
آئندہ ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ایم کیو ایم صدارتی امیدوار لانے یا کسی جماعت کے صدارتی امیدوار کی حمایت کا اعلان کرے گی۔ رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہونے والے فیصلے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کوآگاہ کرے گی۔ جس کے بعد الطاف حسین رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کریں گے۔
