Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وزیراعظم پاکستان کے ساتھ غیر سفارتی رویہ

May 24, 2017 0 1 min read
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : سید انور محمود
پوری دنیا میں سفارت کاری کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ دو ملکوں کے تعلقات کا محورسفارت کاری ہی ہوتی ہے اور اس میں سفارتی آداب کا پورا پورا خیال رکھا جاتا ہے لیکن افسوس ریاض میں ہونے والی عرب اسلامک امریکن کانفرنس کے موقعہ پر پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ سعودی حکومت نے سفارتی آداب کا بلکل خیال نہیں رکھا۔سعودی حکام جانتے ہیں کہ نوازشریف اور سعودی حکمرانوں کے آپس میں ذاتی تعلقات ہیں، لیکن اسوقت نواز شریف ذاتی ملاقاتوں یا عمرہ کرنے سعودی عرب نہیں گئے تھے بلکہ وہ عرب اسلامک امریکن کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے تھے، پاکستان اس کانفرنس کا اہم ملک تھا جس کو مکمل طور پرنظرانداز کیا گیا۔عرب اسلامک امریکن کانفرنس میں سعودی شاہ سلیمان اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خطاب کے بعد کانفرنس مختصر کردی گئی ۔ یہاں تک کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا خطاب بھی منسوخ کردیا گیا۔ جبکہ پاکستانی وزیراعظم کے مقابلے میں مصر، انڈونیشیا اور کئی دیگر ممالک کوتقریر کا موقع دیا گیا۔ڈونلڈٹرمپ اور شاہ سلیمان نے اپنی تقریروں میں عالمی دہشتگردی کی جنگ لڑنے والے پاکستان کو مکمل طورنظرانداز کیا۔

عرب اسلامک امریکن کانفرنس میں نہ ہی پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کیا گیا اور نہ ہی پاکستان کے وزیر اعظم کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع دیا گیا۔ دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار پاکستان ہوا ہے جس نے ستر ہزار انسانی جانوں اور 130 ارب ڈالر کا نقصان اُٹھایا ہے۔ لیکن امریکی صدر کی تقریر میں دہشتگردی سے متاثرہ خطوں میں پاکستان کے بجائے بھارت کا ذکر کیا گیا۔امریکی اور سعودی قیادت کا عرب اسلامک امریکن کانفرنس میں پاکستان کے حوالے سے خاموش رہنے کا کیا مطلب لیا جائے، کیا بھارت کو دہشتگردی کے خلاف لڑنے والا ہیرو تسلیم کرلیا جائے۔گلوبل سینٹر کے افتتاح پر بھی پاکستان کے وزیراعظم کو شامل نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب افغان اور مصری صدر اور بنگلہ دیشی وزیراعظم سعودی حکمرانوں کے ساتھ ساتھ رہے لیکن پاکستانی وزیراعظم کہیں نظر نہ آئے ۔ پاکستانی وزیراعظم آخری صفوں میں بھی موجود نہیں تھے ۔ شاید سعودی شاہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو بلانا بھول گئے ورنہ شاید امریکی صدر پاکستان کو ایک دہشتگرد ملک بھی کہہ دیتا۔ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کیساتھ تحقیر آمیز سلوک کیا پاکستان کی تحقیر کے مترادف نہیں؟ وہاں وہ نواز شریف کے طور پر نہیں بلکہ پاکستان کے وزیرِ اعظم کے طور پر موجود تھے پھر اس رویے پر احتجاج بھی ہونا ضروری ہے، بس افسوس اس بات کا ہے کہ ملک میں نہ تو کوئی وزیر خارجہ ہے اور نہ ہی ہماری خارجہ پالیسی بنانے والے بہتر لوگ ہیں۔ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن یہ بے عزتی وزیراعظم نواز شریف کی نہیں ہوئی ہے بلکہ پورئے پاکستان کے عوام کی ہوئی ہے۔

