Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وزیراعظم کی وضاحت، رمضان پیکج اور یوم مذمت آتش بازی

May 18, 2016 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : محمد صدیق پرہار
سب کوجس دن کا انتظار تھا وہ دن گزربھی گیا۔اپوزیشن کامطالبہ تھا کہ نوازشریف قومی اسمبلی میں سات سوالوں کے جواب دیں۔بہت سے اس دن کے حوالے سے بہت سی امیدیں لگائے بیٹھے تھے۔بہت سوں نے نہ جانے کیاکیا منصوبے بنارکھے تھے۔وہ سب کے سب دھرے کے دھرے رہ گئے۔وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپنے خاندان کامحصولات کی ادائیگی کاحساب پیش کرکے اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیا ہے، مزید سوالات کرنے کاموقع دیا ہے یاصورت حال واضح کردی ہے اس پرہرایک کاتبصرہ الگ الگ ہے۔قومی اسمبلی میں وزیراعظم نوازشریف نے درست ہی کہا ہے کہ ایسے حالات پیدا کیے گئے کہ ان کاقوم سے خطاب میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ان کاعلان کردہ کمیشن نہ بن سکا۔

وزیراعظم کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے ٹی اوآرزصرف ایک شخص کے گردگھومتے ہیں اوروہ میںہوں۔جس شخص کالاکھوں پیپرزمیں ذکرتک نہیں اس پرٹی اوآرزمیں فردجرم عائد کی گئی۔اپوزیشن صرف نوازشریف کااحتساب چاہتی ہے۔کرپشن کاخاتمہ چاہتی تو سب کے احتساب کامطالبہ کرتی۔پانامہ پیپرزمیں نوازشریف کانام نہیں اس کے بیٹوںکاتو ہے۔وہ کہتے ہیں کہ اللہ کے فضل سے ہمارادامن صاف ہے نوازشریف نے اپنے خاندان کی کاروباری تاریخ اورٹیکس ادائیگیوںکی تفصیلات بتاتے ہوئے خواہش کااظہارکیا کہ ٹیکس چوری کرنے والوں اورقرضے معاف کرانے والوں اصل کہانی بھی سامنے آجائےوزیراعظم نوازشریف کاکہنا ہے کہ مشاورت سے احتساب کاایسا نظام وضع کیا جائے جس پرسب کواعتمادہو۔ایسا ہونا ناممکن تونہیںمشکل ضرور ہے۔

ہرایک یہی چاہتا ہے کہ احتساب ضرورہو مگردوسروںکااس کانہیں۔ہرایک چاہے گا کہ وہ اس کی زدمیں نہ آئے۔ان کاکہنا ہے کہ بات چل نکلی ہے تواب دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوناچاہیے۔یہ صرف نوازشریف ہی نہیں چاہتے بلکہ سب یہی چاہتے ہیں تاہم دوسروں کیلئے چاہتے ہیں۔نوازشریف نے کمیشن کے ٹی اوآرزکیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تجویزبھی دی۔اس کمیٹی کے قیام میںکچھ دن لگ جائیں گے، پھرکمیٹی کے کئی اجلاس ہوں گے، جب تک متفقہ ٹی اوآرزتیارکرے گی تب تک معاملہ ٹھنڈابھی ہوسکتا ہے۔اس سے یہ فائدہ بھی ہوگا کہ کسی کوان ٹی اوآرزپراعتراض بھی نہ ہوگا۔یہ ٹی اوآرزصرف نوازشریف نہیں سب کیلئے ہوں گے۔عمران خان نے وزیراعظم کے خطاب کے بعد خطاب کامنصوبہ بنارکھا تھا اپوزیشن کے بائیکاٹ سے وہ دھرارہ گیا۔

