
مسقط (جیوڈیسک) شہزادہ ہیری نے نزواہ شہر میں سترہویں صدی کے قلعے متراہ سوق کا دورہ کیا۔ قلعہ پہنچنے پر انکا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ انہوں نے قدیم اسلحہ اور دوسری مقامی اشیا میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
شہزادہ ہیری نے روایتی رقص بھی کیا۔ اس موقع پر دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب بچوں نے شہزادے کو شادی شدہ سمجھتے ہوئے انکی اہلیہ کے لئے تحفہ پیش کیا۔
