Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

قیمتی زمرد کی لاوارث کانیں

January 11, 2015 0 1 min read
Emerald
Swat Valley
Swat Valley

تحریر: سید شہاب الدین
قدرت نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کی وادی سوات کو اپنی بے پناہ فیاضیوں سے نوازاہے ،یہ وادیٔ جہاں اپنے بے پناہ حسن ،قدرتی چشموں،گنگناتے آبشاروں ،شورمچاتے دریائے سوات ،فلک بوس سرسبزوشاداب پہاڑوں اور گھنے جنگلات کے ساتھ ساتھ آب وہوا کو لئے دنیا میں اپنی ثانی نہیں رکھتی اسی طرح اس وادیٔ میں معدنیات کی بھی کوئی کمی نہیں ہے اور اس لحاظ سے بھی قدرت نے اس وادیٔ کو مالال مالا بنادیا ہے۔ اس وادیٔ کے سینے میں جہاں ہزاروں سال قبل مسیح دور کے آثار قدیمہ اور نوادرات محفوظ ہیں وہیں یہاں پر تین قیمتی پتھر زمرد(Emrald)کی کانیں بھی اس وادی کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ان کانوں میں سے سب سے بڑی کان مینگورہ شہر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پرفضامقام فضاگٹ میں واقع ہے،جبکہ دوسری کان تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزئی اور تیسری کان سوات اور شانگلہ کے سنگم پر واقع علاقہ امنے میں ہے ،جن میں سے اس وقت فضاگٹ کی زمردکان میں ایک نجی کمپنی کھدائی کررہی ہے جبکہ دیگر دونوں کانیں ایک طویل عرصے سے بند پڑی ہیں اور ان میں سے چوری چھپی کھدائی کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

زمرد سبز رنگ کا قیمتی پتھر ہے جو عام طور پر زیوارت میں استعمال ہو تا ہے یہ پتھر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں کافی پسند کیا جاتا ہے اور اس کی منڈیاں نہ صرف پاکستان ،بھارت بلکہ چین،سنگاپور اور دیگر ممالک میں قائم ہیں۔ 1956میں ریاست سوات کے دور میں دریافت ہونیوالی قیمتی پتھر زمرد کی کانوں کا شمار دنیا کی بڑی کانوں میں ہوتا ہے تاہم حکومت اور متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی اور بنیادی ڈھانچہ نہ ہونے کے باعث ان ذخائر سے کوئی قابل ذکر منافع حاصل نہیں کیا جار ہاتقریبا چھ کلو میٹر رقبے پر پھیلی ہوئی ان کانوں کی دریافت ریاست سوات کے سابق حکمران میاں گل عبدالحق جہانزیب (والیٔ سوات) کے دور میںمیں ہوئی تھی ۔ زمرد کان کی کانیں ایک وسیع و عریض پہاڑی علاقے میں پھیلی ہوئی ہیں جہاں کان کن قیمتی پتھروں کی تلا ش میں مصروف نظر آتے ہیں۔

فضاگٹ کی زمردکان کے مائننگ انجینئرقیصر خالد کے مطابق یہ کان 182ایکڑاراضی پر مشتمل ہے اور اس میں کوئی 600فٹ سے زیادہ ٹنل نکالے گئے ہیں۔ ان ٹنلوں کو مختلف مقامات پر آپس میں ملا یا گیا ہے ، اسی طرح ہوا کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ سرکنے کی صورت میں مزدوروں کو پہلے سے ہی پتہ چلنے کے لئے سفیدے کی لکڑیاں لگائی گئی ہیں ان کاکہنا ہے کہ وہ اس جدید دور میں بھی روایتی طریقے سے زمردکی کھدائی کرتے ہیں جس سے کسی حدتک نتائج تو مل رہے ہیں لیکن خاطر خواہ فوائد تب ہی حاصل ہوسکتے ہیں جب حکومت انہیں جدید مشینری سمیت کان کے اندرراستوں کے لئے اقدامات کریں تو اس کان میں موجود قیمتی پتھر کے ذخائر کو آسانی کے ساتھ رسائی ممکن ہوسکتی ہے۔اس کان میں کوئی تین سو کے قریب مزدور کام کررہے ہیں لیکن یہ مزدور آج کے اس جدید دور میں بھی پتھر نکالنے کے لئے روایتی طریقے ہی استعمال کررہے ہیں۔

Emerald
Emerald

مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین چار سال سے زمرد کی کان کنی کررہے ہیں کان کے اندر کام کرنا انتہائی کٹھن اور خطرناک بلکہ موت کے ساتھ ٹکر لینا ہے کیونکہ پتھر کے اندر سے سرنگ لگاناآسان کام نہیں ، پتھر نکالنے کیلئے مہارت درکار ہے اور یہاں عام مزدور کام نہیں کرسکتا۔ کھدائی کیلئے ان کے پاس جدید مشینری بھی نہیں ہے ،ایک آدھ مشین موجود ہے لیکن اکثر اوقات بجلی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے مزدور کو پہاڑ چیر نے کیلئے ہاتھوں سے کام کرنا پڑتا ہے ،روایتی طریقوں سے کام کرنے کی وجہ سے نہ صرف وقت زیاد ہ لگتا ہے بلکہ کام بھی مہارت سے نہیں ہوتا جس سے حکومت اور ٹھیکیدار دونوں کو نقصان ہوتا ہے جبکہ مزدور کو بھی اس کی محنت کی خوب مزدوری نہیں مل پاتی ۔