Khursheed Shah
Khursheed Shah

وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن کاواک آئوٹ وزیراعظم کے خلاف تھا یا اس کے حق میں اس کافیصلہ عوام خودکریں۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ وزراعظم کی وضاحت سے سات سوالات ستر ہوگئے ۔وزیراعظم کوبہت بڑاموقع دیا تھا ،پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کوبرابھلاکہنے کی بجائے عوام میں جانے کوترجیح دیں گے۔اب سب سے بڑے جج بیس کروڑ عوام ہوں گے۔عمران خان کاکہنا ہے کہ میاں صاحب سال دوہزارپانچ میں مے فیئرفلیٹس کی خریداری کامعاہدہ دکھائیں۔اگرکوئی غلط کام نہیںکیاتوچھپانے کی کیا ضرورت ہے ،آدھی تقریرمیرے اوپرکردی۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پہلے بھی اپوزیشن کے ہرمطالبے کوتقسیم کیاتھا اوراب بھی ان کامطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ایوان میں آکرجواب دیا ہے۔اپوزیشن کے پاس وزیراعظم کی تقریرکاکوئی جواب نہیں تھا۔اس لیے انہوںنے راہ فراراختیارکیا۔وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوںنے آج انتہائی غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا ہے۔

عمران خان اورخورشیدشاہ کوایوان میں بات کرنی چاہیے تھی۔ خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ حکومت سے دوگنازیادہ وقت ایوان میں اپوزیشن کودیاجائے ،اپوزیشن نے سات سوالات کیے ہم نے اس سے زیادہ جواب دیا ہے اپوزیشن چارلوگوںکے ہتھے چڑھی ہوئی ہے۔طاہرالقادری کہتے ہیں کہ حکمران جب بھی وضاحت کیلئے بولتے ہیں تونئے انکشافات ہوتے ہیں وزیراعظم کے جدہ اوردبئی کی کمائی کے ذرائع قوم نے پہلی بارسنے معاملہ مزیدپیچیدہ ہوگیا۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کواپوزیشن کے سوالوںکاجواب دیباچاہیے تھا۔سراج الحق کاکہنا ہے کہ تقریرمسئلے کاحل نہیں نوازشریف خودکو احتساب کیلئے پیش کریں جن کے نام آف شورکمپنیوںمیں آئے سب کااحتساب ہوناچاہیے چیف جسٹس کمیشن بنائیں ورنہ عوامی عدالت احتساب کرے گی۔ کرپٹ قیادت اتنی ہی خطرناک ہے جتناپاکستان کیلئے بھارت کاایٹم بم۔

حامد سعید کاظمی کہتے ہیں کہ وزیراعظم اپوزیشن کے اعتراضات کاواضح جواب دیں۔ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید،پیپلزپارٹی کے سردارشہا ب الدین، مسلم لیگ ق کے سرداروقاص حسن اورتحریک انصاف کے محمدسبطین خان نے پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرائی ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کے دوران اپوزیشن کی طرف سے پانامہ لیکس کے حوالے سے اٹھائے گئے سات سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیاہے کہ وزیراعظم پاکستان فوری طورپراپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔مولانافضل الرحمن نے نوازشریف کی حمایت کااعلان کیا ہے۔

National Assembly
National Assembly

وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی کمیشن کیلئے ٹی اوآرزکی تیاری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویز دے کراپوزیشن کے اعتراضات کی کنجائش ختم کردی ہے۔اپوزیشن بدعنوانی کے خاتمہ میں سنجیدہ ہے تو پارلیمانی کمیٹی کے قیام میں اپناکردارادارکرے۔اس کمیٹی میںجوٹی اوآرزتیارہوں گے اس سے صرف نوازشریف کے خلاف نہیں سب کے خلاف ہوں گے۔ ان ٹی اوآرزسے نوازشریف کانہیں سب کااحتساب ہوگا۔نوازشریف نے بھی متفقہ ٹی اوآرزکی تیاری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تجویز دیرسے دی ہے۔سپریم کورٹ کواپنے ٹی اوآرزبھیجنے سے پہلے وہ یہی تجویزدے دیتے توسپریم کورٹ سے ایسا جواب نہ آتا جوکمیشن کے حوالے سے آیا ہے۔اب بھی دیرنہیں ہوئی۔اب اس پارلیمانی کمیٹی کاقیام حکومت اوراپوزیشن دونوںکی سنجیدگی پرمنحصر ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے یہ جو کہاہے کہ بات چل نکلی ہے تودودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجاناچاہیے۔اس کاآغازبھی اس پارلیمانی کمیٹی سے ہی ہوگا۔جس طرح نوازشریف نے اپنے خاندان کی کاروباری تاریخ اورٹیکس ادائیگیوںکی تفصیل قومی اسمبلی میں بتائی ہے اسی طرح تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، تمام وزرائ، سیکرٹریز، اپوزیشن لیڈرزسمیت تمام سیاستدان بھی قومی اسمبلی میں اپنے ذرائع آمدنی کی تفصیل وتاریخ، ٹیکس ادائیگیوںکی تفصیل بتائیں۔

مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہنا ہے کہ رمضان المبارک میں سستے آٹے کی فراہمی کیلئے پانچ ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کے ایجنڈے پرعمل پیراہے۔اورعوام کی فلاح وبہبودکیلئے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکومت نے عوام کورمضان المبارک کے دوران حقیقی معنوںمین ریلیف فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے کاخصوصی پیکج دیا ہے۔سستا آٹا نہ صرف رمضان بازاروں بلکہ عام مارکیٹوںمیں بھی دستیاب ہوگا۔جبکہ متعلقہ ایسوسی ایشنز چینی، گھی،مرغی کاگوشت اورانڈے سستے داموں رمضان بازاروںمیں فراہم کریں گی۔رمضان بازاروںمیں صارفین کوچینی، گھی، چکن عام مارکیٹ سے سستے ملیں گے۔رمضان بازاروںمیں زرعی فئیرپرائس شاپس بھی لگائی جائیں گی۔جہاں، پھل ،کھجوریں ،سبزیاں اوردالیں رعایتی نرخوںپردستیاب ہوں گی۔

وزیراعلیٰ کاکہناتھا کہ خلق خداکی خدمت عبادت سے کم نہیں۔گزشتہ برسوںکی طرح رواں برس بھی ہم سب نے مل کرتاریخی رمضان پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچانے ہیں۔رمضان المبارک کے دوران ناجائزمنافع خوری اوردولت کی ہوس میں بعض عناصر اپنے ہم وطنوں کیلئے زحمت کاباعث بن جاتے ہیں۔لیکن میں ذاتی طورپررمضان ریلیف پیکج کی نگرانی کروں گااوراس پیکج کی پائی پائی عام آدمی تک پہنچائیں گے۔تاکہ عام آدمی کوناجائز منافع خوری اورگراں فروشی کے اثرات سے ممکنہ حدتک محفوظ رکھا جاسکے۔شہبازشریف کاکہنا تھا کہ مجھے عوام کامفادسب سے زیادہ عزیز ہے۔کسی کوناجائزمنافع خوری کی آڑمیں عوام کااستحصال نہیںکرنے دوں گا۔رمضان پیکج کے تحت کیے جانے والے تمام اقدامات کاباقاعدگی سے جائزہ لیاجائے گا۔ ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوںکے خلاف بلاامتیازکارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اشیائے ضروریہ کی کوالٹی پرپہلے کبھی سمجھوتہ کیا نہ اب کروںگا۔

Ramzan Bazar
Ramzan Bazar

رمضان المبارک میں عوام الناس کواشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے ہرسال رمضان پیکج کااعلان کیاجاتا ہے۔سستے رمضان بازاراورفیئرپرائس شاپس بھی قائم کی جاتی ہیں۔اس پیکج کے کتنے فیصدثمرات عوام تک پہنچتے ہیں یہ کوئی رازکی بات نہیں سب ہی اس سے واقف ہیں۔ان رمضان بازاروںمیں فراہم کردہ اشیاء کاجومعیارہوتا ہے وہ بھی سب جانتے ہیں۔صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ رمضان پیکج کوناکام بنانے کاآغازپیکج کے اعلان سے بہت پہلے کردیا جاتا ہے۔ہرسال رمضان المبارک سے کم سے کم تین ماہ پہلے قیمتوںمیں بتدریج اضافہ ہوناشروع ہوجاتا ہے۔

رمضان پیکج کاآغازتو رمضان لمبارک سے چندروزپہلے ہوتا ہے۔رمضان پیکج کے آغازسے پہلے ہی ناجائزمنافع خورکروڑوں روپے صارفین کی جیبوںسے نکال چکے ہوتے ہیں۔اس دوران قیمتوںمیں بھی بہت سااضافہ ہوچکاہوتا ہے۔بظاہرتورمضان المبارک میں عام مارکیٹوں اوررمضان بازاروںمیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیںکمی کردی جاتی ہے حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔اس لیے ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ عوام کواشیائے ضروریہ کی سستے اورمقررہ نرخوںپرفراہمی کیلئے نگرانی کاعمل صرف رمضان المبارک ہی نہیں ساراسال جاری رکھاجاناچاہیے۔سال بھراشیائے ضروریہ کی قیمتوںاورمعیارپرکڑی نظررکھی جائے۔تاکہ عوام کوسال بھر معیاری اشیاء سستی اورمقررہ نرخوں پردستیاب ہوسکیں۔رمضان بازارشہری آبادی کے نزدیک ترین لگائے جائیں۔

