Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وزیر اعظم کا دورہ ترکی، پاک ترک لازوال دوستی کی مثال

January 5, 2019 0 1 min read
Imran Khan - Rajab Tayyip Erdogan
Imran Khan - Rajab Tayyip Erdogan
Imran Khan – Rajab Tayyip Erdogan

تحریر : مہر اقبال انجم

دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں پاکستانی باشندوں کو عزت و احترام حاصل ہے اور پاکستانی وہاں جا کر اپنے پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیںوہ ملک امریکہ یا یورپ نہیں بلکہ برادر اسلامی ملک ترکی ہے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ، خوشگوار، لازوال اور گہرے تعلقات ہیں جن پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔ترکی کے صدر طیب اردوان کو نہ صرف ترکی بلکہ پاکستان میں بھی انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور طیب اردوان واحد شخص ہیں جنہیں پاکستان کی پارلیمنٹ سے تین دفعہ خطاب کا اعزاز حاصل ہے۔ترکی کے صدر طیب اردوان کو یہ عزت ،شہرت اور نیک نامی یونہی نہیں ملی بلکہ انہوں نے ترکی کے عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے ملک کی معیشت میں بہتری کے ساتھ ساتھ ملک میں جاری مذہبی منافرت کو ختم کرنے کے بعد یہ فضا قائم ہوئی ہے کہ آج ترکی کے عوام طیب اردوان پر اپنی جان قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ترکوں کے ساتھ گہری ‘ والہانہ محبت کا اظہار 2005ء کے شدید زلزلہ کے بعد متاثرین کے ساتھ تعاون سے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔

ترک باشندوں نے اپنا سب کچھ زلزلہ متاثرین کے لیے وقف کر دیا تھا۔ انہوں نے خود پاکستان پہنچ کر متاثرین زلزلہ کے زخموں پر مرہم رکھا تھا۔ ترک ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے اور امدادی تنظیموں نے اپنے آرام و سکون کی پروا کیے بغیر زلزلے سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور مدد کی۔ بچوں اور بچیوں نے ایک ایک پیسہ جمع کرکے پاکستانی بھائیوں کے لیے خطیر رقم جمع کی۔ ان سب باتوں کو متاثرین زلزلہ اور دیگر پاکستانی کیسے فراموش کر سکتے ہیں؟پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ اقتصادی’ تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے خطے میں امن کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کو انقرہ میں ون ٹو ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان خصوصی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ تاریخ و ثقافت پر مبنی ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت کا رشتہ ہے۔ پاکستان ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔پاکستان تعمیرات کے شعبے میں ترکی کے تجربہ و مہارت سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ ہماری حکومت نے آئندہ پانچ سالوں کے دوران 50 لاکھ مکانات کی تعمیر کا ایک بڑا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں اتنا بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ترکی کے تجربہ سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں جس نے گزشتہ چھ سالوں کے دوران 20 لاکھ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کیا ہے۔

پاکستان صحت کے نظام’ غریب لوگوں کے لئے قانونی مدد اور تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات کے لئے ترکی کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔موجودہ حکومت نے مدینہ کی ریاست کے ماڈل کی طرز پر نئے پاکستان کو ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کے مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کے عوام تین دہائیوں سے زائد عرصہ سے مسائل کا شکار ہیں۔اب وقت ہے کہ عالمی برادری جنگ سے تباہ حال اس ملک میں امن لانے میں مدد کرے۔ پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پہلے ہی مدد فراہم کر رہا ہے لیکن اس سلسلے میں تمام شراکت داروں اور اس کے ہمسایہ ممالک کی جانب سے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ استنبول میں افغانستان۔پاکستان اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے منتظر ہیں۔امید ہے کہ اس اجلاس سے امن عمل میں مدد ملے گی۔ عمران خان نے جنوبی ایشیا میں امن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن بھارت نے مذاکرات سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشمیر بنیادی مسئلہ ہے۔

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی مقامی تحریک چل رہی ہے جہاں کے عوام مقبوضہ بھارتی فورسز کے مظالم سے تنگ آچکے ہیں۔ بھارت جتنی زیادہ طاقت استعمال کرتا ہے وہاں کے عوام میں اتنا ہی اشتعال پایا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے بھارت کی جانب سے اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا جاتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان استحکام چاہتا ہے لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب پاکستان اور بھارت مذاکرات شروع کریں اور اپنے اختلافات کو حل کریں۔اس موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مذاکرات میں دونوں ممالک کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ہمارے وفود کے درمیان بھی مذاکرات ہوئے جن میں اقتصادی’ سیاسی اور دہشتگردی سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاک ترک ایجوکیشن فائونڈیشن کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کے دنیائے کرکٹ میں قائدانہ کردار کو سراہا جن کی قیادت میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملیں۔ پاکستان اور ترکی کے تعلقات بہت گہرے اور تاریخی ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ترکی مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

