
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے قدرتی گیس کی قلت کے بارے میں خبروں کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے۔
کہ قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ گھریلو اور صنعتی صارفین گیس کی قلت سے کم سے کم متاثر ہونے چاہئیں۔
