کے رسول ۖکی رحمتیں اپنے دامن میں سمیٹیے حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریمۖنے ارشادفرمایا جوشخص صدق ودل اوراعتقادصحیح کے ساتھ رمضان میں قیام کرے یعنی تراویح پڑھے اسکے اگلے سب گناہ بخش دیے جاتے ہیں ۔مسلم شریفحضرت عبدالرحمٰن بن عوف رسول اللہۖسے روایت کرتے ہیں کہ آقاۖنے رمضان المبارک کاذکرفرمایاتوسب مہینوں پراسے فضیلت دی بعدازاں آپۖنے فرمایاجوشخص ایمان اورحصول ِ ثواب کی نیت سے رمضان کی راتوں میں قیام کرتاہے تووہ گناہوں سے یوں پاک وصاف ہوجاتاہے جیسے وہ اس دن تھاجب اسے اس کی ماں نے جنم دیاتھا۔ایک اورروایت میں ہے کہ حضورنبی کریمۖنے فرمایابے شک اللہ تعالیٰ نے رمضان کے روزے فرض کیے ہیں اورمیں نے تمہارے لیے اس کے قیام (نمازتراویح)کوسنت قراردیاہے لہذاجوشخص ایمان اورحصول ثواب کی نیت کے ساتھ ماہِ رمضان کے دنوں میں روزے رکھتاہے اورراتوں میں قیام کرتاہے وہ گناہوں سے یوں پاک وصاف ہوجاتاہے جیسے وہ اس دن تھاجب اسے اس کی ماں نے جنم دیاتھا۔(نسائی ،ابن ماجہ)

رمضان المبارک میں جتنی بھی عبادت کی جائے کم ہے اس مہینہ میں نفلی عبادت کاثواب فرض کے برابراورفرض کاثواب سترسے سات سوگنا تک ملتاہے ۔اس لئے اس ماہِ مبارک میں نفلی عبادت کوزیادہ بجالانے کی اہمیت پرزوردیاگیاہے جس میں ایک نمازتراویح بھی ہے ۔جو رمضان المبارک کے مہینہ میں عشاء کی نمازکے بعدپڑھی جاتی ہے اس کاتعلق صرف رمضان ہی سے ہے اگراسے رمضان کے علاوہ دوسرے دنوں میں پڑھاجائے تووہ نفل نمازکہلائے گی تروایح نہیں ۔ حضرت لیث نے بیان فرمایا”رمضان کی راتوں میں نمازباجماعت کانام تراویح اس لئے رکھاگیاکہ جب لوگوں نے جماعت کے ساتھ تراویح پڑھناشروع کیں تووہ ہرچاررکعت کے بعداتنی دیرآرام کرتے تھے کہ اتنی دیرمیں چاررکعت پڑھی جاسکیں ۔تروایح کے معنی آرام والی نمازکے ہیں کیونکہ اس میں ہرچاررکعت کے بعدتھوڑی دیرآرام کیاجاتاہے یہ بیس رکعت نمازپورے رمضان میں پڑھناسنت ہے کہ حضورۖنے اس کوپڑھا اورپسندبھی فرمایا۔اس لئے وہ لوگ عبرت حاصل کریں جوچاریاچھ روزنمازتروایح پڑھ کرباقی پورے مہینے میں تراویح نہیں پڑھتے۔