دسمبر 2015 میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے امریکی مشورئے سے سعودی عرب نےاپنی قیادت میں اسلامی ممالک کا ایک فوجی اتحاد ’’اسلامی فوجی اتحاد‘‘ تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس اتحاد میں ابتدائی طور پر 34 ممالک تھے۔لیکن اس فوجی اتحاد میں ایران، عراق اور شام شامل نہیں ہیں ۔ سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نےاس اتحاد پر اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے “سنی اتحاد” کا نام دیا تھا۔ مسلم ممالک کی تعداد 57 ہے جبکہ سعودی عرب کے مطابق اس اتحاد میں اب تک 41 ممالک شامل ہوئے ہیں۔ سعودی قیادت میں بننے والے ’’اسلامی فوجی اتحاد‘‘ میں ایران، عراق، شام اور دیگر شیعہ مسلک کے حامل ممالک شامل نہیں ہیں اور مسلم دنیا کے لیے اور خاص طور پر پاکستان کےلیے یہ صورتحال کسی طور پر مناسب نہیں ہے۔ اس اتحاد کی اصل قیادت امریکہ کررہا ہے، سامنے سعودی عرب موجود ہے۔ یہ کیسے ممکن ہوا کہ اپنی پوری انتخابی مہم میں کھلے عام مسلمانوں کو برا کہنے والا ڈونلڈ ٹرمپ سب سے پہلے سعودی عرب جاتا ہے، ڈیڑھ کھرب ڈالر کا اسلحہ بیچتا ہے اور اس اسلحہ سے کس کو نشانہ بنانا ہے یہ بھی بتاتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امت مسلمہ سے خطاب کرتے ہوئے انکو سمجھاتا ہے کہ امن قائم کرنے کیلئے دہشتگردی کو لازمی ختم کرنا ہوگا۔ وہ کہتا ہے کہ ہم نے داعش اور القاعدہ جیسی تنظیموں کا خاتمہ کرنا ہے مگر دہشتگردی کا سب سے بڑا مددگار ایران ہے لہذا امت مسلمہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ ایران کو تنہا کردے ۔ کچھ ایسا ہی خطاب ہمارئے مسلم رہنما شاہ سلیمان کا بھی تھا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور سابق پاکستانی فوج کے چیف اور اتحادی فوج کے ہونے والےسربراہ جنرل راحیل شریف بھی تقریر سننے کےلیے کانفرنس میں موجود تھے۔

عرب اسلامک امریکن کے حاشیے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی مسلمان ملکوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ان میں خاص طور پر قطر، کویت، بحرین اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نمایاں تھے لیکن پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ ایک خبر چلائی گئی کہ ’’وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ نے اسلامی امریکی سربراہی کانفرنس کے موقع پر مصافحہ کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے روایتی انداز میں گرمجوشی سے نواز شریف سے ہاتھ ملایا اور کہا کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی جبکہ نواز شریف نے کہا کہ آپکے پہلے غیر ملکی دورے کیلئے سعودی عرب کا انتخاب قابل تعریف ہے‘‘۔ دوسری طرف عرب اسلامک امریکن کانفرنس کی رپورٹنگ کرنے والے پاکستانی صحافی مجاہد بریلوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم اور امریکی صدر کے گرم جوشی سے ہاتھ ملانے کی خبریں افواہوں پر مبنی ہیں ۔ مجاہد بریلوی نے ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جن صحافیوں نے کہا ہے ان دونوں ممالک کے سربراہان نے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا تو انہوں نے ہی ایسا دیکھا ہوگا، ہم نے یہ منظر نہیں دیکھا۔

عرب اسلامک امریکن کانفرنس میں سب سے مظلوم ملک بھارت کو کہا گیا، کانفرنس کےسب سے محبوب ممالک مصر، بنگلہ دیش اور افغانستان تھے، جس دہشتگردملک کی نشاندھی کےلیے یہ کانفرنس ہوئی وہ ہمارا پڑوسی ملک ایران نکلا، باقی رہا پاکستان تو اس کو شاید اہمیت دینے کی ضرورت ہی محسوس نہ کی گئی ۔ سیاست سے بالاتر ہوکرسعودی عرب کی ان غیر سفارتی حرکتوں کے خلاف ہر پاکستانی احتجاج کرئے گا کیونکہ پاکستان کے وزیر اعظم کی بے عزتی ہر پاکستانی کی بے عزتی ہے۔جو سلوک پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ کیا گیا ہےوہ قابل مذمت ہے اور سفارتی آداب کے خلاف ہے لہذاحکومت پاکستان کو سفارتی سطح پر لازمی سعودی عرب سےاحتجاج کرنے کی ضرورت ہے۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر : سید انور محمود

Share this:
Tags:
attitude diplomatic Nawaz Sharif pakistan Prime Minister Syed Anwer Mahmood World پاکستان دنیا رویہ نواز شریف وزیراعظم
Pakistan Borders
Previous Post پاکستان کی سرحدوں پر منڈلاتے جنگ کے سائے
Next Post پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو کا شاندار اختتام’ شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت
Expo

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close