
لاہور (جیوڈیسک) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہی ظہیرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے سیاسی ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے فوج کی مدد لیکر سیاسی جماعتوں کو مایوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کو سیاسی انداز میں حل کرنا چاہیے۔ اگر سیاسی رہنما سیاسی معاملات کو حل نہیں کر سکتے تو ملک و قوم کے دیگر معاملات کو کیونکر حل کر پائیں گے۔
