
اسلام آباد (جیوڈیسک)سینیٹر فرحت اللہ بابر نے صدارتی ترجمان کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے عہدے کی مدت پوری ہونے پر وہ بھی ترجمان کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔
استعفیٰ صدر آصف علی زرداری کو پیش کیا گیا تھا جو منظور کر لیا گیا۔
