Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مجھے ہے حکم اذاں

March 23, 2019 0 1 min read
Christchurch Tragedy – Tribute
Christchurch Tragedy – Tribute
Christchurch Tragedy – Tribute

تحریر : قادر خان یوسف زئی

وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن کے اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمعے کی اذان نیوزی لینڈ میں ٹی وی اور ریڈیو پر براہِ راست نشر کی گئی۔ دو منٹ کی خاموشی اور سب سے بڑھ کر حدیث نبوی ۖ پڑھ کر جو اسلام کا پیغام دیا وہ مثالی تھا۔ نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم نے مسلم امہ کے ساتھ جس طرح اظہار یکجہتی کیا، وہ اس قدر متاثر کن ہے کہ اس کے لیے انہیں جتنا خراجِ تحسین پیش کیا جائے، وہ کم ہے۔ انہوں نے جنونی سفید فام دہشت گرد کے حوالے سے واضح طور پرکہا کہ اس کو شناخت بھی نہیں دی جائے گی۔ دہشت گرد شہرت حاصل کرنا چاہتا تھا، اسے دہشت گرد ہونے کی حیثیت سے شہرت تو مل گئی، لیکن نیوزی لینڈ میں شہداء و زخمیوں کے اہل خانہ نے بھی جس رویے کا اظہار کیا، وہ دنیا بھر کے لیے اسلام کا ایک ایسا پُرامن و سلامتی کا پیام تھا، جس نے نیوزی لینڈ ہی نہیں بلکہ اقوام عالم میں مسلمانوں کو شدت پسند سمجھنے والوں کے سر شرمندگی سے جھکادیے۔ جیسنڈا آرڈرن کا پارلیمنٹ میں خطاب انتہائی متاثر کن و پُرخلوص اور دلی دکھ کا عکاس تھا۔ ان کے سوگواران سے ملنے اور سانحے پر حفاظت نہ کیے جانے پر اظہار ندامت نے ہمارے سر بھی جھکادیے کہ اسلام یہی تو درس دیتا ہے کہ اگر فرات کنارے کوئی کتا بھی بھوکا مرے گا تو ریاست کا حکمراں جواب دہ ہوگا۔

مسلم اکثریتی ممالک نے صرف مذمتی بیانات جاری کیے، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اوراس کے بعد اس طرح مشغول ہوگئے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔ مسلم ممالک میں ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو مسلک، فرقے کی بنیاد پر ماررہا ہے۔ کسی نے یہ نہیں سوچا کہ ان مہاجرین مسلمانوں نے اپنے وطن کو کیوں چھوڑا۔ لاکھوں مسلم، مہاجرین بن کر تکالیف تو سہہ ہی رہے تھے، اب دہشت گردی کا نشانہ بھی بننے لگے ہیں۔ مسلم ممالک کہلانے والوں کے شہریوں نے اپنے وطن کو روزگار کے لیے خیرباد کہا یا پھر اپنے ملک میں جاری بے امنی کے سبب ایسے ممالک گئے، جہاں انہیں اُنہوں نے وہ تحفظ دیا جو مسلم اکثریتی ممالک دینا ہی نہیں چاہتے۔

ہیلو برادر کہہ کر دروازہ کھولنے والے شہید کو علم نہیں تھا کہ وہ دہشت گرد کے لیے اللہ کے گھر کا دروازہ کھول رہا ہے۔ آج نیوزی لینڈ سے ناقابل فراموش واقعات سامنے آرہے ہیں کہ کس طرح مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا۔ کھانے کی کمی پر ایک شہری نے اپیل کی تو سارا شہر امڈ آیا۔ یہاں تک اپیل کرنی پڑی کہ اب کھانے کی ضرورت نہیں۔ کسی خاتون نے کہا کہ اگر کسی مسلم خاتون کو کوئی خوف ہو تو میں اس کے ساتھ جانے کے لیے تیار ہوں۔ زخمیوں و شہداء کے اہل خانہ کے لیے ذاتی حیثیت میں سوشل میڈیا پر مالی امداد کی اپیل ہوئی نہیں تھی کہ لاکھوں ڈالرز کے ڈھیر لگ گئے۔ صحافی جب کسی متاثرہ خاندان سے سوال جواب کرتے ہوئے اُن کا عزم دیکھتے تو آبدیدہ ہوکر گلے لگالیتے۔
پاکستانی شہری آج نیوزی لینڈ کا ہی ہیرو نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہمت و شجاعت کی مثال بن کر ابھرا ہے، جس نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے سفید فام دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کی۔ افغان شہری بہادری کی مثال ثابت ہوا۔ غرض کہ سانحہ? کرائسٹ چرچ نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، جو رہتی دنیا تک قائم رہیں گے۔ لیکن جب میں وطن عزیز پر نظر دوڑاتا ہوں تو نیوزی لینڈ کی مساجد سے مسلمان شہدا کے خون کے دھبے دھوئے بھی نہیں گئے تھے کہ ہمارا میڈیا میوزیکل شوز زورشور سے دکھارہا تھا۔ بڑا عجیب سا یوم سوگ منایا جارہا تھا۔ سانحہ? اے پی ایس پشاور یاد آگیا کہ وہاں معصوم بچّے کے خون سے ہولی کھیلی جارہی تھی تو عظیم لیڈر دھرنے دے رہے تھے۔ مجھے غلام احمد بلور شہید اور غازی میاں افتخار حسین یاد آجاتے ہیں کہ جب بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوتا، وہ سوگواروں کے پاس لمحوں میں پہنچ جاتے تھے۔