ام المومنین سیدتناحضرت عائشة الصدیقہ سے مروی ہے کہ ایک رات رسول اللہۖنے مسجدمیں (نفل)نمازپڑھی تولوگوں نے بھی آپۖکے ساتھ نمازپڑھی پھرآپۖنے اگلی رات نمازپڑھی تواورزیادہ لوگ جمع ہوگئے پھرتیسری یاچوتھی رات بھی لوگ اکٹھے ہوئے لیکن آقاۖان کی طرف تشریف نہ لائے جب صبح ہوئی توفرمایامیں نے دیکھاجوتم نے کیااورمجھے تمہارے پاس (نمازپڑھانے کے لئے )آنے سے صرف اس اندیشہ نے روکاکہ یہ تم پرفرض کردی جائے گی اوریہ رمضا ن المبارک کاواقعہ ہے ۔(متفق علیہ) امام ابن خزیمہ اورامام ابن حبان نے ان الفاظ کااضافہ کیاہے اورحضورنبی کریمۖانہیں قیام رمضان (تراویح)کی رغبت دلایاکرتے تھے لیکن حکماًنہیں فرماتے تھے چنانچہ (ترغیب کے لئے)فرماتے کہ جوشخص رمضان المبارک میں ایمان اورثواب کی نیت کے ساتھ قیام کرتاہے تواسکے سابقہ تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں پھرآقاۖکے وصال مبارک تک قیام رمضان کی یہی صورت برقراررہی اوریہی خلافت ابوبکرصدیق اورخلافت عمرفاروقکے اوائل دورتک جاری رہی یہاں تک کہ حضرت عمر نے انہیں حضرت ابی بن کعب کی اقتداء میں جمع کردیااوروہ انہیں نمازِتراویح پڑھایاکرتے تھے لہذایہ وہ ابتدائی زمانہ ہے جب لوگ نمازتروایح کے لئے باجماعت اکٹھے ہوتے تھے ۔امام عسقلانی نے التلخیص میں بیان کیاہے کہ حضورۖنے لوگوں کودوراتیں 20رکعت نمازتراویح پڑھائی جب تیسری رات لوگ پھرجمع ہوگئے توآپۖنے ان کی طرف حجرہ مبارک سے باہرتشریف نہیں لائے پھرصبح آپۖنے فرمایامجھے اندیشہ ہواکہ نمازتراویح تم پرفرض کردی جائے گی لیکن تم اسکی طاقت نہ رکھوگے۔

Hazrat Mohammad PBUH
Hazrat Mohammad PBUH

حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایاحضورنبی کریمۖحجرہ مبارک سے باہرتشریف لائے توآپۖنے دیکھاکہ رمضان المبارک میں لوگ مسجدکے ایک گوشہ میں نمازپڑھ رہے تھے آپۖنے دریافت فرمایایہ کون ہیں عرض کیاگیایہ وہ لوگ ہیں جنہیں قرآن پاک یادنہیں اورحضرت ابی بن کعب نمازپڑھتے ہیں اوریہ لوگ ان کی اقتداء میں نمازپڑھتے ہیں توحضورۖنے فرمایاانہوں نے درست کیااورکتناہی اچھاعمل ہے جوانہوں نے کیا۔(ابودائود)بیہقی کی ایک روایت میں ہے فرمایاانہوں نے کتنااحسن اقدام یاکتنااچھاعمل کیااوران کے اس عمل کوحضورنبی اکرمۖنے ناپسندنہیں فرمایا۔(بیہقی) نمازتراویح ایک اہم عبادت ہے جس میں نہ صرف روحانی وجسمانی فوائدحاصل ہوتے ہیں۔بلکہ ہررات عشاء کی نمازکے بعدمسلمانوں کابڑی تعدادمیں رات گئے تک اللہ رب العزت کی عبادت میں اجتماعی شرکت کرنااتفاق واتحاداوراللہ پاک کی خوشنودی کاباعث بنتاہے ۔ اس نمازمیں روزہ کی طرح صبرواستقامت کامظاہرہ کرناہوتاہے جواللہ پاک کوبہت پسندہے جس طرح روزہ میں کچھ بھوک پیاس ہوتو اسے برداشت کرنے کاحکم دیاگیاہے اسی طرح نمازتروایح میں نیندکی کیفیت اورتھکاوٹ پرقابورکھاجائے اورذوق وشوق سے نمازِتراویح اداکی جائے بلکہ اسے بوجھ نہ سمجھاجائے۔اگرتراویح کی نمازمیں دقت(تکلیف) بھی ہوتواسکواحسن طریقے سے برداشت کرناچاہیے ۔ نمازتروایح کی بہت بڑی فضیلت ہے اس سے محروم نہیں رہناچاہیے۔

