Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وزیر اعظم عمران خان کا مشن کشمیر عالمی ضمیر جھنجوڑنے میں کامیاب

September 29, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : قادر خان یوسف زئی

اقوام متحدہ کے قیام کے مقاصد میں اقوام عالم کو درپیش مسائل کو حل کرانا ترجیح تھا لیکن اقوام متحدہ کی غیر موثر اقدامات کے سبب دنیا میں بڑے پیمانے پر جنگی و سیاسی معاملات کو خصوصی نکتہ نظر کے تحت دکھا جاتا ہے۔ خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آمرانہ اختیارات حاصل ہیں اور پانچ مستقل اراکین کی اجارہ داری کی وجہ سے کئی تصفیہ طلب مسائل کو اختلافات و ویٹو کے غیر معمولی اختیار کی وجہ سے حل کرنے میں دشواریوں کا سامنا رہتا ہے۔ اقوام متحدہ میں اُن با اثر ممالک کا اثر نفوذ زیادہ ہے جو اقوام متحدہ کو چلانے کے لئے فنڈ زیادہ دیتے ہیں ، خاص طور پر امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ و سلامتی کونسل کو فروعی مفادات کے لئے استعمال کرنے کی روش 191ممالک کے حقوق پر سوالیہ نشان ہے۔27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں چار عالمی امور سمیت مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پیش کیا۔5اگست کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال نے عالمی ذرائع ابلاغ کی بھرپور توجہ حاصل کی ، شملہ معاہدہ اور قرارداد لاہور کے بعد ایک بار پھر عالمی متنازع علاقہ دونوں ممالک کے باہمی تنازع کی نظر دیکھے جانے لگا تھا۔

سلامتی کونسل کے غیر رسمی اجلاس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ اقدامات کو عالمی ذرائع ابلاغ نے خصوصی اہمیت دینا شروع کی اور ایسے نشریاتی ادارے بھی بھارتی اقدامات کے خلاف نمایاں خبریں آرٹیکلز اور انٹرویو دینے لگے ۔ جو ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت پاکستان کی ریاست کے خلاف منفی پروپیگنڈوں میں سر فہرست تھے ۔ لیکن مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین کرفیو ، لاک ڈائون اور کشمیری عوام کو درپیش شدید مشکلات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے اور عالمی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ کشمیر کی عالمی متنازعہ علاقہ کی حیثیت کو بھرپور اور غیر جانبدارنہ طریقے سے اجاگر کیا ۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ آزاد کشمیر پر بھارت کی ممکنہ سازشوں کے حوالے سفارتی ذرائع استعمال کرنا شروع کئے اور سعودی عرب کا خصوصی دورہ بھی کیا ۔ جنرل اسمبلی کے بعد وزیر اعظم چین بھی جائیں گے۔

خاص طور پر اقوام متحدہ کا حالیہ اجلاس اہمیت کا درجہ حاصل کرچکا ہے کیونکہ وزیراعظم نے مودی سرکار کے چہرے پر پڑی نقاب کو نوچ کر عالمی برداری کے سامنے آشکار کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی برداری کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بے حسی و غیر موثر رہنے کے بعد کسی بھی قسم کی اسٹریجک غلطی کا ذمے دار پاکستان نہیں ہوگا ۔ عالمی بردار ی کو یہ بھی باور کرادیا ہے کہ بھارت کو ایک تجارتی منڈی کے طور پر اپنے فروعی مفادات کو اہمت دی ہوئی ہے لیکن جب دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ شروع ہوگی تو کوئی بھی ملک بھارت کی تجارتی منڈی سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا ۔ ہاں یہ ضرور ہے خطے میں امن سے اقوام عالم اپنا فائدے سمیٹ سکے لیکن جنگ کے بعد ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ۔ وزیر اعظم کا ٹھوس موقف اقوام عالم کے ریڈ الرٹ ہے ۔ کیونکہ بھارت کی جانب سے بلا اشتعال کاروائی کا اس بار ایسا جواب دیا جاسکتا ہے جس کی امید بھارت تو کیا پوری دنیا کو بھی نہیں ہو گی۔

