
کابل (جیوڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے اجمل عبید عابدی کو اپنا نیا ترجمان مقرر کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اجمل عبید عابدی کی صدر کا نیا ترجمان مقرر کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عابدی صدر غنی کے اعلیٰ مشیروں میں سے ایک ہیں اور وہ الیکشن کے دوران پالیسی ساز تھے۔