تراویح کی ابتداء خودنبی کریمۖنے کی اوراس کوجماعت سے اداکرکے اس کے پڑھنے کاطریقہ بھی سکھادیادو،چاردن کے اس عمل کے بعدآپۖنے اس کوسب کے ساتھ مل کرنہ پڑھاپھرصحابہ کرام علہیم الرضوان الگ الگ پڑھتے رہے ۔یہ طریقہ خلیفہ اوّل امیرالمومنین حضرت ابوبکرصدیق کے زمانہ میں بھی جاری رہااورپھرخلیفہ ثانی حضرت عمرفاروق کی خلافت کے ابتدائی زمانہ میں بھی ایساہوتارہا۔چونکہ امیرالمومنین حضرت عمرفاروق نے اپنے زمانہ میں شریعت کے تمام احکام میں ایک نظم پیداکیااورہرچیزپرحضورۖکی منشاء کے مطابق آپ عمل کرانے کی کوشش کرتے تھے ۔حضرت عبدالرحمن بن عبدالقاری روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے ساتھ رمضان المبارک کی ایک رات مسجدکی طرف نکلاتولوگ متفرق تھے کوئی تنہانمازپڑھ رہاتھااورکسی کی اقتداء میں ایک گروہ نمازپڑھ رہاتھا

حضرت عمر نے فرمایامیرے خیال میں انہیں ایک قاری کے پیچھے جمع کردوں تواچھاہوگاپس انہوں نے حضرت ابی بن کعب کے پیچھے سب کوجمع کردیاپھرمیں ایک اوررات ان کے ساتھ نکلااورلوگ ایک امام کے پیچھے نمازپڑھ رہے تھے حضرت عمر نے( انہیں دیکھ کر)فرمایایہ کتنی اچھی بدعت ہے اورجولوگ اس نماز(تراویح) سے سورہے ہیں وہ نمازاداکرنیوالوں سے زیادہ بہترہیں اوراس سے ان کی مرادوہ لوگ تھے (جورات کوجلدی سوکر)رات کے پچھلے پہرمیں نمازاداکرتے تھے اورتراویح اداکرنیوالے لوگ رات کے پہلے پہرمیں نمازاداکرتے تھے۔(بخاری)حضرت جابربن عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمۖرمضان المبارک کی ایک رات تشریف لائے لوگوں کوچاررکعت فرض،بیس رکعات نماز (تراویح ) اورتین رکعت وترپڑھائی (تاریخ جرجان لحافظ حمزة بن یوسف السھمی)

ALLAH
ALLAH

تراویح نبی کریمۖکی سنت مبارکہ ہے اوراگراس کاثبوت حضورۖسے نہ ہوتاتب بھی حضرت عمر کااس کوقائم کرناہی اسکے سنت ہونے کے لئے کافی ہوتا۔کیونکہ میرے پیارے نبیۖکافرمان عالی شان ہے میرے اصحاب ستاروںکی طرح ہیں تم جس کی پیروی کروگے ہدایت پاجائوگے ۔مزیدفرمایاتم عمل کرومیری سنت اورمیرے خلفاء راشدین کی سنت پرجوہدایت یافتہ ہیں ۔رمضان کے پورے مہینہ میں تراویح کاپابندی کے ساتھ اداکرنامردوعورت دونوں کیلئے سنت مئوکدہ ہے بلاعذرشرعی اسکوچھوڑناسخت گناہ ہے مردوں کاجماعت کے ساتھ اداکرناافضل ہے ۔پابندی کے ساتھ نمازتراویح اداکرنے پراجروثواب کے علاوہ دوسرے فائدے بھی ہیں مثلاًدن بھرکی بھوک پیاس کے بعدافطارکے وقت کھاناکھانے سے طبیعت پرجوبھاری پن ہوتاہے نمازتراویح کے بعدوہ نہیں رہتا۔تیزمعدہ ہلکاہوکرسحری کا کھاناقبول کرنے کے لئے تیارہوجاتاہے۔حضرت عبداللہ بن عباس سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہۖرمضان شریف میں وتروں کے علاوہ 20رکعت نماز(تراویح )ادافرماتے تھے۔(مصنف ابن شیبہ جلد٢)