ن کشمیر میں عمران خان نے امریکہ میں تھنک ٹینک ‘کونسل فار فارن ریلیشنز’ میں دولتِ مشترکہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ سیشن سے بھی خطاب کیا ۔ ‘کونسل فار فارن ریلیشنز میں خطاب میں عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سمیت کئی اہم عالمی امور پر بھی بات کی لیکن ان کا فوکس مقبوضہ کشمیر پر تھا۔ ان کے خطاب میں یہ کہنا بڑا صائب تھا کہ بھارت انتہا پسند حکومت کی جانب سے جس مسلم نسل کشی کی جا رہی ہے اگر اس پر عالمی اداروں نے اپنا کردار ادا کرنے میں تاخیر کردی تو اس بات کا افسوس ہوگا کہ ‘ بہت دیر کردی’۔ مشن کشمیر میں وزیر اعظم اقوام عالم کو میڈیا کے توسط سے آگاہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بدترین صورتحال کی عکاسی کی کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 51 روز سے 80 لاکھ کشمیری باشندے محصور ہیں جنہیں 9 لاکھ بھارتی افواج نے یرغمال بنا رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرنا ضروری ہے، جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لیے آیا ہوں دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط دکھایا جانا ضروری ہے کہ یہ لوگ گزشتہ 70 سال سے اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیری باشندوں کو استصواب رائے کا حق دیا لیکن بی جے پی کی حکومت نے یک طرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی، مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جارہا ہے، کشمیر کی تمام لیڈر شپ جیل میں ہے، 51 روز سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق خبروں کا بلیک آؤٹ ہے، مسئلہ کشمیر حل کرانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کیوں کہ اقوام متحدہ کی 11 قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا میں کشمیری افراد سے ملاقات ہوئی جن کا اپنے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں، بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، کشمیر کے معاملے پر دنیا بھر کے سربراہان سے ملا اور انہیں مسئلہ کشمیر پیش کیا کہ 80 لاکھ افراد کو جیل میں قید کردیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کیوبا بحران کے بعد تاریخ میں پہلی بار دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے ہیں، خطے میں کشیدگی پیدا ہوچکی، اس بحران کو کم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی لیکن مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹنے تک بھارت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوسکتی۔کشمیر میں قتل عام ہوا تو ذمہ دار عالمی برادری ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے کوئی خیر کی خبر سامنے نہیں آرہی، کشمیریوں کو گھروں سے اٹھایا جارہا ہے لیکن دنیا مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ نہیں کررہی، مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کے رویے سے بہت دکھ ہوا، دنیا کو خبردار کررہا ہوں کہ کرفیو ہٹنے پر مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کا خدشہ ہے اگر قتل عام ہوا تو اس کی ذمہ دار عالمی برادری ہوگی۔مودی حکومت دراصل مسلمانوں کو ہی ختم کرنا چاہتی ہے۔

