Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وزیر اعظم کا دورہ ایران تاریخی نہیں بن سکا

April 27, 2019 0 1 min read
Imran Khan Iran Visit
Imran Khan Iran Visit
Imran Khan Iran Visit

تحریر : قادر خان یوسف زئی

جوش خطابت ہو یا کسی پریس کانفرنس یا جلسے میں تقریر، عموماً ”زبان پھسل جاتی ہے۔” یہ ایک لاشعوری عمل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ? ایران کے موقع پر دو موضوعات پر پریس کانفرنس کے دو پیرائے شدید تنقید کی زد میں آئے ہیں۔ جرمنی اور جاپان کے علاوہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کمیں گاہوں کے اعترافی بیان کے حصوں کو ادھورا کہا جارہا ہے کہ بیان کو درست کوڈ نہیں کیا گیا۔ سیاق و سباق میں قطع برید کی گئی اور جرمنی جاپان کے معاملے میں وزیراعظم کی زبان پھسل گئی تھی۔ وزیراعظم کے بیان پر دوران احتجاج پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گو نیازی گو کے بجائے گو نواز گو کا نعرہ لگادیا، جس پر نعرے لگوانے والی (ن) لیگی رہنما عظمیٰ ٰ بخاری شرمندہ ہوکر ہنس پڑیں۔ 4 جولائی 2017 کو طلال چوہدری کی زبان لڑکھڑا گئی تھی، موصوف جوش خطابت میں وزیراعظم نواز شریف کو مرحوم کہہ گئے تھے۔ طلال چوہدری پاناما کیس میں نواز شریف کی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے تھے۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”حسین نواز کی منی ٹریل ان کے ”مرحوم والد” سے لے کر اس کے اپنے تک کا ایک ایک سچ قوم بھی جانتی ہے”۔ 12 ستمبر2016 کو سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی زبان بھی پھسل گئی تھی۔ حج کے متعلق بیان دیتے ہوئے نواز حکومت سے پہلے کے سرکاری حج کو ہی سستا حج قرار دے ڈالا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جذبات میں الٹا بول گئے تاہم بعد میں جیسے ہی انہیں خیال آیا تو تصحیح کر ڈالی کہ اس سے قبل سرکاری حج مہنگا ہوتا تھا اور پرائیویٹ حج اس سے بھی زیادہ مہنگا ہوتا تھا۔ زعیم قادری کی زبان بھی پھسل گئی تھی، جذبات میں کہہ دیا کہ ان شاء اللہ نواز شریف ضرور نااہل ہوجائیں گے۔ انہیں جب احساس دلایا گیا تو انہوں نے اپنی غلطی کی تصحیح کی۔

11مئی2017کوچیچہ وطنی میں خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم بجلی کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں، ہمارے کام مکمل ہورہے ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے، رواں سال ”بجلی بھی ختم ہوجائے گی”۔ تاہم فوراً درستی کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زبان پھسل گئی تھی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کی زبان پھسل گئی اور وہ تحریک انصاف پر تنقید کے دوران غلطی سے کہہ بیٹھے کہ ہم پیپلز پارٹی کو ملک کا یہ خوبصورت پروگرام تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پھر فوراً ہی غلطی کا احساس ہوا تو معذرت کی۔ ایک جلسے میں خودعمران خان نے شیر کو ووٹ دینے کی اپیل کردی تھی۔ تاہم گزشتہ دنوں بلاول بھٹو زرداری کے لیے نازیبا استعمال کیے، جو وزیراعظم کے عہدے کے شایان شان نہیں تھے۔

16 دسمبر 2018 کو سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ آصف زرداری کو ”درباری” کہہ گئے تھے۔ پیپلزپارٹی کے ٹنڈوالٰہ یار کے جلسے کے دوران ان کی زبان پھسلی تھی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل جب ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کے حادثے میں زخمی ہونے پر عیادت کرنے گئے تو ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے عیادت کی جگہ ”تعزیت” کہہ دیا تھا۔ جس پر توجہ دلانے پر انہیں معذرت طلب کی۔ اگر زبان پھسلنے پر پاکستان کے تمام رہنمائوں کی غلطیاں لکھتا جائوں تو ایک کتاب مرتب ہوسکتی ہے۔ اس لیے اگروزیراعظم نے فرانس کے بجائے جاپان کہہ دیا تو اپوزیشن، سوشل میڈیا ایکٹویٹس سمیت میڈیا پرسنز کو ادراک کرلینا چاہیے تھا کہ وزیراعظم نے جو بیان دیا، وہ اپنے سیاق و سباق سے درست تھا، لیکن ممالک کے نام لیتے ہوئے ان سے غیر دانستہ غلطی ہوئی۔ راقم اسے زبان پھسل جانا ہی سمجھتا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری وضاحت کرچکی ہیں، تاہم وزیراعظم ہائوس کی جانب سے غیر دانستہ غلطی پر مفصل وضاحت آجاتی تو اچھا رہتا، لیکن وضاحت بروقت کیوں نہیں آرہی، اس کی ایک اہم وجہ ہے۔

سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ دراصل وزیراعظم نے پاکستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کے اعتراف پر شدید تنقید کے سبب پہلے متذکرہ معاملے پر وضاحت سے گریز کی راہ اختیار کی ہے۔ وزیراعظم کے ایران جانے سے قبل وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ نے کوسٹل ہائی وے دہشت گردی کے حوالے سے ایران کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی۔ اس بیان کو ایران میں دہشت گردی کے واقعات پر ایران کی جانب سے باربار پاکستان پر الزامات کی دراصل توثیق قرار دیا جارہا ہے۔ حالانکہ اس سے قبل ایران کی جانب سے بارڈر فورسز اہلکاروں کے مبینہ اغوا پر ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے بڑا سخت موقف اختیار کیا گیا تھا یہاں تک پاکستان میں گھس کر حملے کی دھمکی تک دی تھی۔ پاکستان نے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کے خاتمے کے حوالے سے دنیا کو باور کرایا تھا اور یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستان میں اب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کردی گئی ہیں۔ پاکستان میں اب کسی دہشت گرد تنظیم کا نیٹ ورک نہیں۔ تاہم جرمنی، جاپان والے بیان کو زبان پھسلنا تو سمجھا جاسکتا ہے، لیکن میزبانوں کے سامنے ایران میں ہونے والے واقعات پر پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کی کمین گاہوں کا اعتراف یقینی طور پر سنگین غلطی ہے۔ سابق وزیر دفاع خرم دستگیر کے اس مطالبے کی تائید کی جارہی ہے کہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں اعتماد میں لے کر اپنے متنازع بیان کی وضاحت کرنی چاہیے، کیونکہ یہ بیان کسی فرد کا نہیں بلکہ وزیراعظم کا ہے۔

کالعدم تنظیموں کی موجودگی کے متعلق وزیراعظم کا بیان غیر معمولی و حساس ہے، کیونکہ دورہ ایران سے قبل 14 فروری 2019 کو ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک خودکُش حملے میں پاسداران انقلاب کے کم ازکم 27 محافظ ہلاک اور20زخمی ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق محافظوں کو منتقل کرنے والی گاڑی کو پاک ایران سرحد سے متصل سیستان بلوچستان صوبے میں خاش زاہدان روڈ پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ نیز صوبہ سیستان سے ایرانی بارڈر فورسز کے14اہلکاروں سمیت15 اکتوبر 2018 کو میر جاوا میں ایرانی اہلکاروں کے اغوا کے واقعات بھی عمرانی حکومت میں ہی رونما ہوئے ہیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں ان واقعات کی مذمت کی گئی تھی، تاہم جنگجو گروپ جیش العدل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان واقعات کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے۔ ان حالات میں وزیراعظم کے دہشت گرد تنظیم کا پاکستان سے حملے کے اعتراف کو زبان کی پھسلن نہیں بلکہ سنگین غلطی یا کوتاہی سمجھا جارہا ہے۔ بہتر ہوتا کہ اگر اورماڑہ سانحے کے ساتھ وزیراعظم تفتان و تالاب تک ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کی جانب سے قریباً ہر رات پاکستانی علاقوں میں گولے برسانے پر بھی بات کرتے۔ 950کلومیٹر سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے مالی تعاون کا معاہدہ کرتے۔ انسانی اسمگلنگ اور ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر بھی بات ہوتی، بلکہ ان معاملات پر وزارت خارجہ اور سیکیورٹی فورسز کی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنے پر اتفاق رائے کیا جاتا تو یہ تاریخی دورہ بن سکتا تھا۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
emotions Historical iran Media Prime Minister visit ایران تاریخی جذبات دورہ میڈیا وزیر اعظم
Democracy
Previous Post سیاست دانوں کے ہاتھوں جمہوریت کی نجکاری
Next Post Lecole Ballerz پہلا آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال چمپئن بن گئی
All Karachi Bahdur Ali Saheed Basketball Tournament

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close