جمہورکامذہب یہی ہے کہ تراویح کی بیس رکعتیں ہیں اوریہی احادیث سے ثابت ہے حضرت سائب بن یزید سے روایت ہے کہ لوگ فاروق اعظم کے زمانہ میں بیس رکعتیں پڑھاکرتے تھے اورعثمان وعلیکے عہدمیں بھی یونہی تھا۔(بیہقی) حضرت یزیدبن رومان سے روایت ہے کہ حضرت عمربن خطاب کے زمانہ خلافت میں لوگ (بشمول وتر)23رکعت پڑھتے تھے ۔(اخرجہ مالک فی الموطا)حضرت یحییٰ بن سعید سے مروی ہے کہ حضر ت عمربن خطاب نے ایک شخص کوحکم دیاکہ وہ لوگوں کو 20 رکعت نمازتراویح پڑھائے۔(ابن شیبہ)حضرت ابوعبدالرحمٰن سلمی حضرت علی المرتضیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی نے رمضان شریف میں قاریوں کوبلایااوران میں سے ایک شخص کوحکم دیاکہ وہ لوگوں کو20رکعت نمازتروایح پڑھائے اورحضرت علی وتر پڑھاتے تھے۔ (بیہقی شریف)حضرت ابوالحسنائ سے مروی ہے کہ حضرت علی نے ایک شخص کوحکم دیاکہ وہ رمضان المبارک میں لوگوں کو 20رکعت نمازپڑھائے ۔(ابن ابی شیبہ )حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت عمربن خطاب نے لوگوں کوماہِ رمضان میں تروایح کے لئے اکٹھاکیامردوں کوحضرت ابی بن کعب اورعورتوں کوحضرت سلیمان بن حشمہ تروایح پڑھاتے ۔(بیہقی)

حضرت سائب بن یزیدنے بیان کیاکہ ہم حضرت عمر کے زمانہ میں فجرکے قریب تراویح سے فارغ ہوتے تھے اورہم بشمول وتر23رکعت پڑھتے تھے ۔(رواہ عبدالرزاق)امام ابوعیسیٰ ترمذی نے اپنی سنن میں فرمایااکثراہل علم کامذہب بیس رکعت تراویح ہے جوکہ حضرت علی حضرت عمر اورحضورنبی کریمۖکے دیگراصحاب سے مروی ہے اوریہی (کبارتابعین )سفیان ثوری،عبداللہ بن مبارک اورامام شافعی کاقول ہے اورامام شافعی نے فرمایامیں نے اپنے شہرمکہ میں (اہل علم)کوبیس رکعت تراویح پڑھتے پایا۔(ترمذی شریف)

Ramzan Kareem
Ramzan Kareem

حضرت سائب بن یزیدسے مروی ہے انہوں نے بیان کیاکہ حضرت عمربن خطاب کے عہدمیں صحابہ کرام علہیم الرضوان ماہ رمضان میں بیس رکعت تراویح پڑھتے تھے اوران میں سوآیات والی سورتیں پڑہتے تھے اورحضرت عثمان کے عہدمیں شدت ِ قیام کی وجہ سے وہ اپنی لاٹھیوں سے ٹیک لگاتے تھے ۔(بیہقی)حضرت حسن بصری سے مروی ہے کہ حضرت عمربن خطاب نے لوگوں کوحضرت ابی بن کعب کی اقتداء میں قیام رمضان کے لئے اکٹھاکیاتووہ انہیں بیس تروایح پڑھاتے تھے ۔(عسقلانی فی تلخیص الحبیر)حضرت عبدالعزیزبن رفیع نے بیان کیاکہ حضر ت ابی بن کعب مدینہ منورہ میں لوگوں کورمضان المبارک میں بیس رکعت تراویح اورتین رکعت وترپڑھاتے تھے ۔(ابن شیبہ)حضرت حارث سے مروی ہے کہ وہ لوگوں کورمضان المبارک کی راتوں میں (نمازتراویح)میں بیس رکعتیں اورتین وترپڑھایاکرتے تھے اوررکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھتے تھے ۔(ابن شیبہ)جلیل القدرتابعی حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں نے (صحابہ اورتابعین جیسے )لوگوں کوبیس رکعات تراویح اورتین رکعات وترپڑھتے پایا۔(مصنف ابن شیبہ )