مودی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ دار ہے اور کشمیر میں بھی ظلم اسی لیے ہورہا ہے کہ وہاں مسلمان بستے ہیں۔ یہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ایک ایسا دو ٹوک موقف اور صورتحال کو سامنے لانا تھا جسے ذرائع ابلاغ انکار نہیں کرسکتا کیونکہ انٹرنیشنل میڈیا یہ سب کچھ خود دیکھ رہا تھا اور بھارتی ہٹ دھرمیوں اور جھوٹ کو رد کرتے ہوئے حقیقی زمینی حقائق کو پیش کررہا تھا ۔ وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ عالمی برداری کے سامنے رکھا ، بھیانک صورتحال سے آگاہ کیا ۔ عالمی برداری بشمول مسلم اکثریتی ممالک کی مجبوریوں سے آگاہی دی اور نوحہ کشمیر پر آواز کو بلند کرتے رہے کیونکہ اس وقت عمران خان تما م تر ملکی مسائل ، تحفظات اور بھارتی دہمکیوںکے باوجود عالمی برداری کو بیدار کرنے میں مصروف ہیں اور اپنا سفارتی حق ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مشن کشمیر میں وزیر اعظم کے شیڈول کے ہر حصے میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ماضی کے مقابلے میں بڑے جوش و خروش سے پیش کیا جارہا ہے ۔ عمران خان سے سیاسی اختلافات چاہے کوئی بھی رکھتا ہو لیکن وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میںشرکت کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ گزشتہ برس وزیر اعظم اسی وجہ سے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس نہیں گئے تھے کیونکہ انہیں پہلی مرتبہ حکومت ملی تھی ، ناتجربہ کاری تھی ، معیشت کے مسائل تھے ، وغیرہ وغیرہ ۔ لیکن اس بار 5اگست کے بعد میں میں چند ہفتوں میں مصروفیت سے بھرپور شیڈول یقیناََ قابل تعریف ہے۔ ان سفارتی کوششوں کوکوئی نام بھی دیا جائے لیکن اس پر اعتراض نہیں کیا جاسکتا کہ صرف چند ہفتوں میں مقبوضہ کشمیر کو عالمی ذرائع ابلاغ کا اہم موضوع بنا دیا ۔ گر یہی کوششیں جاری رہیں تو ممکن ہے کہ بھارت دبائو میں آسکے ۔ کم ازکم مقبوضہ کشمیر کے عوام یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان بالکل خاموش رہا ۔ اپوزیشن اور ناقدین تحریک انصاف کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں و الزامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ تاہم کسی بھی امر کو بنا ثبوت مان لینا ۔ منصفانہ عمل قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ یقینی طور پر کئی معاملات میں تحفظات ضرور ہیں لیکن وقت کے ساتھ گرد ہٹتی چلی جائے گی اور زمینی حقائق مزید سامنے آتے جائیں گے۔

پاکستان ایک ایٹمی ملک اسلامی دنیا میں ایک قوت و دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑنے والا اہم ترین مملکت کی حیثیت رکھتا ہے ۔ پاکستان کو سائیڈ لائن یا نظر انداز کرکے کسی بھی عالمی طاقت کا خطے میں اپنا اثر رسوخ بنا لینا آسان عمل نہیں ہے۔ پاکستان کی اہمیت کو عالمی برداری بخوبی سمجھتی ہے ، خاص کر پاکستان اس وقت جس طرح افغانستان میں امن کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کیا اس کو عالمی برداری نے ستائشی نظروں سے دیکھا اور اس کا برملا اظہار بھی کیا ۔ امریکا میں بیٹھ کر وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ صدر ٹرمپ اگر پاکستان سے مشورہ کرلیتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی اور مسودے پر دستخط کے بعد طالبان اور کابل انتظامیہ مذاکرات کی میز پر آسکتے تھے۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کرفیو کے خاتمے کے لئے صدر ٹرمپ کو اپنا موثر کردار ادا کرنے کو کہا ۔امریکی صدر بار بار پاکستان و بھارت کو ثالثی کی پیش کش کررہا ۔ بھارت کی جانب سے انکار پر دراصل امریکی صدر اور اقوام متحدہ کی سبکی اور انہیں شرمندگی کا سامنا ہورہا ہے کہ امریکی صدر جس بھارتی وزیر اعظم کو اپنا بہترین دوست کہتے ہیں وہ انہیں دنیا میں بار بار شرمندہ کروا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے تسلیم کیا کہ ہوسٹن میں میری موجودگی میں نریندر مودی نے جارحانہ رویہ اختیار کیا ۔ صدر ٹرمپ جانتے ہیں کہ مودی سرکار اس وقت اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور کسی ثالثی پیش کش اور پاکستان سے مذاکرات کرنے پر تیار نہیں ہے۔’