لیہ شہرمیںرمضان بازارشہری آبادی سے دور لگایا جاتا ہے ہرسال انتظامیہ کی توجہ اس جانب دلائی جاتی ہے تاہم عمل نہیں کیاجاتا۔کہیں عوام میں مشہوریہ بات سچ تونہیں کہ یہ تاجروںکی حکومت ہے اورتاجروں کاہی مفادسوچتی ہے۔کاروباری طبقہ کوقیمتیں بڑھانے اورزیادہ سے زیادہ منافع کمانے کا موقع فراہم کیاجاتا ہے پھر رمضان پیکج میں قیمتوںمیںکمی کااعلان کرکے عوام کوبھی خوش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ایسا نہ ہوتا توصوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ قیمتوںپرکڑی نظررکھتیں اورنرخوںمیں کسی بھی وقت ناجائز اضافہ نہ ہونے دیتیں۔عوام یہ بھی کہتے ہیں کہ سال میں ایک ماہ کاپیکج عوام کیلئے جبکہ گیارہ ماہ کاپیکج کاروباری طبقہ کیلئے ہوتا ہے۔

Shabe Baraat
Shabe Baraat

شب برات اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کیلئے تحفہ ہے۔اس رات میں عبادات کاثواب لاکھ درجے بڑھادیا جاتا ہے۔اس رات کومسلمان زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں۔اللہ پاک سے اپنے گناہوںکی معافی مانگتے ہیں۔چندناعاقبت اندیش لوگوںنے اسے آتش بازی کی رات بنارکھا ہے۔ شب برات سے ایک ماہ پہلے آتش بازی کے سامان کی خریدوفروخت شروع ہوجاتی ہے۔صوبائی حکومت نے آتش بازی کے سامان کی تیاری اورخریدوفروخت پرپابندی لگارکھی ہے۔ اس کے باوجوداس کی تیاری اورخریدوفروخت جاری ہے۔اب شب برات قریب ہے آتش بازی کاسامان بنانے اوربیچنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیںہورہی۔

صرف شب برات کی رات چھاپے مارے جاتے ہیں چندایک بیچنے والے اورچندایک پٹاخے بجانے والے پکڑ لیے جاتے ہیں۔کم سے کم ایک ماہ تک یہ کام ہرسال جاری رہتا ہے کوئی ان کیخلاف کارروائی نہیںکرتا۔آتش بازی کاسا مان تیارکرنے والوں کے خلاف بروقت کارروائی کی جائے تواس وباء پرکسی حدتک قابوپایاجاسکتا ہے شہبازشریف نے ایک سال اس طرف توجہ کی تھی اب وہ بھی اس طرف توجہ نہیں دے رہے۔تنظیم آئمة المساجد جماعت اہلسنت لیہ شہر نے جمعة المبارک تیرہ مئی کو یوم مذمت آتش بازی منایا جس میں علماء کرام نے عوام کوآتش بازی سے دوررہنے اورشب برات کواللہ تعالیٰ کی زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے اوراپنے گناہوںکی معافی مانگنے کی تاکیدکی۔

اب توآتش بازی کے سامان کی تیاری میں مقدس الفاظ کی بے حرمتی بھی ہورہی ہے۔ راقم الحروف کوایک بچے نے آتش بازی میں استعمال ہونے والا ایک کاغذ دیا ہے جس پرکلمہ طیبہ اورپاکستان کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔آتش بازی کاسامان بنانے والوںکیخلاف کارروائی نہ کرنے والے ذمہ داران بھی اس بے حرمتی میں برابرکے شریک ہیں۔

Siddique Prihar
Siddique Prihar

تحریر : محمد صدیق پرہار
siddiqueprihar@gmail.com

Share this:
Tags:
fireworks opposition Prime Minister Ramadan package wait آتش بازی اپوزیشن انتظار رمضان پیکج مذمت وزیراعظم وضاحت
Bacha Jamora
Previous Post بچہ جمورا
Next Post امت کا نیا صلاح الدین ایوبی
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close