
وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس صبح ساڑھے دس بجے وزیراعظم ہاس میں ہو گا۔ اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم کابینہ ارکان کو دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔ کابینہ کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے کی توثیق بھی کرے گی۔