مشن کشمیر ‘ کے حوالے سے وزیر اعظم اقوام متحدہ کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارح افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مودی سرکار کے فسطائیت کے نظریئے سے آگاہ کررہے ہیں۔ وزیرِ اعظم بار بار کہہ چکے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے پر جب بھی بین الاقوامی ثالثی کی بات کی جاتی ہے تو انڈیا کی جانب سے اسے دو طرفہ مسئلہ قرار دیا جاتا ہے مگر اس کے بعد انڈیا پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے سے بھی انکار کر دیتا ہے۔انھوں نے کہا کہ انڈیا میں انتخابی مہم پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دے کر چلائی گئی۔انھوں نے کہا کہ انڈین حکومت نے کرفیو لگا کر 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے۔

انھوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انڈیا پر کرفیو کے خاتمے کے لیے دباؤ ڈالے۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں شامل کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ یہ بھی کہا کہ ‘پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشتگرد گروہ کو کام کرنے نہیں دے گا۔عمران خان نے نفرت انگیز تقریر کے بجائے عالمی برداری کو یہ پیغام دیا کی کہ میں ان پاکستانیوں میں سے ہوں جنھیں انڈیا سے بہت محبت ملی اور انڈیا کے حالات دیکھ کر مجھے انڈیا کی پاکستان سے زیادہ فکر ہوتی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارت کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے آگاہ کرنے کیلئے آیا ہوں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں بنیادی حقوق سے محرومی انتہا پسندی کوجنم دیتی ہے، دہشت گردی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، لیکن بد قسمتی سے نائن الیون کے بعد مغربی ممالک کے رہنمائوں نے دہشت گردی کو مسلمان کے ساتھ منسلک کردیا، انتہاپسندی اور خودکش حملوں کو بھی اسلام سے جوڑا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نائن الیون سے پہلے 75 فیصد خودکش حملے تامل ٹائیگر کرتے تھے لیکن کسی نے بھی ہندو مذہب کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا، اس سے پہلے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے فوجیوں نے بھی خودکش حملے کیے، جرمن مسجد میں مسلمانوں کا قتل کیا گیا لیکن اس کا مذہب سے تعلق نہیں جوڑا گیا، بھارت میں نفرت پسند اور انتہا پسند اقتدار میں آگئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اعتدال پسند اور بنیاد پرست اسلام کے نظریات سے متفق نہیں، دہشت گردی اور اسلام کو الگ الگ کیا جانا چاہیے، ہم ایک ہی اسلام پر یقین رکھتے ہیں جس کی تعلیمات رسول اکرمۖنیدیں، مغربی لوگوں کو معلوم ہی نہیں مسلمان پیغمبراسلامۖ سے کس قدرعقیدت رکھتے ہیں اور رسول پاکۖکی شان میں گستاخی سے ہر مسلمان کا دل بے انتہا مجروح ہوتا ہے۔اگر سادہ لفظوں میں کہا جائے تو وزیر اعظم کا مشن کشمیر ‘ سفارتی ‘ حوالے سے کامیاب رہا اب اقوام متحدہ کی ذمے داری ہے کہ اپنا فرض کس طرح ادا کرتی ہے ؟۔گو کہ اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کے ہاتھوں اُن کے فروعی مفادات کی وجہ سے غیر موثر ہے اسی لئے عالمی تنازعات کا حل نہیں نکالا جاتا ۔ تو لیگ آف نیشن ( جمعیت اقوام ) کی طرح حال ہوگا اور غیر فعال ہونے کے سبب اقوام متحدہ کو بھی لیگ آف نیشن کی طرح شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
imran khan Mission Kashmir Prime Minister problems successful عمران خان کامیاب مسائل مشن کشمیر وزیر اعظم
Imran Khan
Previous Post کیا ہم پاکستان کا وزیراعظم ادھار لے سکتے ہیں
Next Post سعودی شاہ کا باڈی گارڈ فائرنگ سے ہلاک
Shah Salman bin Abdulaziz

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close