
راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی وزیراعظم نواز شریف کو ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ظہیر الاسلام نے سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ظہیر الاسلام نے سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیراعلی شہباز شریف اور دیگر وزرا بھی موجود تھے۔
