
وزیراعظم نے پولیو ٹیمز کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دے دی، کہتے ہیں انسداد پولیو کے حوالے سے لا پرواہی برداشت نہیں کرینگے۔ وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں قومی انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
وزرات قومی صحت نے وزیراعظم کو نیشنل پولیو ایمرجنسی ایکشن پلان پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
