
صدر آصف علی زرداری اورنگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے لوڈ شیڈنگ کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیرا عظم نے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے تیل کی خریداری کے لئے فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
صدر مملکت نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام گرمی کے موسم میں سکھ کا سانس لے سکیں۔