قیمتی پتھر وں کے ماہرحاجی رسول خان کے مطابق زیادہ ترزمرد کے پتھر ایک سے پانچ قیراط کے ہوتے ہیں جس کی قیمت مارکیٹ میں پچاس ہزار ورپے سے لے کر لاکھوں روپے تک ہوتی ہے تاہم قیمت کا دارو مدار پتھر کی کٹائی اور کوالٹی پر ہوتا ہے حکومت نے مینگورہ کی ان کانوں کو ایک مقامی نجی کمپنی کو د س سال کی مدت کیلئے ٹھیکے پر دیا ہوا ہے ،ان کاکہنا ہے کہ سوات کی زمردکان سے روایتی طریقوں سے کھدائی کے باوجود کافی مقدارمیں زمردنکلتے ہیں جن میں بعض ایک پتھر تو لاکھوں روپے کے ہوتے ہیں لیکن افسوس کامقام ہے کہ سوات میں کانیں ہونے کے باوجو دحکومت کی جانب سے یہاں پر تراشنے اور کٹائی کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔اگر حکومت اس حوالے سے دلچسپی کا مظاہرہ کرے تو اس سے نہ صرف سوات میں روزگار کے مواقع بڑھ سکتے ہیں بلکہ سوات کی سیاحت بھی پروان چڑھے گی کیونکہ اس زمرد کے لئے دنیا بھر سے بیوپاری اور پارٹیاں آئیں گی ،جس سے سوات کی معیشت کا پہیہ بھی چل سکتا ہے۔

ستم ظریقی کی انتہا دیکھئے کہ ریاست سوات کے پاکستان میں ادغام کے بعد کسی بھی حکومت نے سوات کی کانوں کی ترقی پر توجہ نہیں دی اور نہ ہی اس کی کھدائی کے لئے موثر اقدامات کئے گئے یہی وجہ تھی کہ یہ کانیں تقریباً 15سال تک بند رہیں جس کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھا نا پڑا ، سوات میں جب طالبان کا دور تھا تو زمرد کان کی یہ کانیں کئی ماہ تک ان کے زیر قبضہ بھی رہیں ، زمرد کی کانوں کی ٹھیکہ دار نجی کمپنی کے ماہرین کے مطابق طالبان کے دور میں ان کانوں میں انتہائی غلط انداز میں کھدائی کے لئے کٹائی کی گئی جس سے بہت بڑ ا نقصان ہوا ہے،سوات میں قیام امن کے بعدا ن تمام کانوں کو بند کردیا گیا اور پھر سے نئی کانیں کھودنی پڑیں جس سے کافی وقت لگا اور رقم بھی خرچ ہوئی۔

سوات میں زمرد کی دریافت کے 50برس بعد بھی ان کانوں میں بنیادی ڈھانچے کا شدید فقدان ہے اور کانوں تک جانے کیلئے سڑک بدستور کچی ہے جس پر چھوٹی گاڑیاں بمشکل جاسکتی ہیں جبکہ کانوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھی کوئی انتظام موجود نہیں، زمرد کان کی کانوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کوئی انتظام موجود نہیں، ان کانوں سے تقریباً چار سو مزدوروں کا روز گار وابستہ ہے تاہم حکومت کی جانب سے ان کان کنوں کو پانی جیسی بنیادی ضروریات بھی میسر نہیں،ماہرین کاکہنا ہے کہ سوات کے زمرد کا شمار دنیا کے چار قیمتی پتھروں میں ہوتا ہے لیکن حکومت اور متعلقہ اداروں کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث ان بیش بہا کانوں کو منافع بخش نہیں بنایا جاسکا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ اگر سوات میں جم ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کے ساتھ مزدوروں اور بیوپاریوں کے لئے تربیتی ادارہ قائم کیا جائے تو اس سے سوات کی زمرد کانوں کو نہ صرف منافع بخش بناکر روزگار قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے بلکہ اس سے علاقے میں روزگار کے مواقع بھی بڑھاجاسکتے ہیں اور ساتھ ہی اس سے سوات کی تباہ حال معیشت کو بھی سہارادیا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ سب کچھ تب ہی ممکن ہے جب اس قوم کو دیانت داراور وطن دوست قیادت نصیب ہوجو زمانہ قریب میں مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن نظر آتا ہے۔

Syed Shahabuddin
Syed Shahabuddin

تحریر: سید شہاب الدین

Share this:
Tags:
abandoned mine pakistan precious پاکستان قیمتی لاوارث
Taliban
Previous Post کالعدم تحریک طالبان کے چار کارندوں کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ
Next Post ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق وکیل کو سپرد خاک کر دیا گیا
Firing

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close