
ساہیوال (جیوڈیسک) بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
ساہیوال میں لوئر باری دوآب کے قریب تیرہ سو بیس میگاواٹ کول پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب ہوئی، وزیر اعظم نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، چینی انجینئرز اور دیگر وزراء بھی شریک تھے۔
پہلے مرحلے میں چھ سو ساٹھ میگاواٹ کے دو پلانٹ لگائے جائیں گے۔ منصوبہ نومبر دو ہزار سولہ تک مکمل ہو گا۔