میں سب کچھ نہیں لکھ سکتا، کیونکہ میں دہشت گردی کے دل دہلادینے والے ان گنت واقعات دہرانا نہیں چاہتا۔ میرے پاس حسّاس اور بے حس کے درمیان فرق کرنے والے لفظوں کی کمی ہے۔ ہمارے ملک میں کیا کچھ چل رہا ہے اور دنیا میں دہشت گردی کے قدم کس قدر خاموشی کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں، اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ دہشت گردی کے واقعے پر جس طرح نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم نے امریکی صدر کو جھاڑا۔ اس تھپڑ کی گونج پوری دنیا میں سنائی دی۔ آسٹریلیا کے سینیٹر کے متعصبانہ رویے کے خلاف ایک بچّے نے جو ردّعمل دکھایا، وہ ہم سب کے لیے نوشتہ? دیوار ہے کہ دکھ و تکلیف کا بھی کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے غم پر افسردہ ہوں، کیونکہ دہشت گردی کے ہاتھوں اسلام کے نام پر بھینٹ چڑھنے والے خاندانوں کی آہ و بکا دیکھ چکا ہوں، ہر سوال پر بس جواب میں سوال ہوتا کہ میرے بیٹے، میرے بھائی، میرے والد کا قصور کیا تھا۔

مسلمان کہلانے کے دعویداروں نے کلمہ پڑھ کر مسلمانوں کے سر قلم کیے۔ مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند ہندو حکومت اقتدار کے لیے نہتے مسلمانوں کو لہولہان کررہی ہے۔ فلسطین میں یہودی دہشت گرد ظلم و ستم کی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ برما میں روہنگیا مسلمانوں کو زندہ دفن کیا گیا، انہیں گھروں کے ساتھ نذرآتش کردیا گیا، سمندر میں دنیا کی مظلوم ترین اقلیت کے ساتھ رویہ بدھ دہشت گردوں نے ایسا کیا کہ ان کے سانس لینے والے مُردہ جسم کسمپرسی کی حالت میں بس زندہ ہیں۔ یہ سب کے لیے شرمندگی کا سبب ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ دہشت گردوں کی انتہاپسندی کو مزید کیا نام دیا جائے۔

کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ افغانستان، عراق، شام، لبنان، صومالیہ، مصر، یمن اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشت گردی کی کون کون سی قسم رائج ہیں۔ ترکی کے صدر کہتے ہیں کہ مسلمانوں کے لیے جداگانہ یو این او بنانے کی ضرورت ہے۔ او آئی سی میں مسلم امہ کے کون سے مسئلے کا حل نکالا گیا ہے، جو اَب نئی مسلم یو این او کی بات کی جاتی ہے۔ اگر مسلم ممالک باہم برسرپیکار نہ ہوتے تو آج نیوزی لینڈ جیسے اندوہناک سانحات رونما نہ ہوتے۔ لاکھوں مسلم مہاجرین دربدر کی ٹھوکریں نہ کھارہے ہوتے۔ آج نیوزی لینڈ کی وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن اُن کے آنسو نہ پونچھ رہی ہوتیں بلکہ مسلم اکثریتی ممالک کے حکمراں شہدا کے جنازوں میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ جاتے، زخمیوں سے ملتے، ان سے معافی مانگتے کہ مسلمانوں کی باہمی چپقلش و جھوٹی فروعی سیاست کی وجہ سے وہ اپنے وطن سے دُور ہوئے۔ انہیں ان کی مسلم جمہوری ریاست انسانی بنیادی حقوق نہ دینے پر شرمسار ہے۔ خدارا! اب بھی وقت ہے کہ اسلام کی اصل روح کو پہچانیں اور کلائی پر کالی پٹی باندھنے کے بجائے دلوں سے سیاہ میل کدورت و نفرت نکالیں۔ کب تک امت مسلمہ اپنے و دوسروں کے ملک میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھتی رہے گی۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
mosques Prime Minister quiet Shootings solidarity اظہار یکجہتی خاموشی فائرنگ کرائسٹ چرچ مساجد وزیراعظم
23rd March Pakistan Day
Previous Post یوم دفاع ۔۔۔۔۔۔ قومی زبان
Next Post ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے
Mahatir Muhammad

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close