شیخ ابن تیمیہ نے اپنے فتاویٰ “مجموعہ فتاویٰ”میں کہاکہ ثابت ہواکہ حضرت ابی بن کعب رمضان المبارک میں لوگوں کوبیس رکعت تراویح اورتین وترپڑھاتے تھے تواکثراہل علم نے اسے سنت مانااس لئے کہ وہ مہاجرین اورانصارتمام صحابہ کرام کے درمیان ان کی موجودگی میں قیام کرتے (بیس رکعت پڑھاتے)اوران صحابہ میں سے کبھی بھی کسی نے انہیں نہیں روکا۔الحمدللہ!احادیث مبارکہ کی روشنی میں بیس رکعت نمازتراویح کاثبوت بالکل واضح اورروشن ہوگیاہے۔تمام صحابہ کرام علہیم الرضوان تابعین ، تبع تابعین مستندبزرگان دین کابیس رکعت نمازتراویح پرہمیشہ معمول رہا۔

مسائل تراویح
تراویح میں جماعت سنت کفایہ ہے کہ اگرمسجدمحلہ کے سب لوگ چھوڑدیں گے توسب گناہ گارہوں گے اوراگرکسی ایک نے گھرمیں تنہاپڑھ لی توگناہ گارنہیں مگرجوشخص مقتداہوکہ اسکے ہونے سے جماعت بڑی ہوتی ہے اورچھوڑدے گاتولوگ کم ہوجائیں گے اسے بلاعذرجماعت چھوڑنے کی اجازت نہیں (عالمگیری)٭نابالغ کے پیچھے بالغین کی تروایح نہ ہوگی یہی صحیح ہے (عالمگیری)٭آج کل اکثررواج ہوگیا ہے کہ حافظ کواجرت دے کرتراویح پڑھواتے ہیں یہ ناجائزہے دینے والااورلینے والادونوں گناہ گارہیں اجرت صرف یہی نہیں کہ پیشترمقرر کرلیں کہ یہ لیں گے یہ دیں گے بلکہ اگرمعلوم ہے کہ یہاں کچھ ملتاہے اگرچہ اس سے طے نہ ہواہویہ بھی ناجائزہے ٭تراویح میں ایک بار ختم قرآن کرناسنت ہے لوگوں کی کاہلی کی وجہ سے ترک نہ کیاجائے ٭رمضان شریف میں وترجماعت کے ساتھ پڑھناافضل ہے خواہ اسی امام کے پیچھے جس کے پیچھے عشاء وتراویح پڑھی یادوسرے کے پیچھے(عالمگیری ،درمختار)٭قراء ت اورارکان کی ادامیں جلدی کرنامکروہ ہے اورجتنی ترتیل زیادہ ہوبہترہے یونہی تعوذتسمیہ وطمانیت تسبیح کاچھوڑدینابھی مکروہ ہے (عالمگیری)٭مقتدی کے لئے یہ جائزنہیں کہ بیٹھا رہے جب امام رکوع کرے توکھڑاہوجائے یہ منافقین کاطریقہ ہے ۔٭تراویح اگرفوت ہوئی تواس کی قضاء نہیں بہتریہ ہے کہ تراویح کی بیس رکعتیں دودوکرکے دس سلام کے ساتھ اداکرے۔٭بلاعذرتراویح بیٹھ کرپڑھنامکروہ ہے بلکہ بعض فقہائے کرام کے نزدیک تو ہوتی ہی نہیں ۔(درمختار)اللہ پاک سے دعاگوہوں کہ رب تعالیٰ ہم کوصراط مستقیم کے راستے پرچلنے کی توفیق عطافرمائے ۔اس ماہ مبارک کے صدقے ہمارے تمام گناہ معاف فرمائے ۔آمین

Hafiz Kareem Ullah Chishti
Hafiz Kareem Ullah Chishti

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی

Share this:
Tags:
Fasting God Prayer ramadan اللہ تاج رمضان روزہ قیام نماز
Passenger bus,
Previous Post حب میں مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق، 22 زخمی
Next Post طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ ، 13 افراد زخمی
Torkham border,

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close