
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات کے دوران سیاسی، معاشی اور ملکی نوعیت کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاناما لیکس کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ملاقات میں اسحاق ڈار نے رحمان ملک سے ہونے والی ملاقات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