پاکستان کے لئے ترکی میں بڑی مضبوط حمایت موجود ہے۔ترک صدر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے خیر سگالی کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تمام جہتوں پر بات کی گئی ہے۔ پاکستان’ ترکی ہائی کونسل سٹریٹجک پارٹنر شپ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ اس بارے میں دونوں ممالک کے خارجہ امور کے دفاتر کام کریں گے۔ پاکستان ‘ افغانستان اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے متعلق ترک صدر نے امید ظاہر کی کہ یہ ترکی میں 31 مارچ کو انتخابات کے بعد ہونے کی توقع ہے۔اس کانفرنس سے ان ممالک کو درپیش کئی دیگر مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مستقبل میں بھی تعاون جاری رہے گا۔

ترک صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت میں مشترکہ اقدامات کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے حاصل کئے گئے تربیتی طیاروں کے ساتھ ساتھ ترکی کی جانب سے میلگم ویسلز کی پاکستان کو فروخت کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔ دونوں ممالک نے تعاون کے مزید امکانات کا بھی جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ تْرک صدر طیب اردگان جلد وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس وفد میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند کاروباری افراد بھی شامل ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی اور افغانستان کے درمیان ٹرائی لیٹرل سمٹ ہوگا، سہ طرفہ تعلقات سمٹ پر وزیر اعظم نے آمادگی کا اظہار کیا ہے جبکہ افغان صدر نے بھی اس میں شرکت پر مثبت جواب دیا یے۔

وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے جامع ملاقات ہوئی۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند شخصیات نے بھی وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر پلان مرتب کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اعلیٰ سطحی کوآپریٹو کونسل پر منصوبہ بندی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2019ء کے وسط میں پاک ترک وزرائے خارجہ ملاقات میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترکی میں سرمایہ کاروں سے بھی اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ترکی کے سرمایہ کار پاکستان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صحت اور زراعت کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بات چیت ہوئی۔ترکی دنیائے اسلام کا واحد ملک ہے جس سے ہمارے انتہائی گہرے مراسم گزشتہ 70سال سے تسلسل کے ساتھ قائم ہیں۔

ترکی اور پاکستان میں باضابطہ دوستی کا معاہدہ 1951ء اور باہمی تعاون کا معاہدہ 1954ء میں وجود میں آیا جس کے الفاظ کچھ یوں تھے: ”ترکی اور پاکستان کے درمیان دوستی کے جذبے کے ساتھ طے پایا گیا ہے کہ سیاسی ‘ ثقافتی اور معاشی دائروں کے اندر اور اس کے ساتھ امن اور تحفظ کی خاطر ہم زیادہ سے زیادہ دوستانہ تعاون حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔”اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ترکی کے صدر طیب اردوان نے پاک ترکی دوستی کو بلندیوں کی انتہا تک پہنچایا ہے اور پاک ترک دوستی کو مثالی بنانے کے لیے توانائی ، انفراسٹرکچر ، ہاؤسنگ اور زراعت و صنعت کے شعبوں میں باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ گو پاکستان اور ترکی مسلم دنیا کے دو اہم ستون ہیں ، اس کی وجہ دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ اور ثقافت کے گہرے بندھن اور دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی اور اقتصادی تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔ تاہم دونوں ممالک کو چاہئے کہ مسلم اْمہ کی ای سی او اور او آئی سی میں مؤثر نمائندگی اور قیادت کرتے ہوئے پوری مسلم اْمہ کے مسائل کو حل کریں کیونکہ دیگر مسلم ممالک کی نظریں ان دو ممالک پر لگی ہوئی ہیں۔

Mehr Iqbal Anjum
Mehr Iqbal Anjum

تحریر : مہر اقبال انجم

Share this:
Tags:
friendship Mehr Iqbal Anjum Prime Minister Turkey visit World ترکی دنیا دورہ دوستی مثال وزیر اعظم
Nawaz Sharif
Previous Post نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Next Post وفا کا کوہ ہمالیہ۔ ملک حاکمین خان
Malik Hakmeen Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close