
آسام (جیوڈیسک) بھارت میں بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے قتل کی مبینہ سازش میں شامل خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی ریاست آسام میں پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پلب بھٹا چارجی کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی 36 سالہ خاتون پر بھارت کے خلاف جنگ شروع کرنے کے لیے ہتھیار جمع کرنے کا بھی الزام ہے۔
بھارتی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر یہ سازش جماعت المجاہدین نامی تنظیم کے لوگوں نے بنائی تھی۔
اس تنظیم نے بنگلادیش کی حزب مخالف کی ایک مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بھی قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔
