
اسلام آباد (جیوڈیسک) نومنتخب صدرممنون حسین کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ گارڈ آف آنر کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نو منتخب صدر کو سلامی پیش کی۔ ممنون حسین نے گزشتہ روزملک کے 12 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
