پیرس(زاہد مصطفی اعوان )پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صد ر چوہدری ریاض پاپا کی خصوصی دعوت پر صدر ممنون حسین کے قریبی ساتھی اور دوست سعید ہاشمی کی فرانس آمد ۔گار دی ایسٹ سٹیشن پر چیف صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا ،آرگنائزر شمروز الہی گھمن اور سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان نے استقبال کیا ۔بعد ازاں سعید ہاشمی کے اعزاز میں چوہدری ریاض پاپا نے عشائیہ دیا جس میں راجہ یعقوب نائب صدر اور نائب صدر راجہ محمد اقبال بھی موجود تھے ۔


























