
وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت صبح نو بجے وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہو گا۔
اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر پانی و بجلی کابینہ کو توانائی بحران پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں دیگر اہم قومی مسائل کے حل پر بھی غور کیا جائے گا۔
